12:11 pm
سام سنگ کا نیا مڈرینج گلیکسی اے فون پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

سام سنگ کا نیا مڈرینج گلیکسی اے فون پاکستان میں فروخت کیلئے پیش

12:11 pm

سام سنگ نے گلیکسی اے سیریز کا نیا مڈرینج فون اے 32 پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔گلیکسی اے 30 اور اے 31 تو سادہ مڈرینج فون تھے مگر اے 32 فلیگ شپ فیچر سے لیس فون ہے جس میں کیمرا سیٹ اپ بہترین ہے۔فون میں 6.4 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس سپر امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ اسکرین کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 5 کوٹنگ کی گئی ہے۔گلیکسی اے 32 میڈیا ٹیک ہیلیو جی 80 پراسیسر سے لیس ہے جو اوکٹا کور سی پی
یو کے ساتھ ہے۔فون کے اندر اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ون یو آئی 3.0 سے کیا ہے۔سام سنگ کے اس مڈرینج فون میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج فراہم کی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کارڈ سے ایک ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مطابق ڈیوائس میں گیم بوسٹر سافٹ ویئر مانیٹرز موجود ہیں جو گیمنگ پرفارمنس کو بہتر بنانے کے ساتھ بیٹری لائف، درجہ حرارت اور میموری یوز ایج سے مطابقت پیدا کرتے ہیں۔کمپنی کے مطابق گلیکسی اے 32 میں 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے جو دن بھر آرام سے چل سکتی ہے۔بیٹری کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجن سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔فون میں مجموعی طور پر 5 کیمرے موجود ہیں، 4 بیک پر اور ایک سیلفی کیمرا۔بیک پر مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس (123 ڈگری فیلڈ آف ویو)، 5 میگا پکسل میکرو اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا یو نوچ ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔پاکستان میں یہ فون 4 مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 41 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت  کا  تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

براڈ شیٹ کیس :برطانوی عدالت کا تحریک انصاف حکومت کوبڑا جھٹکا

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

ایک روز میں10لاکھ افراد کی ویکسین نیشن کا ہدف عبورکرلیا،اسد عمر

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

وفاقی دارالحکومت سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

’’م اور ش میں گھسمان کا رن پڑچکا،چچابھتیجی دست و گریباں ہیں‘‘ فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور شہبازشریف پر کڑی تنقید

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

آج ملک کے کن کن علاقوں میں بارش ہوگی اورکہاں موسم خشک رہے گا

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

وزیراعظم کابغیرسود قرضوں اورغربت میں کمی کے لیے پروگرام کااعلان

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

سعودی عرب سے درجنوں قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

ایک بار پھر ڈالر کی اونچی اڑان ،روپے کی بے قدری کردی

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،نومنتخب اراکین حلف اٹھائینگے

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان ـ: کورونا سے67افرادجاں بحق،ہزاروں متاثر

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

 قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی