09:23 pm
گوگل فوٹوز کی لامحدود اسٹوریج کی مہلت ختم

گوگل فوٹوز کی لامحدود اسٹوریج کی مہلت ختم

09:23 pm

گوگل فوٹوز کی جانب سے کئی برس سے لامحدود تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی تھی۔مگر گزشتہ سال کمپنی کی جانب سے گوگل فوٹوز میں مفت اسٹوریج کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔اب یکم جون سے گوگل فوٹوز کی مفت اسٹوریج کا سلسلہ ختم ہورہا ہے۔یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ گوگل فوٹوز کی مقبولیت کی چند وجوہات میں سے ایک یہ تھی کہ اس میں فوٹوز اور ویڈیوز کے لیے لامحدود مفت اسٹوریج موجود ہے۔مگر یکم جون سے جو بھی تصویر اور ویڈیو
گوگل فوٹوز پر اپ لوڈ ہوگی وہ صارف کے گوگل اکاؤنٹ کے کے ساتھ ملنے والی مفت 15 جی بی اسٹوریج کو بھرے گی۔ویسے تو گوگل کا کہنا ہے کہ ماضی میں جو بھی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں وہ اکاؤنٹ اسٹوریج کا حصہ نہیں ہوں گی، مگر اب جو بھی کچھ اپ لوڈ ہوگا وہ اکاؤنٹ اسٹوریج کے اسپیس کا حصہ ہوگا۔یہ اسٹوریج زیادہ تیزی سے بھرسکتی ہے جس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ اپنے فون یا ڈیوائسز کا کیمرا کتنا استعمال کرتے ہیں۔صارفین اپنے فونز میں گوگل فوٹوز کی سیٹنگز میں guesstimate نامی فیچر میں جاکر دیکھ سکتے ہیں کہ کمپنی کے مطابق کتنے وقت ان کے اکاؤنٹ کی اسٹوریج بھرسکتی ہے۔اس کا انحصار بھی اس بات پر ہوگا کہ گوگل فوٹوز پر کس طرح فائلز کو اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔تاہم اگر اسٹوریج بھر جائے تو پھر کیا ہوگا؟اس صورت میں یا تو صارف کو گوگل ون پلان میں مزید اسٹوریج خریدنا ہوگی جس کی کم از کم 100 جی بی اسٹوریج کے لیے 276 روپے مہینہ میں دستیاب ہوگی یا گوگل ڈرائیو میں سے پرانی فائلز کو صاف کرکے مزید اسپیس پیدا کرنا ہوگا۔گوگل کی جانب سے مسلسل ایسے فیچرز متعارف کرائے جارہے ہیں جن کا مقصد مفت سروس ختم ہونے پر گوگل فوٹوز کے صارفین کو کہیں اور جانے سے روکنا ہے۔نئی پالیسی کے حوالے سے گوگل کا کہنا ہے کہ اس کے 80 فیصد صارفین کو 15 جی بی اسٹوریج کو بھرنے میں کم از کم 3 سال لگ سکتے ہیں، مگر 20 فیصد ایسے ہیں جو بہت کم وقت میں اسے بھر سکتے ہیں۔گوگل کے مطابق اس مفت سروس کو ختم کرنے کا مقصد ہر ایک کو اسٹوریج کا بہترین تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ بڑھتی طلب کو پورا کرنا ہے۔

تازہ ترین خبریں

کچلنے کی کوشش  یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

کچلنے کی کوشش یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

 مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما  حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

نئی تعلیمی سال کا آغاز ۔۔ داخلے کب سے شروع ہوں گے۔۔۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

نئی تعلیمی سال کا آغاز ۔۔ داخلے کب سے شروع ہوں گے۔۔۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ‏ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔ علی نواز اعوان

گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ‏ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔ علی نواز اعوان

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی

 پاکستان سپر لیگ سیزن سکس۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ سیزن سکس۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے والی ہے

خیبر پختونخوا حکومت صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے والی ہے