06:56 pm
آن لائن گیمز کے ذریعے بلیک میلنگ کا انوکھا ملزم گرفتار

آن لائن گیمز کے ذریعے بلیک میلنگ کا انوکھا ملزم گرفتار

06:56 pm


کراچی ، جامشورو(مانیٹرنگ ڈیسک) فحش ویڈیوز کے ذریعے بچوں کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبررساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اےسائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے گوجرانوالہ کے ایک ملزم شعیب خان کو حراست میں لےلیا ہے جس پر الزام ہےکہ وہ بچوں کو فحش ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا۔ ملزم بچوں کے ساتھ ایٹ پول بال اور پب جی کھیلتا تھا اور ان سے دوستی کر لیتا تھا۔جس کے بعد وہ
انھیں کوائنز وغیرہ کا لالچ دے کر ان سے فحش ویڈیو زمنگواتا تھا۔ کئی بچوںکے اہل خانہ کی ویڈیو ز تک ملز م نے حاصل کر لیں۔حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے بچے اور ان کی فیملیز ملزم کا شکاربن چکے ہیں، ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اس سے فحش ویڈیوز فروخت کرنے سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں