09:27 pm
انورٹر اور نان انورٹر اے سی میں فرق اور دونوں کے فائدے  اور نقصانات، انورٹر کو کتنے ڈگری پر چلانا فائدہ مند ہے؟

انورٹر اور نان انورٹر اے سی میں فرق اور دونوں کے فائدے اور نقصانات، انورٹر کو کتنے ڈگری پر چلانا فائدہ مند ہے؟

09:27 pm

گرمی کا موسم پوری آب و تاب کے ساتھ پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔ ایسے میں اے سی خریدنے کے خواہشمند لوگ ایک ایسا اے سی خریدنا چاہتے ہیں جو کم سے کم قیمت کا ہونے کے ساتھ بجلی کی بچت بھی کرتا ہو۔ عام طور پر لوگ انورٹر اور نان انورٹر اے سی کے مابین فرق سے واقف نہیں ہوتے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو انورٹر اور نان انورٹر اے سی کے درمیان فرق اور ان کے مثبت اور منفی خصوصیات کے بارے میں بتائیں گے۔
انورٹر اے سی اور نان انورٹر اے سی کے درمیان کیا فرق ہے؟ انان انورٹر اے سی کا کمپریسر ایک ہی رفتار میں چلتا ہے اور کمرا ٹھنڈا ہونے پر بند ہوجاتا ہے اور کمرا جیسے ہی معمول کے درجہ حرارت پر آنے لگتا ہے نان انورٹر اے سی دوبارہ اسٹارٹ ہوجاتا ہے۔ اس بار بار بند ہونے اور دوبارہ کھلنے کے عمل میں اے سی کو ہر بار کمرا ٹھنڈا کرنے کے لئے زیادہ بجلی درکار ہوتی ہے جبکہ انورٹر اے سی میں جدید نظام کی بدولت کمرے کے حساب سے اے سی کی موٹر کم یا تیز کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ کمرہ ٹھنڈا ہونے پر انورٹر اے سی بند نہیں ہوتا بلکہ کمپریسر کی رفتار دھیمی کردیتا ہے اس لئے اسے ہر بار کمرہ ٹھنڈا کرنے کے لئے زیادہ بجلی درکار نہیں ہوتی۔ نان انورٹر اے سی کے نقصانات شور: نان انورٹر اے سی چلتے ہوئے آواز پیدا کرتا ہے اور چونکہ اس کی موٹر مسلسل ایک رفتار میں چلتی ہے اس لئے شور بھی مستقل ہوتا ہے۔ بجلی کا بل: کمرا ٹھنڈا ہونے کے بعد نان انورٹر اے سی بند ہوجاتا ہے اور دوبارہ چلنے کے لئے زیادہ بجلی لیتا ہے اس لئے بجلی کا بل زیادہ آتا ہے جلدی خراب ہوتا ہے: بار بار بند کرنے کھلنے کے عمل اور مستقل رفتار سے اے سی کی باڈی اندر سے جلدی خراب ہوجاتی ہے۔ نان انورٹر اے سی کے فوائد: سستا: انورٹر اے سی کے مقابلے میں نان انورٹر قدرے سستا مل جاتا ہے۔ مرمت: نان انورٹر اے سی کی مرمت یا سروس میں انورٹر اے سی کے مقابلے میں کم لاگت آتی ہے۔ انورٹر اے سی کے نقصانات: مہنگا: انورٹر اے سی جدید اور خودکار نظام کی وجہ سے کافی مہنگا ہے۔ مرمت میں بھی مہنگا: نان انورٹر کے مقابلے میں انورٹر اے سی کم خراب ہوتے ہیں البتہ خراب ہونے پر ان کی مرمت پر کافی خرچہ ہوتا ہے کیونکہ ایک تو انرورٹر اے کی گیس مہنگی ہوتی ہے اور انورٹر اے سی کا سرکٹ جس کارڈ پر انحصار کرتا ہے وہ اسی کمپنی سے لینا پڑتا ہے جس کمپنی کا اے سی خریدا گیا ہے جو کافی مہنگا ملتا ہے۔ انورٹر اے سی کے فوائد: شور نہیں کرتا: انورٹر اے سی کا جدید کمپریسر کام کرتے ہوئے شور نہیں پیدا کرتا۔ بجلی کی بچت کرتا ہے: بجلی کی بچت کرتا ہے: کمپریسر کی رفتار کمرے کے درجہ حرارت کی مناسبت سے چلانے والے نظام کی بدولت انورٹر اے سی کو کمرا ٹھنڈا ہونے پر بند نہیں ہونا پڑتا اس لئے یہ دوبارہ چلنے کے لئے اضافی بجلی نہیں لیتا اور نان انورٹر کے مقابلے میں بجلی کی بچت کرتا ہے- اس کے علاوہ ماہرین کے مطابق 26 ڈگری سینٹی گریڈ پر چلانا فائدہ مند رہتا ہے کیونکہ اس درجہ حرارت تک پہنچنے میں اے سی کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی اور اس کا کمپریسر کم وقت نارمل پوزیشن میں آکر بجلی بچانے لگتا ہے- البتہ اگر موسم زیادہ گرم ہو تو ابتدا میں 22 یا 23 پر چلا کر بعد میں اسے 26 کیا جاسکتا ہے- حتمی رائے اگر آپ کو سال میں چند مہینے ہی اے سی کی ضرورت پڑتی ہے تو نان انورٹر اے سی سے بھی کام چلایا جاسکتا ہے البتہ اگر آپ کا تعلق کسی ایسے علاقے سے ہے جہاں زیادہ تر گرمی کا موسم رہتا ہے تو انورٹر اے سی خریدنا ایک بہترین فیصلہ ثابت ہوگا جو اگرچہ خریدتے ہوئے کچھ مہنگا پڑے گا لیکن ہر ماہ بجلی کے بل سے بچنے میں آپ کی بھرپور مدد کرے گا۔

تازہ ترین خبریں

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

یا اللہ رحم۔۔کراچی میں شدید بارشیں اور آندھی۔۔کتنے افراد جاں کی بازی ہار گئے۔۔ خبر نے دل چیر دیئے

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

نفیسہ شاہ اور شیریں مزاری آمنے سامنے۔۔۔۔  ایک دوسرے پر نقل کرنے کا الزام لگادیا

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

عمران خان نے ریحام خان سے جان چھڑوانے کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگی تھی

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

 سندھ سے انتہائی بری خبر ۔۔۔۔۔ 11 افراد جاں بحق ہوگئے 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ذاتی رنجش پر مخالفین نے زمیندار کی بھینس کر زہردے کر مار ڈالا

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

ماروی سرمد کے حیران کن ماضی سے پردہ اٹھا دینے والی تحریر

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کی تیاریاں

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

پاکستانیوں کیلئے ایک اوربڑی خوشخبری۔۔صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

امتحانات دینے والے طلبا کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ تعلیمی بورڈز کا اہم فیصلہ 

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

رنگ روڈ میگا سیکنڈل پر پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سمیت اسکینڈل میں ملوث وزراء سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر سرگرم ۔۔۔۔۔ہم خیال اراکین پارلیمنٹ کیلئے عشائیہ کا اہتمام ۔۔ پی ٹی آئی اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضبط شدہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ۔۔۔بولی کی تاریخ بھی مقر ر