02:05 pm
ٹویٹر نے اکاؤنٹ تصدیق کی درخواست مسترد ہونیوالے کو خوشخبری سنادی

نیویارک(نیو زڈیسک) سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر نے صارفین کی اکاؤنٹ تصدیق کی درخواست مسترد کرنے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے ایسے افراد کو خوش خبری سنادی۔ٹویٹر کی جانب سے اکاؤنٹ کی تصدیق (ویریفائی) شروع ہونے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں صارفین نے بلیو ٹک حاصل کرنے کے لیے درخواست دی، جن میں سے کچھ کو بلیو ٹک مل گیا جبکہ متعدد کی
درخواستیں مسترد کردی گئیں۔درخواست مسترد ہونے پر صارفین نے ٹویٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا، جس پر اب کمپنی نے وضاحتی بیان جاری کیا اور صارفین کو اس حوالے سے سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ٹویٹر کی جانب سے جاری اکاؤنٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’ہمیں صارفین کی جانب سے اکاؤنٹ ویریفیکشن کی درخواستیں مسترد ہونے کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں، جس میں انہوں نے وجہ پوچھی تھی‘۔کمپنی ترجمان نے کہا کہ ’ہماری جانب سے فیصلے کے بعد صارف کو تفصیلی ای میل کی جاتی ہے، جس میں اُسے وجہ بھی بیان کی جاتی ہے‘۔’فیصلہ کن ای میلز کے تحت آپ (صارف) کو یہ سمجھنے میں مزید آسانی ہوجائے گی کہ اکاؤنٹ کیوں معیار پر پورا نہیں اتر رہا‘۔ ٹویٹر نے کہا کہ کوئی بھی صارف درخواست مسترد ہونے کے تیس دن بعد اکاؤنٹ ویری فکیشن کے لیے دوبارہ درخواست دے سکتا ہے۔واضح رہے کہ ٹویٹر نے اکاؤنٹ ویریفکیشن سروس رواں سال مئی سے دوبارہ شروع کی ہے۔ حکام نے واضح کیا تھا کہ تصدیق کے لیے اکاؤنٹ ہولڈر کی پروفائل پکچر اور درست ای میل ایڈریس یا فون نمبر درکار ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

 ’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ   کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

 چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب