03:21 pm
ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل معطل،ٹرمپ کا اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانے پر غور

ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل معطل،ٹرمپ کا اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانے پر غور

03:21 pm

واشنگٹن (ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سوشل میڈیا انتظامیہ کا گھیرا تنگ، فیس بک اور انسٹاگرام تو منتخب امریکی صدرجوبائیڈن کی تقریب حلف برادری تک بند رہیں گے، ٹوئٹر انتظامیہ نے بھی اہم اقدام اٹھالیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور بند کردیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کرنے کا اعلان 

آصف زرداری پھرعدلیہ کے ’’ریڈار‘‘پرآگئے
کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا تشدد پر مزید اکسانے جانے کے خطرے کے پیشِ نظر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی حالیہ ٹوئٹس اور سیاق و سباق کا بغور جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ایک بار پابندی کے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ باز نہیں آئے،دوسرے سرکاری اکاؤنٹ ’پوٹس‘ سے ٹوئٹ کی کوشش کی جسے ٹوئٹر نے ناکام بنادیا،ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق پوٹس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی متعدد ٹوئٹس کو فوری بلاک کردیا گیا،ٹرمپ کی جانب سے ’پوٹس‘ اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ٹوئٹس میں ٹرمپ نے ٹیک کمپنی، ڈیموکریٹس پر تنقید کی تھی،ٹرمپ نےٹوئٹ میں کہا ٹوئٹر کا پابندی لگانا کمیونیکیشن ایکٹ 230 کی خلاف ورزی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے انکا رکیا تھا، جسے جوبائیڈن نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ٹرمپ کے کسی فیصلے سے متفق ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ تاریخ میں وہ چوتھے صدر ہوں گے جو نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے،خری مرتبہ 1869 میں ایسا ہوا تھا جب اینڈریو جانسن نے نومنتخب صدر یولیسز گرانٹ کی تقریب حلف برداری میں جانے سے انکار کیا تھ،انو منتخب صدر جوبائیڈن 20 جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔اس سے قبل کیپٹل ہل پر حملوں کے بعد صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ 12 گھنٹوں کے لیے لاک کیا گیا تھا، ٹوئٹر نے واضح طور پر کہا تھا کہ اگر ٹرمپ کی جانب سے اس پلیٹ فارم کے قواعد کی پھر سے خلاف ورزی کی گئی تو ان پر یہ پابندی مستقل طور پر عائد کر دی جائے گی۔معروف گیمنگ پلیٹ فارم ٹوِچ نے بھی صدر ٹرمپ کے اس چینل پر غیر معینہ مدت تک کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ اس کے ذریعے وہ اپنے جلسوں اور ریلیوں کو نشر کیا کرتے تھے،فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بھی جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری تک معطل رہیں گے۔صدر ٹرمپ سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہونے پر بھڑک اٹھے، اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانے پر غور شروع کردیا، کہا کہ میں نے طویل عرصے سے پیش گوئی کی تھی کہ ایسا ہوگا۔ ٹرمپ نے پابندی کے حوالے سے لکھا ہم مختلف دیگر سائٹس کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں ، اور جلد ہی ایک بڑا اعلان ہوگا۔ ہم خاموش نہیں رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں

 سینیٹ الیکشن :پی ڈی ایم نے بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا،عثمان بزدار

سینیٹ الیکشن :پی ڈی ایم نے بولیاں لگا کر جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا،عثمان بزدار

آر یا پار۔۔وزیراعظم عمران خان نے تمام مصروفیات ترک کردیں۔۔کچھ دیر میں کیا کرنےوالےہیں؟جانیے تفصیل

آر یا پار۔۔وزیراعظم عمران خان نے تمام مصروفیات ترک کردیں۔۔کچھ دیر میں کیا کرنےوالےہیں؟جانیے تفصیل

ملک کو مافیا سے نجات دلانےکے مشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شہبازگل

ملک کو مافیا سے نجات دلانےکے مشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شہبازگل

حکومت مہنگائی کرے گی توان کیخلاف ہی فیصلے آئیں گے ،حمزہ شہباز

حکومت مہنگائی کرے گی توان کیخلاف ہی فیصلے آئیں گے ،حمزہ شہباز

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد ہوچکا،نیا ڈرامہ کرنے کی بجائے گھر جائیں،رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد ہوچکا،نیا ڈرامہ کرنے کی بجائے گھر جائیں،رانا ثناء اللہ

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کیا ،گیڈروں میں ایسی ہمت نہیں،شبلی فراز

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا دلیرانہ فیصلہ کیا ،گیڈروں میں ایسی ہمت نہیں،شبلی فراز

حفیظ شیخ کی شکست:وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

حفیظ شیخ کی شکست:وزیراعظم نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا جرات مندانہ فیصلہ کیا، فردوس عاشق اعوان

 اپوزیشن کی سیاست ’’حکومت میں آئو اور خوب پیسے کمائو‘‘ ہے،فواد چوہدری

اپوزیشن کی سیاست ’’حکومت میں آئو اور خوب پیسے کمائو‘‘ ہے،فواد چوہدری

فیصل واوڈا نااہل ہونے سے بچ گئے،عدالت سے بڑی خبر آ گئی

فیصل واوڈا نااہل ہونے سے بچ گئے،عدالت سے بڑی خبر آ گئی

پی سی بی کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش

پی سی بی کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش

غریدہ فاروقی پی ڈی ایم کی کامیابی پر خوشی سے نہال

غریدہ فاروقی پی ڈی ایم کی کامیابی پر خوشی سے نہال

سینیٹ انتخابات میں ہار ۔۔ عمران خان ایوان سےاعتمادکاووٹ لیں گے ۔ شاہ محمود قریشی

سینیٹ انتخابات میں ہار ۔۔ عمران خان ایوان سےاعتمادکاووٹ لیں گے ۔ شاہ محمود قریشی

سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدواروں اور یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پارلیمنٹ کا عمران نیازی پر عدم اعتماد ہے ۔ اسلم غوری

سینٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدواروں اور یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پارلیمنٹ کا عمران نیازی پر عدم اعتماد ہے ۔ اسلم غوری