10:59 pm
لوگوں کو چند لمحوں میں دنیا میں کہیں بھی پہنچانے والی ڈیوائس ۔۔ ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا

لوگوں کو چند لمحوں میں دنیا میں کہیں بھی پہنچانے والی ڈیوائس ۔۔ ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچ گیا

10:59 pm

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ ایک ایسی ڈیوائس تیار کرنے کے خواہشمند ہیں جس کی مدد سے آپ خود کو دنیا کے کسی بھی حصے میں ' چند سیکنڈوں میں پہنچا سکیں'۔جی ہاں فیس کے کے سی ای او مارک زکربرگ کا ماننا ہے کہ مستقبل قریب میں اسمارٹ گلاسز دور دراز مقامات پر آباد دوستوں اور رشتے داروں سے آپ کے رابطوں کے انداز کو مکمل طور پر بدل کر رکھ دے گی۔مارک زکربرگ نے کہا کہ اسمارٹ گلاسز اور اس سے متعل ورچوئل میٹنگز سے سفر اور
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ایک انٹرویو کے دوران مارک زکربرگ نے کہا 'یقیناً گاڑیاں اور طیارے اپنی جگہ موجود رہیں گے، مگر ہم لوگ دنیا میں کہیں بھی ٹیلی پورٹ ہوسکیں گے، اس طرح ہم اپنے ذاتی سفر اور سامان کی ضرورت ختم کردیں گے مگر میرے خیال میں یہ معاشرے اور ہمارے سیارے کے لیے بھی بہتر ہوگا'۔ٹیکنالوجی کمپنیاں جیسے گوگل، ایپل، مائیکرو سافٹ اور فیس بک کی جانب سے اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجیز پر کافی عرصے
سے کام کررہی ہیں۔گوگل نے سب سے پہلے گوگل گلاس کو متعارف کرایا تھا جو یادہ کامیاب نہیں ہوسکا۔مائیکرو سافٹ نے مسکڈ رئیلٹی ہولو لینس کو متعارف کرایا جبکہ چند دیگر ٹیکنالوجیز بھی پیش کیں، جن کا مصد اگیومینٹڈ رئیلٹی اور ورچوئل رئیلتی ٹیکنالوجی کو آپس میں ملا کر رابطوں کے انداز کو بدلنا ہے۔فیس بک کی جانب سے بھی اسمارٹ گلاسز کی تیاری پر کام ہورہا ہے اور اس کے لیے کئی کمپنیوں سے اشتراک بھی کیا گیا ہے۔مارک زکربرگ کے مطابق کمپنی کو توقع ہے کہ عام نظر آنے والے گلاسز سے مواد کو دیکھنا ممکن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو کال یا ویڈیو چیٹ کی بجائے ان گلاسز کو زیادہ بہتر طریقوں سے استعمال یا جاسکے گا،
یعنی آپ خود کو ٹیلی پورٹ کرسکیں گے اور دنیا کے ایک سے دوسرے حصے میں پہنچ جائیں گے، جس سے ایسا لگے گا کہ 2 لوگ اکٹھے موجود ہیں۔ورچوئل ٹیلی پورٹیشن کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح کی ٹیکنالوجیز سے مستقبل قریب میں لوگ کم سفر کریں گے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرے میں کمی لانا ممکن ہوسکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی سے آپ ان کسی بھی مام پر سفر اور وقت ضائع کیے بغیر پہنچ سکیں گے۔خیال رہے کہ فیس بک کی جانب سے بھی رے بین برانڈڈ اسمارٹ گلاسز کی تیاری پر بھی کام کیا جارہا ہے جو رواں سال کے آخر میں کسی وقت متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔فیس بک کی
جانب سے کافی عرصے سے اگیومینٹڈ ریئلٹی گلاسز کی تیاری پر کام ہورہا ہے مگر اب بھی ان کی تیاری میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔اس حوالے سے گزشتہ سال سی این بی سی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فیس بک کی جانب سے ایسے اسمارٹ گلاسز پر کام کیا جارہا ہے جو بتدریج اسمارٹ فونز کی جگہ لیں گے۔اس مقصد کے لیے فیس بک نے رے بین کی پیرنٹ کمپنی Luxottica سے اشتراک کیا ہے تاکہ ایسے اچھے فریم تیار کیے جاسکیں جن کو لوگ پہننا پسند کریں۔رپورٹ کے مطابق فیس بک کے اگیومینٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ گلاسز کا کوڈ نیم اورین رکھا گیا ہے جس کو پہننے پر صارفین کی آنکھوں کے سامنے ایک گرافک
ڈسپلے آجائے گا جبکہ صارف کالز کرسکے گا، اپنی پوزیشن کو لائیو اسٹریم اور فیس بک پاور اے آئی سے بہت کچھ کرسکے گا۔اس منصوبے پر واشنگٹن میں فیس بک کی رئیلٹی لیب پر برسوں سے کام ہورہا ہے اور یہ کمپنی اسے 2023 سے 2025 تک متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

 ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

 حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

 پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

 پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

 ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

 الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل

الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل