11:39 am
اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے مقابلے میں کاغذی تحریر سے دماغی سرگرمی میں اضافہ

اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے مقابلے میں کاغذی تحریر سے دماغی سرگرمی میں اضافہ

11:39 am

ٹوکیو(ویب ڈیسک ): جاپانی ماہرین نے ایک تجربے کے بعد کہا ہے کہ فون اور ٹیبلٹ پر ٹائپنگ کے مقابلے پر کاغذ پر لکھنے کا عمل یادداشت پر قدرے گہرا اثر ڈالتا ہے کیونکہ عملِ تحریر پیچیدہ، انوکھا اور حسی لحاظ سے بھرپور ہوتا ہے۔ جامعہ ٹوکیو کے پروفیسر کونیوشی سیکائی کہتے ہیں کہ برقی دستاویز کے مقابلے میں کاغذ پر قلم سے لکھنے کا عمل بہت پیچیدہ ہے اور اس سے لکھی معلومات یادداشت کو مضبوط بناتی ہے۔ وہ دماغی ماہر ہیں اور انہوں نے رضاکاروں کی مدد سے اس تصور کو واضح کیا ہے۔ اس تجربے میں ڈجیٹل پین (اسٹائلس) سے ای پلیٹ فارم اور ٹیبلٹ پر لکھوایا گیا اور کچھ افراد نے کاغذ پر قلم دوڑایا۔ دیکھا گیا کہ ٹیبلٹ وغیرہ پر لکھتے وقت قوت نہیں لگتی اور اسے بند کرتے ہی تحریر غائب ہوجاتی ہے۔ جبکہ کاغذ پر پین سے لکھنے پر ایک احساس ہوتا ہے، قوت لگتی ہے اور الفاظ اپنے انداز سے لکھے جاسکتے ہیں۔ اب ماہرین کا مشورہ ہے کہ تعلیم گاہوں میں کاغذی نوٹ 
بک ساتھ رکھیں کیونکہ لکھنے سے یادداشت کا عمل گہرا اور مؤثر ہوجاتا ہے۔ اس مطالعے میں 48 ایسے طلبا و طالبات شریک تھے جن کی عمریں 18 سے 29 برس تھیں جس میں انہوں نے کرداروں کے درمیان ایک فرضی گفتگو کے بارے میں پڑھا تھا۔ اس کہانی کے کرداروں نے کلاس کے اوقات، اپنے کام اور مصروفیات کے 14 حوالے بھی شامل تھے۔ اس کے بعد رضاکاروں کو یادداشت، کاغذ یا ٹیبلٹ پر لکھنے کے انتخاب، عمر، جنس اور دیگر عوامل کی بنا پر تین گروہوں میں بانٹا گیا۔ اس کے بعد ٹیبلٹ، بڑے اسمارٹ فون اور کاغذی نوٹ بک پر مختلف لوگوں کو فرضی واقعات اور مصروفیات کو عین اسی طرح لکھنے کو کہا جیسا کہ ہم عام زندگی نوٹ کرتے ہیں۔ اس کے ایک گھنٹے بعد ان سے مختلف اسائنمنٹ، ان کی مرحلہ وار تارخ اور دیگر سوالات پوچھے گئے۔ اس دوران تمام افراد کو ایم آرآئی اسکینر سے گزارا گیا جس سے دماغ میں خون کے بہاؤ کو نوٹ کیا جاتا رہا جسے فنکشنل ایم آر آئی کہا جاتا ہے۔ اس عمل میں جو کاغذ پر لکھ رہے تھے ان کے دماغ میں سرگرمی تیز دیکھی گئی اور انہوں نے صرف 11 منٹ میں تمام باتوں کے جوابات دیئے جبکہ ٹیبلٹ والوں کو یہی جوابات دینے میں 14 منٹ لگے۔ اسمارٹ فون والوں نے اس سے بھی دیر میں جواب دیا یعنی 16 منٹ میں جوابات لکھے۔ اس طرح لکھنے کے عمل میں دماغ میں یادداشت کا حصہ ہیپوکیمپس بھی قدرے سرگرم دیکھا گیا جو کاغذ پر تحریر کی صورت میں زیادہ واضح تھا

تازہ ترین خبریں

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

پاکستان دنیا میں چوتھا سب سے زیادہ موٹر سائیکل بنانے والا ملک ہے۔ شہباز گل 

 قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

قومی پرائش کمیٹی کا اجلاس ۔۔۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے 20 لاکھ ٹن گندم فوری درآمد کرنے کی ہدایت

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ۔۔۔ سندھ پولیس کو کاروائی کا اختیار دے دیا گیا

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کا معاملہ ۔۔۔۔ افغانستان کی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی 

 ہم کشمیر پریمیئر لیگ کو پروموٹ کررہے ہیںبھارت بھی ایسے ہی ایونٹس مقبوضہ کشمیر میں کروائے ان کو کس نےروکاہے۔ شاہ محمود قریشی 

 ہم کشمیر پریمیئر لیگ کو پروموٹ کررہے ہیںبھارت بھی ایسے ہی ایونٹس مقبوضہ کشمیر میں کروائے ان کو کس نےروکاہے۔ شاہ محمود قریشی 

پاکستان مسلم لیگ ن میں بڑوں کی نہیں بچوں کی جنگ چل رہی ہے ۔ شہریار آفریدی 

پاکستان مسلم لیگ ن میں بڑوں کی نہیں بچوں کی جنگ چل رہی ہے ۔ شہریار آفریدی 

 افغانستان میں بڑھتی کشیدگی اور خطے پر پڑنے والے اثرات۔۔۔ پی پی پی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرلیا 

 افغانستان میں بڑھتی کشیدگی اور خطے پر پڑنے والے اثرات۔۔۔ پی پی پی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرلیا 

عالمی وبا کورونا وبا کے بڑھتے کیسز ۔۔۔۔سندھ میں قیدیوں سے ملنے پر پابندی عائد 

عالمی وبا کورونا وبا کے بڑھتے کیسز ۔۔۔۔سندھ میں قیدیوں سے ملنے پر پابندی عائد 

5لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں جبکہ  6 لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں۔۔۔۔  پی ٹی آئی کی ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟ نواز شریف 

5لاکھ ووٹوں سے 6 سیٹیں جبکہ  6 لاکھ ووٹوں سے 26 سیٹیں۔۔۔۔  پی ٹی آئی کی ایسی فتح پر کون یقین کرے گا؟ نواز شریف 

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی طویل علالت کےبعد انتقال کر گئے

شہنشاہِ غزل مہدی حسن کے بیٹے آصف مہدی طویل علالت کےبعد انتقال کر گئے

کراچی میں لاک ڈاون کے اثرات ۔۔۔۔۔  کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد گر گئی ہے

کراچی میں لاک ڈاون کے اثرات ۔۔۔۔۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد گر گئی ہے

مہنگائی کا ایک اور بم ۔۔۔ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 10 سے 15 روپے اضافہ کر دیا گیا

مہنگائی کا ایک اور بم ۔۔۔ سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 10 سے 15 روپے اضافہ کر دیا گیا

اسلام سلامتی، امن، رواداری، تحمل، برداشت اور عدم تشدد کا مذہب ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

اسلام سلامتی، امن، رواداری، تحمل، برداشت اور عدم تشدد کا مذہب ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

 نریندرمودی کشمیرپریمیئرلیگ سےخوفزدہ ہے۔فرخ حبیب

نریندرمودی کشمیرپریمیئرلیگ سےخوفزدہ ہے۔فرخ حبیب