01:37 pm
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی

ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی

01:37 pm

ہوم پیڈ منی  میں شامل سری   آپ کے گھر کے ہر فرد کی  آواز کو شناخت کر سکتی ہے اور آپ کے فون کی آئی فون ایپس تک رسائی کر سکتی ہے یا پیغامات بھیج سکتی ہے۔یہ آپ کو ذاتی اپ ڈیٹس بھی فراہم کر سکتی ہے۔ہوم پیڈ منی  کا انٹرکام  دوسرے کمروں  میں رکھے دوسرے  ہوم پیڈ منی کو بھی  میسج بھجوا سکتا ہے۔یہ دوسری ایپل ڈیوائس اور سروس  پر بھی کام کرتا ہے۔ یہ  میسج ہوم پیڈ منی اور ائیر پوڈز پر پر آٹو پلے ہو سکتے ہیں جبکہ دوسری  ڈیوائسز جیسے آئی فونز اور کار پلے  اس طرح کے میسج کے نوٹی فیکیشن ملتے ہیں۔
 
ہمیشہ کی طرح ایپل نے ہوم پیڈ منی میں بھی پرائیویسی کا خیال رکھا ہے۔ کمپنی آپ کی آڈیو صرف اس صورت میں محفوظ رکھے گی جب آپ اسے اجازت دیں گے۔آپ کی ذاتی اپ ڈیٹس آپ کو گھر میں فراہم کی جائیں گی اور ہر چیز انکرپٹڈ بھی ہوگی۔ یہ ڈیوائس Apple Music، iHeartRadio، radio.com اور TuneIn کے ساتھ کام کرسکے گی۔مستقبل میں یہ Pandoraاور Amazon Music کو بھی سپورٹ کرے گی۔ہوم پیڈ منی میں بیک لٹ ٹچ سینسی ٹیوٹاپ پر موجود کنٹرول سے والیوم، پلے اور پاز کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔یہ ہوم پیڈ منی 360 ڈگری ساؤنڈ کو سپورٹ کرتا ہے اور اسے کئی ہوم پیڈ منیز سے مربوط کیا جا سکتا ہے۔ہوم پیڈ منی میں ایپل ایس 5 چپ ہے جو کمپیوٹیشنل آڈیو کو فعال بناتی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ سپیکر مستقل لاؤڈ نیس اور ڈائنامک رینج کو رئیل ٹائم میں ایڈجسٹ کرتا ہے۔اس سال کے آخر میں یہ آئی فونز میں U1 UWB کے ساتھ کام کر سکے گا اور پتا چلا سکے گا کہ کب آپ کا فون ہوم پیڈ منی کے نزدیک ہے۔ ہوم پیڈ منی سفید اور سپیس گرے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ 6 نومبر سے 99 ڈالر میں ہوم پیڈ منی کے پری آرڈر شروع ہو نگے جبکہ اس کی فراہمی کا آغاز 16 نومبر ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

عید الفطر پر موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا کیلئے اچھی خبر

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

عمران خان کے یوٹرنز بہت۔۔ کوئی ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔۔شہباز شریف

 شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے،فواد چوہدری

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں شام 6 بجے کریانہ سمیت تمام دکانیں بند کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ