05:52 pm
واٹس ایپ کی ناقص پالیسی ،پاکستا ن نے مسئلے کاحل نکال لیا

واٹس ایپ کی ناقص پالیسی ،پاکستا ن نے مسئلے کاحل نکال لیا

05:52 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )واٹس ایپ نے پرائیوسی پالیسی کے نام پر پرائیوسی ختم  کرنے کی کوشش کی تو دنیابھر کی طرح پاکستان نے بھی اس مسئلے کا حل نکالنے کا فیصلہ کرلیا,حکومت پاکستان نے عالمی طرز کی سماجی رابطے کی ایپ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی خبررساں ادارے کے مطابق یہ سماجی رابطہ کی ایپ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی ماہرین تیار کریں گے, ایپ مکمل تحفظ پر مبنی ہوگی۔ اس میں مسیجز، وائس کال، ویڈیو کال سمیت دیگر تمام خصوصیات شامل

پیپلزپارٹی کے بعد پی ڈی ایم میں شامل ایک اور اہم ترین جماعت کاسینیٹ ،ضمنی الیکشن میں حصہ لینےکااعلان ،مولاناپریشان ہوگئے
ہوں گی۔اس سماجی رابطہ ایپ کی تیاری پر بات چیت جاری ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اس سماجی رابطہ ایپ پر باقاعدہ کام شروع ہوجائے گا۔وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے ایکسپریس ٹریبون کو بتایا کہ وزارت آئی ٹی نے ملکی سطح پر عوام کی سہولت کے لیے سماجی رابطہ ایپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اسے پاکستانی آئی ٹی ماہرین تیار کریں گے، اس ایپ میں سماجی رابطوں کے حوالے سے تمام سہولیات میسر ہوں گی۔وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ اس ایپ کے ذریعے
مسیجز، وائس میسج، ویڈیو کالنگ کے ساتھ سماجی رابطوں کی جدید سہولیات میسر ہوگی، اور ممکنہ طور پر موبائل نمبر اور شناختی کارڈ سے رجسٹریشن ہوگی، اس میں لوگوں کے ڈیٹا اور پیغامات کا مکمل تحفظ ہوگا اور صارف کی ذاتی معلومات کو بھی تحفظ حاصل ہوگا۔امین الحق نے بتایا کہ اس رابطہ ایپ میں غیر اخلاقی مواد کو شیئر نہیں کیا جاسکے گا، یہ سماجی رابطہ ایپ تجرباتی بنیادوں پر تیار کرنے کے بعد پہلے مرحلے میں بڑے شہروں میں شروع کی جائے گی جس کے بعد اس کا دائرہ کار پورے ملک میں وسیع کردیا جائے گا، اس مرحلے کے بعد عالمی سطح پر اس سماجی رابطہ ایپ کو متعارف کرایا جائے گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا
کہ ہماری کوشش ہے کہ اس ایپ کو رواں برس شروع کردیا جائے، اس کی تیاری پر جلد وزارت اور مقامی آئی ٹی ماہرین کام شروع کردیں گے، یہ ایپ وزارت آئی ٹی کے ماتحت ہوگی۔واٹس ایپ نے نئی پالیسی اپنانے کیلئے آٹھ فروری تک کا وقت دیا ہے جس کے بعد پالیسی نہیں اپنائی گئی تو سروس بند کردی جائے گی,جبکہ صارفین متبادل میسجنگ ایپز سنگل اور ٹیلی گراف ڈاون لوڈ کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وزارت خزانہ نے ایف نائن پارک گروی رکھنے کی وضاحت کردی

وزارت خزانہ نے ایف نائن پارک گروی رکھنے کی وضاحت کردی

پانی ذخیرہ کرنے کیلئے جنوبی پنجاب میں سمال ڈیمز بنائیں گے،عثمان بزدار

پانی ذخیرہ کرنے کیلئے جنوبی پنجاب میں سمال ڈیمز بنائیں گے،عثمان بزدار

 پی ڈی ایم کا اہم اجلاس4فروری کو طلب

پی ڈی ایم کا اہم اجلاس4فروری کو طلب

نالائقوں نے پاکستان کو نیلام گھر بنا دیا ،مریم اورنگزیب

نالائقوں نے پاکستان کو نیلام گھر بنا دیا ،مریم اورنگزیب

شبلی فراز نے پی ڈی ایم کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کاثبوت دیدیا

شبلی فراز نے پی ڈی ایم کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کاثبوت دیدیا

پی ڈی ایم اختلافات کے باعث شدید کشمکش کا شکار ہے ،وزیرخارجہ

پی ڈی ایم اختلافات کے باعث شدید کشمکش کا شکار ہے ،وزیرخارجہ

اسلام آباد ہائیکورٹ :حکومت نے سوشل میڈیا قواعد پر نظر ثانی کی حامی بھرلی

اسلام آباد ہائیکورٹ :حکومت نے سوشل میڈیا قواعد پر نظر ثانی کی حامی بھرلی

 خیبرپختونخوا میں 73فیصد سروے مکمل کرلیا ، طلبہ کو جلدسکالرشپ دینگے،ثانیہ نشتر

خیبرپختونخوا میں 73فیصد سروے مکمل کرلیا ، طلبہ کو جلدسکالرشپ دینگے،ثانیہ نشتر

سندھ ایپکس کمیٹی کا5ماہ بعد اجلاس ،نیشنل ایکشن پلان پر غور

سندھ ایپکس کمیٹی کا5ماہ بعد اجلاس ،نیشنل ایکشن پلان پر غور

عمران خان ہی 2023تک وزیراعظم ر ہیںگے،گورنرپنجاب

عمران خان ہی 2023تک وزیراعظم ر ہیںگے،گورنرپنجاب

پی ڈی ایم کی وجہ سے لعنت بھیجنے والوں کو آج پارلیمنٹ یادآیا،رانا ثنا اللہ

پی ڈی ایم کی وجہ سے لعنت بھیجنے والوں کو آج پارلیمنٹ یادآیا،رانا ثنا اللہ

مریم نوازآج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گی

مریم نوازآج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گی

استعفے یاعدم اعتماد،ہمارا مقصدنااہل حکومت کو گھربھیجنا ہے،قمرزمان کائرہ

استعفے یاعدم اعتماد،ہمارا مقصدنااہل حکومت کو گھربھیجنا ہے،قمرزمان کائرہ

بلاول کابیان ایک رائے،اسے اختلافات نہیں کہا جاسکتا،عظمیٰ بخاری

بلاول کابیان ایک رائے،اسے اختلافات نہیں کہا جاسکتا،عظمیٰ بخاری