01:25 pm
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور پیری سکوپ کیمروں کے ساتھ آنر 30 اور 30 پرو پیش کر دیا گیا

او ایل ای ڈی ڈسپلے اور پیری سکوپ کیمروں کے ساتھ آنر 30 اور 30 پرو پیش کر دیا گیا

01:25 pm

ہواوے کی ذیلی کمپنی آنر کے  اپنی 30 لائن اپ سیریز کے فون پیش کیے ہیں۔ آنر نے آنر 30 اور 30 پرو متعارف کرائے ہیں۔ان دونوں کی تفصیلات کچھ اس طرح ہے
آنر 30 پرو
آنر 30 پرو (Honor 30 Pro) میں فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن  کے 6.57 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے۔ اس ڈسپلے میں  ڈوئل فرنٹ  فیسنگ کیمروں کے لیے کٹ آؤٹ بھی ہے۔ان  میں سے پرائمری کیمرہ 32 میگا پکسل اور سیکنڈری 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ ہے۔
20:9 ایسپکٹ ریشو کے حامل اس ڈسپلے میں ہی فنگر پرنٹ سکینر نصب کیا گیا ہے۔
اس فون کی بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ میں  مین کیمرہ  f/1.7 انچ سنسر اور RYYB کلر فلٹر کے ساتھ 40 میگا پکسل  Sony IMX600 ہے۔
دوسرا 5x آپٹیکل سے 50x ہائیبریڈ زوم کے حامل او آئی ایس کے ساتھ 8 میگا پکسل پیری سکوپ ماڈیول ہے۔ تیسرا کیمرہ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ ہے جو میکرو فوٹو گرافی کے بھی کام آتا ہے۔
 
اس فون میں فلیگ شپ Kirin 990 5G چپ سیٹ کے ساتھ 8 جی بی یا 12 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو 40W وائر فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ 10 بیسڈ Magic UI 3.1.0 انسٹال ہے۔ آنر 30 پرو جامنی، سیاہ، سلور اور سبز رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فروخت کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔ اس فون کے 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 3999 یوان یا 565 ڈالر اور 8 جی بی / 256 ماڈل کی قیمت 4399 یوان یا 620 ڈالر ہوگی۔ آنر 30 آنر 30 (Honor 30) میں فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ 6.53 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے۔ اس ڈسپلے میں اوپر بائیں کونے میں 32 میگا پکسل سیلفی کیمرہ کے لیے کٹ آؤٹ ہے۔ 20:9 ایسپکٹ ریشو کے حامل اس فون کے ڈسپلے میں ہی فنگرپرنٹ سکینر نصب کیا گیا ہے۔ اس فون کی بیک پرRYYB کلر فلٹر کے ساتھ 40MP 1/1.7-inch مین کیمرہ ہے۔ اس فون کے ساتھ پرو ورژن جیسا 8 میگا پکسل پیری سکوپ ماڈیول اور 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ شوٹر ہے۔ آنر 30 میں کمپنی نے نیا Kirin 985 5G چپ سیٹ پیش کیا ہے۔ اسے 7 این ایم نوڈ پر بنایا گیا ہے۔ اس میں مین کورٹیکس – اے 76 کور کی کلاک سپیڈ 2.58 گیگا ہرٹز، ساتھ کی تین کورٹیکس – اے 176 کی کلاک سپیڈ 2.40 گیگا ہرٹز اور چار کورٹیکس – اے 55 کی کلاک سپیڈ1.84 گیگا ہرٹز ہے۔ جی پی یو سائیڈ پر اس فون میں Mali-G77 ہے اور نئے چپ سیٹ کو Kirin ISP 5.0 سے بہتر بنایا گیا ہے جو کیمرہ پرفارمنس کو فلیگ شپ لیول تک بڑھاتا ہے۔ آنر 30 میں بھی 40Wفاسٹ وائرڈ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس فون میں اینڈروئیڈ 10 بیسڈ میجک یو آئی 3.1.0 انسٹال ہے۔ آنر 30 کو سیاہ، جامنی، سلور اور سبز رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے بنیادی 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 2999 یوان یا 425 ڈالر، 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 3199 یوان یا 450 ڈالر اور 8 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 3499 یوان یا 495 ڈالر ہے۔ اس فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ باضابطہ فروخت کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

میر پور میں شادی کی تقریب غم میں تبدیل ، کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

28جنوری کی شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

مظفر گڑھ میں خواجہ سرائوں نے پریس کلب کھول لیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

چنیوٹ میں خون سفید ہوگیا ۔۔۔ سفاک شوہر نے بیوی اور 7 ماہ کی بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

خواجہ سرا کو مرد پولیس اہلکار گرفتار نہیں کر سکے گا

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں مارے جانے والے دہشت گرد چار قبائلی عمائدین سمیت غیرملکی  انجنیئرز کے قتل میں ملوث تھے ۔ائی ایس پی آر

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پنجاب حکومت نے 185ارب روپے مالیت کی زمین قبضے سے چھڑوا لی

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

پی ٹی آئی ق لیگ کو ایک سیٹ دینے پر آمادہ

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

بڑی مچھلیوں کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں شوگر اور گندم اسکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، چیئرمین نیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

سیف اللہ کھوکھر کو نوازشریف اور شہبازشریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم اورنگزیب

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

پاکستان میں سب سے بڑے شیطان کا نام مولانا فضل الرحمان ہے، اللہ پاکستان کو اس شیطان سے محفوظ رکھیں ۔ غلام سرور خان

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

ان ہاوس تبدیلی، تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری

سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے برینڈ پاکستان لانچ کریں گے۔ زلفی بخاری