03:02 pm
انسان کا بچہ پیدا ہوتے ہی چلنا یا بولنا کیوں نہیں سیکھتا ؟جانیں

انسان کا بچہ پیدا ہوتے ہی چلنا یا بولنا کیوں نہیں سیکھتا ؟جانیں

03:02 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انسان کے بچے دیگر جانداروں کی نسبت بولنے اور سیکھنے کے عمل کو دیر سے مکمل کرتے ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے؟اس کا جواب یہ ہے کہ انسانوں کے بچے افزائش اور سیکھنے میں زیادہ وقت اس لئے لیتے ہیں کیونکہ ان کے دماغ کا سائز بڑا ہوتا ہے
۔اس بڑے سائز کے دماغ کی افزائش پہ ان کی 80 سے85% فیصد توانائی لگ جاتی ہے جس کے نتیجے میں وہ اپنی تمام تر توجہ دماغی افزائش پر دیتے ہیں اور اسی لیے وہ جلدی چل یا بول نہیں سکتے۔جسم کے تناسب سے انسان کا دماغ تقریباً باقی تمام جانوروں سے بڑا ہوتا ہے کیونکہ انسان کی نوع کی کامیابی کا راز اس کی بہترین ذہانت ہے۔جسم کے تناسب سے انسانی بچے کا دماغ بھی باقی تمام ممالیہ جانوروں کے بچوں کے دماغ سے بڑا ہوتا ہے لیکن زیادہ بڑے دماغ کے لیے زیادہ بڑی کھوپڑی بھی درکار ہوتی ہے۔بڑی کھوپڑی کا ماں کے جسم سے فطری اخراج زیادہ مشکل اور تکلیف دہ ہوتا ہے، انسانی بچے کی پیدائش باقی ممالیہ جانوروں کی نسبت زیادہ تکلیف دہ اسی لیے ہوتی ہے کہ انسانی بچے کی جسامت اور اس کی کھوپڑی ماں کی (برتھ کینال) کے تناسب میں باقی جانوروں سے بڑی ہوتی ہے۔اگر ارتقاء کے مراحل میں یہ ضروری ہوتا (یعنی جو بچے ایسا نہ کر پاتے وہ زندہ نہیں رہ پاتے) کہ انسانی بچہ پیدا ہوتے ہی چل پھر سکے تو پیدائش سے پہلے بچے کا دماغ چھوٹا رہتا جس سے بچہ جلد چلنے پھرنے کے قابل تو ہو جاتا لیکن ماں باپ اور ماحول سے جلد سیکھنے کی صلاحیت نہ رکھتا۔چونکہ والدین اپنے بچوں کی بلوغت تک ان کی حفاظت کرتے ہیں اور انہیں ضروریات زندگی فراہم کرتے ہیں اس لیے ارتقاء کے مراحل میں انسانی بچے ذہانت کے لیے یہ بہتر ہوتا ہے یعنی ان کا دماغ بڑا ہوتا ہے۔اس کا ضمنی نتیجہ یہ نکلا کہ بچے پیدا ہوتے ہی چلنے پھرنے کے قابل نہیں ہوتے بلکہ چلنا پھرنا بھی سیکھنا پڑتا ہے یعنی تجربات کی بنا پر دماغ میں اندرونی کنکشنز اس طرح سے بنتے ہیں کہ دماغ دو پاؤں پر جسم کو بیلینس کرنے کی کیلکولیشنز غیر شعوری طور پر کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔گویا انسانی دماغ کی پلاسٹیسیٹی یعنی تجربات یعنی سٹیمولیس کے نتیجے میں دماغ کی وائرنگ کا تبدیل ہوجانا)، ذہانت (یعنی بڑے دماغ کی ضرورت) اور ماں کی برتھ کینال کی جسامت ان سب عوامل نے مل کر وہ ارتقائی رکاوٹیں پیدا کیں جن میں انسانی بچے کی جسامت اور پیدائش کے فوراً بعد بچے کی قابلیت کی حدود متعین ہوئیں۔

تازہ ترین خبریں

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

پنجاب بھر کے یوٹیلٹی سٹورز سےاشیا ئے ضروریہ غائب

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

سائفر کیس کی سماعت ان کیمرہ ہو گی یا اوپن کورٹ سماعت ہو گی ؟ فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فی الحال کوئی امکان نہیں،اوگرا ترجمان

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

راولپنڈی ،اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں اضافہ، 85 نئے کیس سامنے آگئے

آشوب چشم،  ڈرگ کنٹرول اتھارٹی  نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی  لگا دی

آشوب چشم، ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے ایواٹسن انجکشن کی خریداری پر پابندی لگا دی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں،  بیرسٹر سیف

نوازشریف کی خاندانی سیاست مرچکی،عوام پر احسان کریں، لندن ہی رہیں، بیرسٹر سیف

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سکیورٹی رسک، سپرٹینڈنٹ اٹک جیل کا جج قدرت اللہ کو خط ارسال

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی  وکیل نے وجہ بتادی

عمران ریاض گھر پہنچ گئے،رہائی میں تاخیر کیوں ہوئی وکیل نے وجہ بتادی

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پرویز الہٰی سے فیملی کی ملاقات

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

نوازشریف کی آمد سے قبل مسلم لیگ ن کا نیا پلان مرتب، سات جلسے کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں  تبدیلی کی منظوری ، 5نئے  فارم جاری

الیکشن کمیشن :انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری ، 5نئے فارم جاری