03:09 pm
واٹس ایپ پر 44 ارب روپے سے زائد جرمانہ عائد

واٹس ایپ پر 44 ارب روپے سے زائد جرمانہ عائد

03:09 pm

ڈبلن(نیوز ڈیسک)آئرلینڈ کے سرکاری ادارے نے پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر واٹس ایپ پر 266 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا۔نجی خبررساں ادارے کے مطابق یورپین یونین کے پرائیویسی ادارے کی جانب سے دباؤ کے بعد آئرلینڈ کی ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیٹری نے جمعرات کے روز فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ پر جرمانہ عائد کیا۔آئرلینڈ
کے سرکاری ادارے کی جانب سے واٹس ایپ پر 225 ملین یورو (226 ملین ڈالرز) جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔(پاکستانی کرنسی کے حساب سے یہ رقم چوالیس ارب پچاس کروڑ بیس لاکھ 66 ہزار روپے کے قریب بنتی ہے)ریگولیٹری کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وٹس ایپ آگاہ کیے بغیر صارفین کی معلومات فیس بک کے ساتھ شیئر کیں، نشاندہی کے باوجود بھی ڈیٹا کی حفاظت نہیں کی گئی۔فیصلے کے مطابق واٹس ایپ حکام آئرلینڈ کے پرائیوسی کمشنر کو قوانین کی خلاف ورزی پر مطمئن کرسکے اور نہ ہی کوئی وضاحت پیش کرنے میں کامیاب ہوئے۔رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ حکام نے دو سال کی تفتیش کے بعد وٹس ایپ پر جرمانہ عائد کیا، جسے ڈیٹا پروٹیکشن قانون میں سب سے بڑا جرمانہ قرار دیا جارہا ہے۔ ریگولیٹرز نے پچاس ملین یورو جرمانے کی سفارش کی تھی مگر ادارے نے چار گنا زیادہ جرمانہ عائدکیا۔دوسری جانب واٹس ایپ انتظامیہ نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’اتھارٹی کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ مناسب نہیں، ہم صارفین کی پرائیویسی کا ہر صورت خیال رکھتے ہیں‘۔واضح رہے کہ آئرش اتھارٹی کے پاس بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے دو درجن سے زائد کیسز زیر تفتیش ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں