07:32 pm
بچوں کے ٹچ اسکرین استعمال کرنے کا ایک اور نقصان سامنے آگیا

آج کل کے بچے اپنا زیادہ تر وقت مختلف اسکرینز کے سامنے گزارتے ہیں، اس کے بے شمار نقصانات کے ساتھ ایک نقصان یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ٹچ اسکرین استعمال کرنے والے بچوں میں توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔حال ہی میں کی جانے والی لندن یونیورسٹی، کنگز کالج لندن اور باتھ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں کہا گیا کہ جب بچے زیادہ وقت ٹچ اسکرین ڈیوائسز کے ساتھ گزارتے ہیں، تو ان میں ڈیوائسز سے دور رہنے والے بچوں کے
مقابلے میں کسی کام کے دوران دھیان بھٹکنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج سے بچوں کی نشوونما پر اسکرین پر گزارے جانے والے وقت کے اثرات کی اہمیت سامنے آتی ہے، خاص طور پر کووڈ 19 کی وبا کے دوران بچوں میں ٹچ اسکرین ڈیوائسز کا استعمال زیادہ بڑھ گیا ہے۔اس تحقیق کے لیے 12 ماہ کے بچوں میں ٹچ اسکرین ڈیوائسز کے مختلف دورانیے کے اثرات کی جانچ پڑتال کی گئی۔ تحقیق میں ان بچوں کا جائزہ ڈھائی سال تک لیا گیا اور انہیں
لیبارٹری میں 3 بار یعنی پہلے 12 ماہ، پھر 18 ماہ اور آخری بار ساڑھے 3 سال کی عمر میں بلایا گیا۔ہر بار ان بچوں کی توجہ کو جانچنے کے لیے کمپیوٹر ٹاسکس میں ایک آئی ٹریکر کو استعمال کیا گیا۔ان ٹاسکس میں اشیا اسکرین کے مختلف حصوں میں رکھ کر دیکھا گیا کہ بچے کتنی تیزی سے ان اشیا کو دیکھتے ہیں اور کس حد تک توجہ بھٹکانے والی اشیا سے خود کو بچاتے ہیں۔نتائج سے معلوم ہوا کہ ٹچ اسکرین پر زیادہ وقت گزارنے والے بچے اشیا کو بہت تیزی سے دیکھتے ہیں مگر توجہ بھٹکانے والی اشیا کو نظرانداز نہیں کرپاتے۔محققین کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم یہ حتمی نتیجہ نکالنے سے قاصر ہیں کہ ٹچ اسکرین کا استعمال توجہ کی صلاحیت پر اثرات مرتب
کرتی ہے، کیونکہ جن بچوں کی توجہ جلد بھٹک جاتی ہے، وہ ٹچ اسکرین کے توجہ کھینچنے والے فیچرز کو بھی بہت پسند کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم تحقیق کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ کیا حقیقی دنیا میں بھی بچوں کی توجہ آسانی سے بھٹک جاتی ہے یا نہیں۔

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف بڑے سمجھدار ہیں، وہ قدم پھونک پھونک کر رکھیں گے، وزیر داخلہ

پرانا وقت دوبارہ لوٹ آیا ۔۔۔۔۔اب سحر و افطار کا اعلان صدیوں پرانی توپ سے ہو گا۔

ملک بھر کی شاہراہوں پر اس وقت کیا چل رہا ہے ؟؟؟ فواد چوہدری نے خوشخبری سنادی

حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ۔۔اپوزیشن نے کیا مانگ لیں جس پر حکومت نے صاف انکار کردیا

آئی جی پنجاب ہسپتال پہنچ گئے ۔۔۔ وجہ کیا بنی؟ ۔۔ انتہائی اہم خبر سامنے آگئے

ویکسین سے خون جمنے لگا ۔۔۔۔ عارضی طور پر فراہمی روک دی گئی ۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

کورونا کی تیسری لہر ۔۔۔۔ ملک کا ایسا صوبہ بھی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔۔۔ جان کر آپ بھی خوش ہوجائنگے

آئندہ مالی سال کا بجٹ کتنا ہوگا ۔۔۔۔انتہائی اہم خبر سامنے آگئی

قیدیوں کو لے کر آنے والی وین کو حادثہ، دو پولیس اہلکار جاں بحق

پاکستان میں سیاست مفادات کا ٹکرائو، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کو استعمال کرتی رہیں، تجزیہ کار

جہانگیر ترین جانتے ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی کے پیچھے خود عمران خان ہیں،حامدمیر

آرمی چیف سے امریکی وزیرخارجہ کا رابطہ،دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

کابینہ میں تبدیلی ۔ کون کون سی 3وزرا کی چھٹی ہوئی ہے ؟وزیراعظم نے تصدیق کردی۔۔ آج کی بڑی خبر