01:23 pm
ایپل کا نیا آئی فون ایس ای نئے چپ سیٹ اور بہتر کیمرے کے ساتھ آئی فون 8 کا اپ گریڈد ورژن ہے

ایپل کا نیا آئی فون ایس ای نئے چپ سیٹ اور بہتر کیمرے کے ساتھ آئی فون 8 کا اپ گریڈد ورژن ہے

01:23 pm

ایپل نے نیا آئی فون ایس ای پیش کر دیا ہے۔ کووڈ-19 عالمی وبا کے باعث  اس فون کی لانچنگ کے لیے کسی بڑی تقریب  کا انعقاد نہیں کیا گیا۔ اسے بس ایک پریس ریلیز کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔آئی فون ایس ای کو آپ چاہے کچھ بھی سمجھتے رہیں لیکن بظاہر یہ بہتر چپ سیٹ اور اچھے کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ   آئی فون 8 کا بہتر ورژن ہے۔ اس میں ایک اور نیا پن فون کے رنگوں کا بھی شامل کیا  جا سکتا ہے۔نئے آئی فون  ایس ای میں ٹرو نون (True Tone) کے ساتھ آئی فون 8 کا 4.7 انچ  کا ”ریٹینا ایچ ڈی“ ڈسپلے ہے۔ یہ ڈسپلے ڈولبی ویژن اور ایچ ڈی آر 10 پلے بیک کو سپورٹ کرتا ہے۔اس کے گرد بڑے بیزل اور نیچے سفائر کرسٹل  سے ڈھکا کپیسٹیو ٹچ آئی فنگر پرنٹ سنسر ہے۔اس فون میں اے 13 ایس او سی ہے، جسے آئی فون 11، 11 پرو اور 11 پرو میکس میں بھی شامل کیا گیا تھا۔
 
اس فون کی بیک پر 12 MP f/1.8 کا سنگل کیمرہ ہے جو نئی چپ کی بدولت بہتر سمارٹ ایچ ڈی آر فوٹو گرافی کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس فون میں پورٹریٹ شوٹس کے لیے سیکنڈری کیمرہ لگانے کی بجائے اس میں نیا مونوکولر ڈیپتھ سنسگ نصب کیا گیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی ڈیپتھ اور چہروں کی شناخت کے لیے مشین لرننگ کا استعمال کرتی ہے۔ اس کیمرے میں سینیمیٹک ویڈیو سٹیبلائزیشن کا فیچر بھی ہے۔ اس سے آپ سٹیریو آڈیو کے ساتھ 60fps پر 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ اس فون کا فرنٹ کیمرہ 7 میگا پکسل کا ہے اوراس میں پورٹریٹ موڈ ایفیکٹس بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہ فون آئی فون 8 ہی ہے۔ حتیٰ کہ اس کے باکس میں آئی فون 8 کی طرح ہی 5W چارجر شامل کیا گیا ہے۔ تاہم نیا آئی فون ایس ای 18W چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے لیکن اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کو نیا چارجر خریدنا پڑے گا۔ 18W چارجر سے اس فون کو 30 منٹ میں 0 سے 50 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔ یہ فون فاسٹ وائرلیس چارجنگ، وائی فائی 6، ایل ٹی ای – اے اور ڈوئل سم (بشمول ای سم) کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ اس فون میں تھری ڈی ٹچ ٹیکنالوجی کو Haptic Touch سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ واٹر اور ڈسٹ پروف کےلیے یہ فون آئی پی 67 سرٹیفائیڈ ہے۔اس کا مطلب ہے کہ یہ فون 1 میٹر تک گہرے پانی میں 30 منٹ تک سلامت رہ سکتا ہے (نوٹ: کمپنی کی اس بات کا یہ مطلب بھی نہیں کہ صارفین اپنے فون کو گلاس میں ڈال کر اس کا تجربہ شروع کردیں)۔ یہ فون سیاہ، سفید اور سرخ رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے پری آرڈر جمعہ 17 اپریل سے شروع ہونگے جبکہ اس کی فراہمی کا آغاز 24 اپریل سے ہوگا۔ امریکا میں اس کے 64 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 399 ڈالر ہے۔ 128 جی بی سٹوریج ورژن کے لیے آپ کو 449 ڈالر اور 256 جی بی ورژن کے لیے 549 ڈالر ادا کرنے ہونگے۔ ایپل کی ٹریڈ اِن سہولت کے ساتھ اس فون کو 229 ڈالر میں خریدا جا سکتا ہے۔ قسطوں میں یہ فون 9.54 ڈالر ماہانہ میں بھی لیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پی آئی اے، ریلوے،اسٹیل ملزکوئی ادارہ ٹھیک نہیں ،بجٹ میں 3 ہزار 400 ارب روپیہ سود کی ادائیگی پر خرچ کیا گیا۔ سراج الحق

پی آئی اے، ریلوے،اسٹیل ملزکوئی ادارہ ٹھیک نہیں ،بجٹ میں 3 ہزار 400 ارب روپیہ سود کی ادائیگی پر خرچ کیا گیا۔ سراج الحق

وزیراعلیٰ پنجاب کاعشائیہ ۔۔۔کیاجہانگیرترین گروپ شرکت کرے گا؟فیصلہ ہوگیا

وزیراعلیٰ پنجاب کاعشائیہ ۔۔۔کیاجہانگیرترین گروپ شرکت کرے گا؟فیصلہ ہوگیا

اب کرایہ دیں بس کے سفر جتنا، اور سفر کریں ہوائی جہاز پر، پی آئی اے نے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی

اب کرایہ دیں بس کے سفر جتنا، اور سفر کریں ہوائی جہاز پر، پی آئی اے نے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی

ہمیں اپنی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ہوگا،اگلے مالی سال میں  ایکسپورٹ9سینٹ رہے گی۔مشیر تجارت رزاق داود

ہمیں اپنی ایکسپورٹ میں اضافہ کرنا ہوگا،اگلے مالی سال میں ایکسپورٹ9سینٹ رہے گی۔مشیر تجارت رزاق داود

بارشیں ہی بارشیں ۔۔۔ معمول سے زیادہ گرج برس۔۔ آئندہ کتنے دن کیلئے ہر طرف جل تھل ایک ہونےوالاہے؟۔۔۔

بارشیں ہی بارشیں ۔۔۔ معمول سے زیادہ گرج برس۔۔ آئندہ کتنے دن کیلئے ہر طرف جل تھل ایک ہونےوالاہے؟۔۔۔

اپوزیشن جماعتیں غیرآئینی بجٹ کو سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیں گی۔ یوسف رضا گیلانی

اپوزیشن جماعتیں غیرآئینی بجٹ کو سینیٹ سے منظور نہیں ہونے دیں گی۔ یوسف رضا گیلانی

حکومت کا کام ہے کہ وہ اپنے فلم میکرز کو سپورٹ کرے، اس کے لئے فلم پالیسی لا رہے ہیں،فواد چوہدری

حکومت کا کام ہے کہ وہ اپنے فلم میکرز کو سپورٹ کرے، اس کے لئے فلم پالیسی لا رہے ہیں،فواد چوہدری

 سینیٹر بننے نہیں آیاپاکستان کی اقتصادی حالت درست کرنے آیاہوں۔۔ شوکت ترین

سینیٹر بننے نہیں آیاپاکستان کی اقتصادی حالت درست کرنے آیاہوں۔۔ شوکت ترین

 احساس پروگرام کی قسط 12 ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کرنے کا اعلان

احساس پروگرام کی قسط 12 ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کرنے کا اعلان

پاکستان سپر لیگ سینز سکس ۔۔۔۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاپشاور زلمی کے خلا ف بلے با زی جا ری

پاکستان سپر لیگ سینز سکس ۔۔۔۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کاپشاور زلمی کے خلا ف بلے با زی جا ری

بجٹ میں بڑی گاڑیاں مزید مہنگی ہوں گی

بجٹ میں بڑی گاڑیاں مزید مہنگی ہوں گی

 آزادکشمیرالیکشن،الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑکی جارہی ہے،ایسی حرکتوں کوبہت برداشت کرلیااب ایسانہیں ہوگا۔بلاول بھٹو

آزادکشمیرالیکشن،الیکٹورل لسٹ میں گڑبڑکی جارہی ہے،ایسی حرکتوں کوبہت برداشت کرلیااب ایسانہیں ہوگا۔بلاول بھٹو

حج درخواستیں کب وصول کی جائیں گی ۔۔۔تاریخ کااعلان کردیاگیا

حج درخواستیں کب وصول کی جائیں گی ۔۔۔تاریخ کااعلان کردیاگیا

روس امریکا تعلقات میں کشیدگی کے باوجود پیوٹن کی امریکی صدر کو بڑی پیش کش

روس امریکا تعلقات میں کشیدگی کے باوجود پیوٹن کی امریکی صدر کو بڑی پیش کش