07:52 pm
کیا آپ کو معلوم ہےکہ واٹس ایپ اور سگنل کا بانی ایک ہی شخص ہے دوسری ایپ بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ اس کی دلچسپ کہانی جانئے

کیا آپ کو معلوم ہےکہ واٹس ایپ اور سگنل کا بانی ایک ہی شخص ہے دوسری ایپ بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ اس کی دلچسپ کہانی جانئے

07:52 pm

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ کی طرف سے نئی پرائیویسی پالیسی متعارف کروائے جانے کے بعد سے صارفین اپنے ڈیٹا کے حوالے سے عدم تحفظ کا شکار ہو کر دیگر میسجنگ ایپلی کیشنز کی طرف منتقل ہو رہے ہیں جن میں ایک ایپلی کیشن ’سگنل‘ ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق درحقیقت سگنل نامی یہ ایپلی کیشن بھی اسی شخص نے بنائی ہے جس نے واٹس ایپ بنائی تھی۔ اس آدمی کا نام بریان ایکٹن ہے، جس نے سٹیفرڈ یونیورسٹی سے کمپیوٹرسائنس کی ڈگری حاصل کی۔ وہ ایپل اور اڈوب کے

مائیکروسافٹ نے سب سے طاقتورٹیبلٹ متعارف کرادیا،اسکی خصوصیات کیاہیں اورقیمت کتنی ؟شوقین افرادکے لیے بڑی خبرآگئی
ساتھ پراڈکٹ ٹیسٹر کے طور پر کام کر چکا ہے اور یاہو میں بھی ملازمت کر چکا ہے۔ اسے ٹوئٹر اور فیس بک جیسی ٹیک کمپنیوں کی طرف سے مسترد بھی کیا جا چکا ہے تاہم اس نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے دوست جان کوم کے ساتھ مل کر بالآخر واٹس ایپ تخلیق کر ڈالی۔2014ءمیں انہوں نے واٹس ایپ 19ارب ڈالر کے عوض فیس بک کو فروخت کر دی۔ 2017ءتک بریان ایکٹن اسی کا حصہ رہے۔ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ اور چیف آپریٹنگ آفیسر شیریل سینڈبرگ واٹس
ایپ کو ’منی ٹائز‘ کرنا چاہتے تھے لیکن بریان ایکٹن اس کے سخت خلاف تھے کیونکہ اس طرح انہیں صارفین کا ڈیٹا اپنے پاس محفوظ کرتا پڑتا اور بریان ایکٹن صارفین کی پرائیویسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔ بالآخر 2017ءمیں اسی تنازع کی وجہ سے بریان نے کمپنی کو خیرباد کہا۔ کمپنی چھوڑنے کی وجہ سے انہیں حصص کی صورت میں 85کروڑ ڈالر کا نقصان بھی ہوا۔واٹس ایپ چھوڑنے کے بعد بریان نے صارفین کو ایک اور ایسی میسجنگ ایپلی کیشن دینے کا فیصلہ کیا جہاں ان کی پرائیویسی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو اور ان کا ڈیٹا محفوظ رہے۔ چنانچہ انہوں نے ’سگنل‘ نامی ٹیکسٹنگ پلیٹ فارم اور سگنل فاؤنڈیشن کی 2018ءمیں بنیاد
رکھی۔ اب سگنل ’منی ٹائز‘ نہیں کی جا رہی چنانچہ نہ ہی سگنل کے صارفین کا ڈیٹا محفوظ کیا جاتا ہے اور نہ ہی انہیں اشتہار دکھائے جاتے ہیں۔ سگنل کی آمدنی کا ذریعہ گرانٹس اور عطیات ہیں جو اس کے صارفین یا پھر آن لائن صارفین کی پرائیویسی کے کارکنوں کی طرف سے دیئے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

عید الفطر کے موقع پر سی ویو اور ہاکس بے بند رکھنے کا فیصلہ

عید الفطر کے موقع پر سی ویو اور ہاکس بے بند رکھنے کا فیصلہ

شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کیلئے پٹیشن دائر کردی

شہبازشریف نے بیرون ملک جانے کیلئے پٹیشن دائر کردی

وزیر تعلیم سے جامعات میں نیا سیمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ

وزیر تعلیم سے جامعات میں نیا سیمسٹر شروع کرنے کا مطالبہ

کیا ہونے جارہاہے ؟فواد چوہدری کے بیان نے مخالفین پر سکتہ طاری کردیا

کیا ہونے جارہاہے ؟فواد چوہدری کے بیان نے مخالفین پر سکتہ طاری کردیا

10 ماہ میں سندھ میں کتنا ٹیکس وصول کیا گیا؟خبر پڑھ کر آپ بھی وزیراعلیٰ سندھ کوداد دینگے

10 ماہ میں سندھ میں کتنا ٹیکس وصول کیا گیا؟خبر پڑھ کر آپ بھی وزیراعلیٰ سندھ کوداد دینگے

عمران خان کو ملکی سفارت کاری کا جنازہ نکالنے کے بعد خطاب کی یاد آئی، مریم اور نگزیب

عمران خان کو ملکی سفارت کاری کا جنازہ نکالنے کے بعد خطاب کی یاد آئی، مریم اور نگزیب

ملک میں لاک ڈاؤن کے اقدامات جاری۔۔راستہ بند  کرنے کی تیاریاں

ملک میں لاک ڈاؤن کے اقدامات جاری۔۔راستہ بند کرنے کی تیاریاں

انتخابی اصلاحات ،سپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹی قائم کردی

انتخابی اصلاحات ،سپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمانی جماعتوں سے رابطے کیلئے کمیٹی قائم کردی

وزیراعظم نے عوام سے بڑی اپیل کردی ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

وزیراعظم نے عوام سے بڑی اپیل کردی ،شہری یہ خبر ضرور پڑھ لیں

وزیراعظم 3روزہ دورے پرکل کہاں جائینگے ؟ کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر ،ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی

وزیراعظم 3روزہ دورے پرکل کہاں جائینگے ؟ کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر ،ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی

 مریم نواز کا خوشاب کی جیت پر ایسا ردعمل،خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

مریم نواز کا خوشاب کی جیت پر ایسا ردعمل،خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

نئی تاریخ رقم،نوجوانوں کو 5 کروڑ روپے تک قرض دینے کا فیصلہ ،خبر پڑھ کر آپ خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

نئی تاریخ رقم،نوجوانوں کو 5 کروڑ روپے تک قرض دینے کا فیصلہ ،خبر پڑھ کر آپ خوشی سے جھوم اُٹھیں گے

ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 8 سے شام5بجے تک ,1لاکھ20ہزار ڈالر تنخواہ پرگھریلو ملازم درکار

ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 8 سے شام5بجے تک ,1لاکھ20ہزار ڈالر تنخواہ پرگھریلو ملازم درکار

کیا شہباز گِل نے سرکاری خرچے پرعمرہ ادا کیا؟اہم تفصیلات آگئیں

کیا شہباز گِل نے سرکاری خرچے پرعمرہ ادا کیا؟اہم تفصیلات آگئیں