02:50 pm
گوگل نے صارفین کو دی جانے والی سہولت واپس لے لی

معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے گزشتہ سال اپریل 2020 میں اپنی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ کو تمام صارفین کے لیے مفت کردیا تھا جس کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کے دوران باہمی رابطوں میں لوگوں کو سہولت فراہم کرنا تھا۔تاہم اب ویڈیو کانفرنسنگ سروس میں لامحدود وقت تک گروپ ویڈیو کالز کی سہولت کو آخرکار ختم کردیا ہے، اب گوگل میٹ پر گروپ ویڈیو کال کا دورانیہ ان
صارفین کے لیے صرف 60 منٹ تک ہوگا جو اس سروس کو مفت استعمال کرتے ہیں۔گوگل کی جانب سے اس سروس کو مفت کیے جانے پر اعلان کیا گیا تھا کہ مفت ویڈیو کال کا دورانیہ 30 ستمبر 2020 کو 60 منٹ تک محدود کردیا جائے گا مگر بعد ازاں اس مدت کو 31 مارچ اور پھر 30 جون 2021 تک بڑھا دیا گیا تھا مگر اب اس بہترین سہولت کو ختم کردیا گیا ہے۔کمپنی نے خود تو باضابطہ اعلان نہیں کیا مگر 9 ٹو 5 گوگل کے مطابق کمپنی نے اپنے سپورٹ پیج پر ایک نیا پیغام جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ صارفین کو وقت کی حد کے بارے میں کال کے 55 منٹ پورے ہونے پر ایک نوٹیفکیشن سے آگاہ کیا جائے گا۔یہ نوٹیفکیشن اس کال پر موجود تمام افراد کو موصول ہوگا جس میں بتایا جائے گا کہ کال ختم ہونے میں 5 منٹ رہ گئے ہیں، اس دورانیے کو بڑھانے کے لیے میزبان گوگل اکائونٹ کو اپ گریڈ کرے (یعنی ماہانہ ایک مخصوص فیس ادا کرنا شروع کرے)۔گوگل اکائونٹ کو اپ گریڈ کرنے کی کم از کم ماہانہ فیس 8 ڈالرز ہے جو فی الحال صرف 5 ممالک میں ہی دستیاب ہے۔ تاہم ایک گھنٹے کی پابندی 3 یا اس سے زیادہ افراد پر مشتمل ویڈیو کال پر ہوگی، ون آن ون کال کو مسلسل 24 گھنٹے تک جاری رکھا جاسکے گا۔خیال رہے کہ گوگل میٹ میں زیادہ سے زیادہ 100 افراد کو ایک ویڈیو کال کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل یکم جون سے گوگل کی جانب سے فوٹوز کے لیے لامحدود مفت اسٹوریج کی سہولت کو بھی ختم کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

فیصل آباد کا بے روزگار شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا

راجہ ظفر معروف نے مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے اندر ناقص کارگردگی دکھانے کی وجہ سے مرکزی عہدے سے استعفی دیدیا

 پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ قمر جاوید باجوہ

 کراچی میں کوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ 

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

عالمی ایجنڈے کے حامیوں نے آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پیسا دیا۔ احسن اقبال

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ثانیہ نشتر اورفواد چودھری میں تلخ کلامی

شاہد خان آفریدی ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے

سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات۔۔۔وزیراعظم نے سفری پابندیوں‌ کا معاملہ اٹھا دیا

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

 صدر، وزیراعظم، گونررز، وزرائے اعلیٰ، مشیران کی سکیورٹی پر 762 پولیس اہلکار، 14 رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ فواد چوہدری

مسلم لیگ(ن) کی شکست کی وجہ خودمریم نوازاور نوازشریف ہیں، رانا عظیم

 کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں۔بابر اعظم