01:44 pm
کار ایئرکنڈیشنر جسم کیلئے نقصان دہ کیوں؟ تحقیق نےکھلبلی مچادی ، گاڑی مالکان یہ خبر ضرورپڑھ لیں

کار ایئرکنڈیشنر جسم کیلئے نقصان دہ کیوں؟ تحقیق نےکھلبلی مچادی ، گاڑی مالکان یہ خبر ضرورپڑھ لیں

01:44 pm

اسلام آباد(نیوزڈیسک)گرمیوں میں درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے کار ایئر کنڈیشنر کا استعمال ضروری ہوجاتا ہے، لیکن انسانی جسم جب گرمی سے ٹھنڈی آب وہوا کی طرف منتقل ہوتا ہے تو اسے نزلہ و زکام جیسی کئی بیماریوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا جائے تو ایئر کنڈیشنر جسم کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، خصوصاً کورونا وائرس جس طرح پھیلتا ہے ایسی صورت حال میں احتیاط کی جانی
چاہیے۔تحقیق کے مطابق ’حالیہ برسوں کے دوران درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے نے ایئر کنڈیشنر کے بغیر گاڑی میں گھومنا بہت مشکل بنا دیا ہے، لیکن اس کے صحت کے لیے بہت سے نقصانات بھی ہیں۔’اس لیے کہ گاڑی کے اندر ٹھنڈے ماحول سے پھپھوندی اور بیکٹیریا کی نشوونما ہوتی ہے، جب اے سی آن کیا جاتا ہے تو یہ بیکٹیریا اور فنگس ہوا میں پھیلتے ہیں اس سے انفیکشن اور نمونیا کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔تحقیق میں وضاحت کی گئی ہے کہ انسانی جسم کی فطرت یہ ہے کہ اسے جب زیادہ درجہ حرارت کا سامنا ہوتا ہے تو وہ جسم کو ٹھنڈا کرنے کے لیے پسینہ چھوڑتا ہے، جب انسانی جسم گرمی سے نارمل جگہ کی طرف منتقل ہوتا ہے تو پسینہ آہستہ آہستہ آنا بند ہوجاتا ہے۔تحقیق میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ایئر کنڈیشنرکی ٹھنڈک الرجی کی بیماریوں، ہڈیوں کے درد کا سبب بن سکتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ایئر کنڈیشنر میں بیکٹیریا موجود ہوتا ہے، جو ہوا میں منتقل ہوتا ہے اور انسان کی سانس کے ذریعے اندر جاتا ہے۔محققین نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’بوڑھوں، بچوں اور سانس کی بیماریوں یا کمزور قوت مدافعت والے افراد میں اس بیکٹیریا کے اضافے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ایئر کنڈیشنر کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر بتائی گئی ہیں جس پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کسی بھی بیماری سے بچنا ممکن ہے۔اے سی کے درجہ حرارت کو 20 ڈگری پر رکھیں، اے سی چلانے سے قبل ایک بار کار کی کھڑکی کا کچھ حصہ کھولیں تاکہ قدرتی ہوا داخل ہو اور ماحول تبدیل ہوسکے۔محققین نے کار ایئرکنڈیشنر اور اس کے فلٹرز کو صاف کرنے اور موسم گرما کے آغاز میں باقاعدگی سے دیکھ بھال کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔عام طور پر سر درد اور جسمانی تکلیف جیسے صحت سے متعلق مسائل سے بچنے کے لیے سرد ہوا کو جسم یا چہرے پر براہ راست نہ پڑنے دینا زیادہ بہتر ہے۔

تازہ ترین خبریں

 ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

ن لیگ کے بجلی کے منصوبے موجودہ حکومت سے نہیں چل رہے، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافہ سے عوام تنگ آ چکی ہے۔احسن اقبال

 حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ حکومت نے تھر کے 200گائوں کےلئے 28کروڑروپے مختص کردیے

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

سندھ کے اندر جمہوریت کے نام پر ڈکٹیٹرشپ موجود ہے۔ سندھ میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔فواد چوہدری

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

چشتیاں میں کنویںکی دیوار بناتے ہوئے زمین بیٹھ گئی ۔۔۔ 3 مزدور جاں بحق

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

لاہور میں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث 120 فیڈرز پر بجلی معطل ہو گئی۔

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

آندھی کےباعث مکان کی چھت گر گئی ۔۔5 افراد دب گئے

 پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

پی ‏ٹی آئی کی حکومت نےگالم گلوچ کی سیاست کی بنیادڈالی ہے۔وزیراطلاعات سید ناصرحسین شاہ

 پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

پاکستان ایک پرامن، خود مختار اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے۔شاہ محمود قریشی

 ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

ہر طرح کی کرپشن کے خاتمے پر یقین رکھتے ہیں، معصوم پاکستانیوں کے اربوں لوٹنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔ چیئرمین نیب

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

 محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے جس نظریے کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دیا وہ نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ آصف علی ذرداری 

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

محلےکے لڑکوں سے ناجائز تعلقات پر 14سالہ لڑکی کو مار ڈالا گیا

 الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل

الیکشن سے پہلے عوام کو بڑے بڑے خواب دکھائے گئے مگر نہ معیشت بہتری ہوئی اور نہ ہی ایک کروڑ نوکریاں دی گئیں ۔مفتاح اسماعیل