12:58 pm
میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

12:58 pm


کافی عرصے تک ٹیزر کمپین چلانے کے بعد میزو نے آخر کار تازہ ترین فلیگ شپ میزو 17 (Meizu 17) اور 17 پرو(17 Pro) متعارف کرا دئیے ہیں۔ہارڈ وئیر کے لحاظ سے دونوں سمارٹ فونز تقریباً ایک سے ہیں لیکن پرو ورژن کے کیمرے  ، وائرلیس چارجنگ اور تیز رفتار ریم  زیادہ بہتر ہیں۔ ظاہری اعتبار سے دیکھا جائے تو دونوں میں فرق کرنا کافی مشکل ہے۔دونوں میں ظاہری فرق بس یہی ہے کہ پرو ورژن کی بیک سرامک کی ہے۔یہ میزو کی طرف سے پہلے فائیو جی فونز بھی ہیں۔ ان دونوں سمارٹ فونزکاڈسپلے 6.6 انچ  سپر ایمولیڈ  ہے، جس کا ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہے۔  ڈسپلے کے پنچ ہول کٹ آؤٹ میں20 میگا پکسل کاسیلفی کیمرہ ہے۔اس فون کے ڈسپلے پینل میں ہی انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ سکینر نصب کیا گیا ہے۔ اس ڈسپلے کی ایسپکیٹ ریشو 19.5:9 ہے اور یہ ایچ ڈی آر پلس  کو سپورٹ کرتا ہے۔
 
اس فون میں ڈوئل سپیکر سیٹ اپ ہے اور اس میں میزو کا نیا mEngine 3.0 انجن ہے۔ دونوں سمارٹ فونز کی بیک پر 64 میگا پکسل سونی آئی ایم ایس 686 پرائمری کیمرہ ہے۔ میزو 17 پرو میں 8 میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ ہے، جو 8 گنا تک زوم فراہم کرتا ہے ۔بیک پر موجود تیسرا 32 میگا پکسل الٹرا وائیڈ (129 ڈگری) کیمرہ ہے۔چوتھا کیمرہ سام سنگ کا نیا S5K3 3D TOF ہے جو ڈیپتھ ڈیٹا اور اے آر کانٹنٹ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ونیلا 17 میں دوسرا کیمرہ 12 میگا پکسل ، تیسرا 8 میگا پکسل الٹراوائیڈ اور چوتھا 5 میگا پکسل میکرو یونٹ ہے۔ان دونوں سمارٹ فونز میں سنیپ ڈریگن 865 کے ساتھ 12 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم (پرو ورژن میں ) اور 8 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 4 ایکس ریم(نان پرو ورژن) ہے۔ دونوں میں ہی 128 جی بی یا 256 جی بی یو ایف ایس 3.1 سٹوریج ہے۔ان سمارٹ فونز میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو 30W فاسٹ وائرڈ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے جبکہ پرو ورژن 27W وائرلیس چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔دونوں میں اینڈروئیڈ 10 بیسڈ Flyme 8.1 انسٹال ہے۔میزو 17 سبز، سرمئی اور سفید رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کےپری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ فون کے 8 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 3699 یوان یا 525 ڈالر ہے جبکہ 8 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 3999 یوان یا 565 ڈالر ہے۔ فون کے پرو ورژن کو سبز، سیاہ اور سفید رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 4299 یوان یا 605 ڈالر اور 12 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 4299 یوان یا 665 ڈالر ہے۔چین میں فون کی باضابطہ فروخت کا آغاز 11 مئی سےہوگا۔میزو نے دو محدود ایڈیشن ورژنز بھی پیش کیے ہیں۔ کلکٹرز ایڈیشن 17 پرو (Collectors Edition 17 Pro) کی قیمت 9999 یوان یا 1415 ڈالر ہے، جو 25 مئی سے فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔ میزو17 کےائیر کرافٹ کیرئیر ورژن کی قیمت 4299 یوان یا 605ڈالر ہے۔ اسے 27 مئی کو لانچ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

فیصل آباد:3 منزلہ مکان کی چھت گرگئی ، متعدد افراد جاں بحق و زخمی

فیصل آباد:3 منزلہ مکان کی چھت گرگئی ، متعدد افراد جاں بحق و زخمی

پڑھے لکھے ہو یا ان پڑھ ! ایک بٹن دبائو اور لاکھوں روپے کمائو ، پاکستانی انجینئر نے کمال مشین ایجاد کر ڈالی

پڑھے لکھے ہو یا ان پڑھ ! ایک بٹن دبائو اور لاکھوں روپے کمائو ، پاکستانی انجینئر نے کمال مشین ایجاد کر ڈالی

 وفاقی وزیر کی شہبازشریف کو مذاکرات کی پیشکش

وفاقی وزیر کی شہبازشریف کو مذاکرات کی پیشکش

حکمت عملی بناتے تو نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم ہوتے، شہباز شریف

حکمت عملی بناتے تو نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم ہوتے، شہباز شریف

کون ہے جووزیراعظم کوگمراہ کررہاہے؟اپنے ہی سابق وزیرنے حکومتی رہنماء پربڑاالزام لگادیا

کون ہے جووزیراعظم کوگمراہ کررہاہے؟اپنے ہی سابق وزیرنے حکومتی رہنماء پربڑاالزام لگادیا

منی لانڈرنگ کا کیس۔۔۔!!! عدالت سے اہم خبر آگئی ،ن لیگی یہ خبر ضرور پڑھ لیں

منی لانڈرنگ کا کیس۔۔۔!!! عدالت سے اہم خبر آگئی ،ن لیگی یہ خبر ضرور پڑھ لیں

اسلام آباد،راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔۔۔!!! وجہ کیابنی ؟ڈیم انتظامیہ نے بالآخر سب کچھ بتا دیا ،بڑی خبر آگئی

اسلام آباد،راول ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے گئے۔۔۔!!! وجہ کیابنی ؟ڈیم انتظامیہ نے بالآخر سب کچھ بتا دیا ،بڑی خبر آگئی

ماہ جولائی میں کتنی چیزیں مہنگی ہوئیں؟ حکومتی ادارے نے سارا کچا چٹھا کھول دیا

ماہ جولائی میں کتنی چیزیں مہنگی ہوئیں؟ حکومتی ادارے نے سارا کچا چٹھا کھول دیا

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آپ کوسپورٹ کررہی ہے اورسرحدپارسے۔۔۔ سوال پوچھنے پرسہیل شاہین کاایساجواب جس سے بھارتی اینکرکی بولتی بندہوگئی

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آپ کوسپورٹ کررہی ہے اورسرحدپارسے۔۔۔ سوال پوچھنے پرسہیل شاہین کاایساجواب جس سے بھارتی اینکرکی بولتی بندہوگئی

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات :وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات :وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

اسمارٹ لاک ڈائون کی سفارش ۔۔۔!!!  مختلف سیکٹرزکی27گلیاں سیل کردیں گئیں،شہریوں کیلئے بڑی خبرآگئی

اسمارٹ لاک ڈائون کی سفارش ۔۔۔!!! مختلف سیکٹرزکی27گلیاں سیل کردیں گئیں،شہریوں کیلئے بڑی خبرآگئی

ایک مرتبہ پھرسمارٹ لاک ڈائون لگاسکتےہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب

ایک مرتبہ پھرسمارٹ لاک ڈائون لگاسکتےہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب

دوست ہو تو چین جیسا ، جو کہا کردکھایا۔۔۔!!! پاکستانیوں کیلئے شاندار تحفہ ، جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

دوست ہو تو چین جیسا ، جو کہا کردکھایا۔۔۔!!! پاکستانیوں کیلئے شاندار تحفہ ، جان کر آپ بھی خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

نیب نے تین سال میں بڑی مچھلیوں سےکتنے ارب روپے وصول  کیے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

نیب نے تین سال میں بڑی مچھلیوں سےکتنے ارب روپے وصول کیے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا