11:12 am
لیمور پھلوں کی خوشبو 50 فٹ دور سے سونگھ لیتے ہیں، تحقیق

لیمور پھلوں کی خوشبو 50 فٹ دور سے سونگھ لیتے ہیں، تحقیق

11:12 am

فلوریڈا(ویب ڈیسک ): لیمور اگرچہ بوزنوں کی نسل سے ہوتے ہیں لیکن وہ پھلوں کی خوشبو سونگھنے میں غیر معمولی طور پر چالاک ہوتےہیں، اب تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ 50 فٹ کی دوری سے پھلوں کی خوشبو محسوس کرلیتے ہیں۔ فلوریڈا میں واقع لیمور فاؤنڈیشن نے ایک تجربے کے بعد بتایا کہ انہوں نے ایک ڈبے میں خربوزے چھپا کر رکھے تھے جسے لیمور نے ڈھونڈ نکالا لیکن یہ اس صورت میں ممکن ہوتا ہے جب پھل کی بو لے کر ہوا کا رخ ان کی طرف پہنچ رہا ہو۔ اس تجربے کی روحِ رواں، مالیکیولر پیتھوبائیلوجی کی پروفیسر ایلینا کننگھم کہتی ہیں کہ پہلی مرتبہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بوزنے (پرائمیٹس) بہت دور سے مخصوص بو سونگھ سکتے ہیں، اگرچہ یہ خاصیت کئی جانوروں میں پائی جاتی ہیں لیکن لیمور پر اس سے قبل تحقیق نہیں ہوئی تھی۔ پٹیوں والی دموں کے مالک لیمور گھنے جنگلات میں رہتے ہوئے کئی طرح کے پھل اور پتے کھاتے ہیں۔ گھنے جنگلات میں وہ دور ۔
تک نہیں دیکھ سکتے اور اسی بنا پر ان میں سونگھنے کی حس بیدار ہوئی ہے۔ اس کی مزید تصدیق کے لیے ایک دلچسپ تجربہ کیا گیا ہے۔ اس کے لیے گھنے جنگل میں لیمور کی راہ گزر پر 13 اور 56 فٹ کے فاصلے پر پکے ہوئے خربوزوں اور جعلی خربوزوں کے ڈبے رکھے گئے تھے لیکن انہیں چھپایا گیا تھا۔ سائنس دانوں نے دیکھا کہ جیسے ہی ہوا کے ساتھ خربوزوں کی خوشبو کا جھونکا آیا وہ اسی سمت پر روانہ ہوئے۔ وہ دھیرے دھیرے آگے بڑھے اور بو کی شدت کو محسوس کرنے لگے۔ ماہرین نے دیکھا کہ جس جگہ سے خربوزے لے جائے گئے تھے وہاں بھی جانور کچھ دیر مڑے، رکے اور پھر اصل بو کی جانب بڑھے۔ اس طرح ان میں سونگھنے کی حس بہت غیرمعمولی دیکھی گئی ہے۔ آخر کار وہ 56 فٹ دور رکھی خربوزوں کی پیٹی تک پہنچ گئے لیکن جعلی خربوزوں پر انہوں نے کوئی توجہ نہیں دی۔ یہ واقعہ یوں بھی حیران کن ہے کہ جنگل میں بہت سے بوئیں اور خوشبوئیں ہوتی ہیں اور اس کے باوجود لیمور بڑی آسانی سے خربوزوں تک جا پہنچے

تازہ ترین خبریں

 بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ وجہ کیابنی؟ جانیں

بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ وجہ کیابنی؟ جانیں

چلتی کار پر اندھا دھند فائرنگ ،3افراد جاں بحق ، واقعہ کہاں پیش آیا؟ جانیں 

چلتی کار پر اندھا دھند فائرنگ ،3افراد جاں بحق ، واقعہ کہاں پیش آیا؟ جانیں 

جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں،گلیاں ،بازاراورسڑکیں سبزہلالی پرچموں سے سج گئیں

جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں،گلیاں ،بازاراورسڑکیں سبزہلالی پرچموں سے سج گئیں

سفری پابندی سے متعلق اہم خبر۔۔۔!!!  حکومت کا حتمی فیصلہ ،مسافر مشکل میں پھنس گئے

سفری پابندی سے متعلق اہم خبر۔۔۔!!! حکومت کا حتمی فیصلہ ،مسافر مشکل میں پھنس گئے

شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملہ، ایک اہلکار شہید

شمالی وزیرستان میں فورسز پر حملہ، ایک اہلکار شہید

 شوباز حکومت نے فنی تعلیم اور روزگار کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت برتی ،فردوس عاشق اعوان

شوباز حکومت نے فنی تعلیم اور روزگار کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت برتی ،فردوس عاشق اعوان

مون سون سپیل کب تک جار ی رہے گا؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بالآخر بتا دیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

مون سون سپیل کب تک جار ی رہے گا؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بالآخر بتا دیا ،شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافہ ،فی کلوقیمت کہاں تک پہنچ گئی

چینی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافہ ،فی کلوقیمت کہاں تک پہنچ گئی

لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، بلاول صاحب آپ چاہتے کیا ہیں؟ اسد عمر

لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، بلاول صاحب آپ چاہتے کیا ہیں؟ اسد عمر

گرمی کے موسم میں سردی کے مزے، پاکستان میں کہاں کہاں خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی

گرمی کے موسم میں سردی کے مزے، پاکستان میں کہاں کہاں خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی

جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں،گلیاں ،بازاراورسڑکیں سبزہلالی پرچموں سے سج گئیں

جشن آزادی کی تیاریاں شروع ہو گئیں،گلیاں ،بازاراورسڑکیں سبزہلالی پرچموں سے سج گئیں

وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔!!! ترین گروپ کے نذیرچوہان بارے بری خبرآگئی، ہسپتال منتقل

وہی ہوا جس کا ڈر تھا ۔۔۔!!! ترین گروپ کے نذیرچوہان بارے بری خبرآگئی، ہسپتال منتقل

وزیراعظم آج پھر عوام کیساتھ ٹیلیفون پر براہ راست بات چیت کرینگے

وزیراعظم آج پھر عوام کیساتھ ٹیلیفون پر براہ راست بات چیت کرینگے

سعودی عرب کا پاکستان کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ