10:49 am
نائیجیریا نے غیر معینہ مدت کے لیے ٹوئٹر پر پابندی لگا دی

نائیجیریا نے غیر معینہ مدت کے لیے ٹوئٹر پر پابندی لگا دی

10:49 am

ابوجہ(ویب ڈیسک )نائیجیریا کے وزیرِ اطلاعات نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ٹوئٹر کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی اس لیے لگائی گئی ہے کہ اس پلیٹ فارم کو بار بار ایسے کاموں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے کہ جس سے نائیجیریا کی کارپوریٹ ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اھدر ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ یہ اعلان انتہائی پریشان کن ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہی ٹوئٹر نے 
صدر محمدو بوہاری کی ایک ٹوئٹ کو یہ کہہ کر حذف کر دیا تھا کہ اس ٹوئٹ نے ٹوئٹر کے قواعد کی خلاف ورزی کی ہے۔نائیجیریا کی حکومت کے پلیٹ فارم پر پابندی لگانے کے اعلان میں اس تنازع کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔تاہم ماضی میں ملک کے وزیر اطلاعات لائی محمد نے امریکی سول میڈیا کمپنی پر تنقید کی ہے کہ اور ان پر دوہرے معیار کا الزام لگایا ہے۔ٹوئٹر نے حکم جون کو نائیجیریا کے 78 سالہ صدر کی ٹوئٹ ہٹائی تھی۔ اس میں 1967 سے 1970 تک ہونے والی نائیجیرین خانہ جنگی کا حوالہ دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ جو لوگ آج ٹھیک نہیں ہیں ان سے ایسی زبان میں بات کی جائے جو انھیں سمجھ آئے گی۔اس وقت ٹوئٹر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹ ٹوئٹر کے قواعد کے خلاف ہے۔گذشتہ ماہ ٹوئٹر نے اعلان کیا تھا کہ اس کے افریقہ ہیڈ کوارٹر گھانا میں ہوں گے۔ جمعے کے روز ٹوئٹر نے کہا ہے کہ وہ نائیجیریا کی جانب سے پابندی کی تفتیش کی رہی ہے اور مزید معلومات ملنے پر لوگوں کو اگاہ کیا جائے گا۔جمعے کی شام تک ٹوئٹر نائیجیریا میں چل رہا تھا۔ادھر حکومت نے اس حوالے سے کویی تفصیلات نہیں دی ہیں کہ ٹوئٹر پر پابندی عملی طور پر کیسے کام کرے گی یا ٹوئٹر کو نائیجیریا کی کارپوریٹ ساکھ خراب کرنے کے لیے کیسے استعمال کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے بیان میں کہا ہے کہ قومی براڈ کاسٹنگ کے نگراں ادارے این بی سی سے کہا ہے کہ وہ تمام او ٹی ٹی سروسز اور سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع کرے۔

تازہ ترین خبریں

بڑی پیشکش: کورونا ویکسین لگوائیں، 14 لاکھ ڈالر مالیت کا فلیٹ‌ حاصل کریں

بڑی پیشکش: کورونا ویکسین لگوائیں، 14 لاکھ ڈالر مالیت کا فلیٹ‌ حاصل کریں

عدالتوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

عدالتوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری

فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹا مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا

فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹا مہنگا کرنے کا عندیہ دے دیا

محکمہ موسمیات نے دل خوش کردینے والی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے دل خوش کردینے والی پیشگوئی کردی

گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماؤں کا کلچر ہے: عثمان بزدار

گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماؤں کا کلچر ہے: عثمان بزدار

مسلم فٹبالر نے پریس کانفرنس میں سامنے رکھی بیئرکی بوتل ہٹادی،خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

مسلم فٹبالر نے پریس کانفرنس میں سامنے رکھی بیئرکی بوتل ہٹادی،خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ زخمی

کراچی: گلشن معمار میں فائرنگ، پی ٹی آئی رہنما اور اہلیہ زخمی

کچلنے کی کوشش  یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

کچلنے کی کوشش یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

 مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما  حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔