04:42 pm
ایپل کی پالیسی فیس بک کی آمدنی میں نمایاں کمی کا سبب

ایپل کی پالیسی فیس بک کی آمدنی میں نمایاں کمی کا سبب

04:42 pm


سوشل میڈیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک نے وال اسٹریٹ کی سہ ماہی آمدنی اور منافع کی توقعات کو شکست دے دی ہے جس کے تحت عالمی وبا کے دوران آن لائن شاپنگ کے باعث فیس بک کی آمدنی میں 48 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق ،عالمی وبا کے دوران صارفین کی آن لائن شاپنگ کے ذریعے فیس بک کی آمدنی میں 48 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے پیش نظر دنیا کے سب سے بڑے سوشل نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اشتہارات
میں اضافے کے لیے ای کامرس خصوصیات پر توجہ مرکوز کرے گی۔رپورٹ کے مطابق توسیع شدہ تجارت میں فیس بک کا حصص 6.5 فیصد کے اضافے سے 326 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔اس حوالے سے فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے ایک پریس کانفرس میں کہا کہ ہمیں ایک مکمل تجارتی خصوصیات سے بھرے پلیٹ فارم کے حصول کے لیے ایک لمباسفر طے کرنا ہے تاہم میں اس منزل تک پہنچنے کے لیے پرعزم ہوں ۔مارک زکر برگ کا کہنا تھا کہ فیس بک کے صارفین 10 فیصد اضافے کے بعد2.85 بلین تک پہنچ گئے ہیں۔ایپل کی پرائیویسی پالیسی فیس بک کی آمدنی میں کمی کا سبب فیس بک کی جانب سے حال ہی میں انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ اس سال کے آخر میں ایپل کی نئی پالیسی فیس بک کی آمدنی میں نمایاں کمی لاسکتی ہے، نئی پرائیویسی پالیسی ٹارگٹ اشتہارات کو مزید مشکل بنادے گی۔فیس بک کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ آئی فون کی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی فیس بک کے دوسرے سہ ماہی کی آمدنی پر اثر انداز ہوگی تاہم تیسرے اور چوتھے سہ ماہی کی آمدنی میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوسکتا ہے۔فیس بک نے ایپل کی ضروریات پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی فون ایپ ڈویلپز صارفین سے اشتہارات کے حصول کے لیے ایک مخصوص قسم کا ڈیٹا جمع کرنے کا سوال کررہے ہیں۔فیس بک کے بیان کے مطابق ایپل کی یہ تبدیلی فیس بک کو نقصان پہنچانے کاسبب بن سکتی ہے جس کے ذریعے فیس بک کی چھوٹی کمپنیاں متاثر ہوں گی جو ذاتی نوعیت کے اشتہار پر بھروسہ کرتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ کیوں کر رہے ہیں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

عید سے قبل حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی،ایسا اعلان کہ ہرکوئی خوشی سے باغ باغ ہوگیا

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

50 کروڑ ڈالر کہاں سے آنیوالے ہیں ؟ملکی معیشت کیلئے شاندار خوشخبری

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

گورنر بلوچستان ڈٹ گیا،خبر نے سیاسی ایوانوں میںکھلبلی مچادی

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

کتنے قیدیوں کی سزا میں کمی اور کتنوں کو رہا کردیاجائیگا؟نوٹیفکیشن جاری، عید سے قبل بڑی خبر آگئی

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

مہنگائی کا ایک اور وار: نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کر لی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم  پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

کورونا وائرس ، حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک اور بڑی سہولت فراہم کردی

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

پنجاب اسمبلی سے منظور کردہ شوگر فیکٹریز کنٹرول بل پر عمل در آمد روک دیا گیا

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

عید کے موقع پر ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے میڈیا ہاؤسز کیلئے 40کروڑ روپے جاری کیے گئے ،وزیراطلاعات

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

ایمیزون کا ملک میں آنا ایک بہت بڑی پیش رفت ہے،مشیر تجارت

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند

فردوس عاشق اعوان خواتین کرکٹرز کو کوچنگ کی خواہشمند