10:12 pm
اگرآپ کاواٹس ایپ اکائونٹ بندہوگیاہے اورآپ  اسے بحال کرناچاہتے ہیں تویہ خبرآپ کے لیے ہے

اگرآپ کاواٹس ایپ اکائونٹ بندہوگیاہے اورآپ اسے بحال کرناچاہتے ہیں تویہ خبرآپ کے لیے ہے

10:12 pm

سلیکان و یلی(نیوز ڈیسک) واٹس ایپ اپنے استعمال کنندگان کے لیے گوگل پلے بی ٹا پروگرام کے تحت ایک اور نئے فیچر پر کام کررہا ہے۔ اگر آپ واٹس ایپ کی خدمات کو درست طریقے سے استعمال کر رہے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں لیکن بہت سے استعمال کنندگان مختلف وجوہات کی بنا پر واٹس ایپ پر پابندی کا سامنا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر علم میں لائے بنا آپ کو کسی ایسے گروپ میں شامل کردیا جائے جہاں واٹس ایپ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی جارہی ہوں تو آپ بھی پابندی کا سامنا کر سکتے ہیں۔ تاہم اب
اس نئے فیچر کے تحت آپ پابندی کے خلاف نظر ثانی کی درخواست کرسکتے ہیں۔ 1 ماہ قبل واٹس ایپ نے iOS کے لیے ایپلی کیشن میں ایک نئے ٹول ’ بین ریویو‘ پر کام کا آغاز کیا تھا۔ بین ریویو کی مدد سے ایسے استعمال کنندگان جن کا اکاؤنٹ کسی وجہ سے بند ہوگیا ہے تو وہ ایپلی کیشن سے براہ راست واٹس ایپ کونظرثانی رپورٹ بھیجنے کا اہل بناتا ہے۔ استعمال کنندہ اس رپورٹ میں بین ہونے سے قبل کی ڈسکرپشن اور دیگر تفصیلات بھی شامل کرسکتا ہے۔آنے والی اپ ڈیٹ میں یہ فیچر آپ کے واٹس ایپ میں شامل ہوجائے گا اور آپ اپنی صورت حال کے مطابق نظر ثانی کی درخواست دے سکیں گے۔ واٹس ایپ سپورٹ آپ کے اکاؤنٹ پر ہونے والی سرگرمیوں کا جائز لیتے ہوئے آپ کی درخواست پر نظر ثانی کرے گی۔اگر سسٹم نے آپ کے اکاؤنٹ پر غلطی سے پابندی عائد کی ہے تو نظر ثانی مکمل ہونے کے بعد استعمال کنددہ اپنے اکاؤنٹ کو دوبارہ بحال کرسکیں گے، لیکن اگر آپ نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہوگی تو پھر آپ کے اکاؤنٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔خوشی کی بات یہ ہےکہ واٹس ایپ بی ٹا نے اس فیچر کو اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرانے پر کام کا آغاز کردیا ہے اور مستقبل کی اپ ڈیٹ میں اینڈروئیڈ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے اس نئے فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔استعمال کنندگان کے لیے یہ فیچر کب دستیاب ہوگا اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے تاہم یہ فیچر ابھی واٹس ایپ بی ٹا کے تحت تکمیل کے مراحل میں ہے اور مستقبل میں آںے والی اپ ڈیٹ میں شامل ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

لاہور کے سکولوں میں ماحولیاتی مسائل پر اضافی کلاسیں لگائی جائیں ، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

لاہور کے سکولوں میں ماحولیاتی مسائل پر اضافی کلاسیں لگائی جائیں ، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

پاکستان  ہی میرے لیے سب کچھ ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا بیان سامنے آ گیا 

پاکستان  ہی میرے لیے سب کچھ ہے، نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا بیان سامنے آ گیا 

پی ٹی آئی کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان، شیڈول بھی جاری کر دیا گیا 

پی ٹی آئی کا 3 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا اعلان، شیڈول بھی جاری کر دیا گیا 

پنجاب یونیورسٹی میں تصادم، 9 طلباء زخمی،تفصیلات جانیں خبر میں 

پنجاب یونیورسٹی میں تصادم، 9 طلباء زخمی،تفصیلات جانیں خبر میں 

رمضان ریلیف پیکج آج وفاقی کابینہ میں پیش،دیکھیں تفصیل 

رمضان ریلیف پیکج آج وفاقی کابینہ میں پیش،دیکھیں تفصیل 

 مجھ پر پولیس نے تشدد کیا،خواجہ آصف نے پولیس کے ساتھ مل کر ٹھپے لگائے، ریحانہ ڈار کے انکشافات

مجھ پر پولیس نے تشدد کیا،خواجہ آصف نے پولیس کے ساتھ مل کر ٹھپے لگائے، ریحانہ ڈار کے انکشافات

آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر عمل درآمد مکمل ہو گیا

آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر عمل درآمد مکمل ہو گیا

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب  کر لیا  گیا

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا

صدر اور وزیراعظم کے نام فائنل ہونے کے بعد آئینی عہدوں کے لیے لابنگ کا آغاز

صدر اور وزیراعظم کے نام فائنل ہونے کے بعد آئینی عہدوں کے لیے لابنگ کا آغاز

 اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل