12:27 pm
استعمال کے بعد اس ماسک کومٹی میں دفنائیں، پھول اگائیں

ہالینڈ(ویب ڈیسک ): کورونا وبا کو ایک سال سے زیادہ ہوگیا اور اب دنیا بھر میں پلاسٹک کے ساتھ ساتھ چہروں پر پہنے جانے والے ماسک کا ڈھیر خشکی اورپانی کو آلودہ کررہا ہے۔ لیکن اب ہالینڈ کی ایک خاتون نے ایسا ڈسپوزیبل فیس ماسک بنایا ہے جسے استعمال کے بعد پھینکنے کی بجائے مٹی میں دبادیں تو وہاں پھول اگ آئیں گے۔ ہالینڈ کی مشہورمصور ماریانہ ڈی گروٹ پونز، الترخت شہر میں اپنا اسٹوڈیو رکھتی ہیں۔ اور انہوں نے ایسا فیس ماسک بنایا ہے جس کا مٹیریئل زمین میں دبانے کے بعد تیزی سے گھل کر ختم ہوجاتا ہے۔ اس کے اندر موجود پھولوں کے بیج باہر نکل آتے ہیں اور یوں اگرمناسب ماحول اور مٹی مل جائے تو وہاں پھول اگنے لگتے ہیں۔ ماریانہ اپنی ڈیزائننگ اور پینٹنگ میں بھی ماحول کا خیال رکھتی ہیں۔ ان کے روغن زہریلے اجزا سے پاک ہیں اور وہ کینوس کا کاغذ بھی ۔

بازیافت (ری سائیکل) شدہ اجزا سے حاصل کرتی ہیں۔ اب انہوں نے کاغذ کے پھوگ میں بعض ریشے ملاکر کووڈ 19 ماسک بنایا ہے۔ اس طرح یہ مکمل طور پر بایوڈیگریڈیبل ہے۔ دوسری جانب انہوں نے ماسک کی تہہ کے اندر پھولوں کے باریک بیج بچھادیئےہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ماسک کی ڈوریاں کسی مصنوعی مٹیریئیل کی بجائے بھیڑ کی اون سے تیار کی ہیں جو مکمل طور پر ماحول دوست ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے ماسک کے اوپر جو روشنائی لگائی ہے وہ بھی مکمل طور پر ماحول دوست ہے۔ اس ماسک کو انہوں نے میری بی بلوم کا نام دیا ہے جو ہالینڈ کے علاوہ جرمنی میں دستیاب ہے۔ بہت جلد دنیا کے دیگر علاقوں تک بھی یہ ماسک فروخت کے لئے دستیاب ہوگا

تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی پارلیمان کو بائی پاس کر کے انتخابی اصلاحات پر گفتگو کیلئے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز مضحکہ خیز ہے۔ فواد چوہدری

 صوبائی بجٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال کیلئے فنڈ مختص نہ کرنا بٹگرام ، تورغر اور کوہستان کے لاکھوں عوام ساتھ زیادتی ہے۔ علامہ عطا محمد دیشانی

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی انتخابی اصلاحات پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کے اقدام کی حمایت کردی

پی ایس ایل سکس ْ۔۔۔کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ درخت سے ٹکرا کر تباہ، 9 پیرا شوٹرز ہلاک

 کشمیر الیکشن سے قبل ہماری پارٹی کے لوگوں سے وفاداریاں تبدیل کرائی جا رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب

’اپنے اوپر ہونے والے حملے کی نہیں بلکہ پریشانی اس بات کی ہے کہ ۔۔۔‘وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنی تشویش کا کھل کر اظہار کردیا

روس کا دارالحکومت ماسکو زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، دھویں کا بادل اتنا بڑا کہ خوف آجائے

سندھ حکومت کاپرائمری اسکولز21 جون سےکھولنےکافیصلہ

  پی ایس ایل سکس ۔۔کراچی کنگز کے دانش عزیز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا

یااللہ خیر،پاکستان شدیدزلزلے سے لرز اٹھا،عوام کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےجھٹکے

ملک میں سونا سستا ہوگیا

ملک میں سونا سستا ہوگیا

گرمی کے ستائے لو گوں کیلئے اچھی خبر۔۔محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی