04:21 pm
گوگل فوٹوز میں سے ڈیلیٹ شدہ تصاویر اور ویڈیوز کو کیسے واپس لایا جائے؟ جانیں 

گوگل فوٹوز میں سے ڈیلیٹ شدہ تصاویر اور ویڈیوز کو کیسے واپس لایا جائے؟ جانیں 

04:21 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گوگل فوٹوز خاص طور پر اینڈرائیڈ صارفین کیلئے اپنی تصاویر اور ویڈیوز کا بیک اپ رکھنے کیلئے سب سے پسندیدہ کلاؤڈ اسٹوریج آپشنز میں سے ایک ہے ۔گوگل فوٹوز تصاویر کا بیک اپ رکھنے اور کسی بھی وقت کسی بھی ڈیوائس کے ذریعے ان تک رسائی حاصل کرنے کے لیے استعمال کیا جا تا ہے لیکن شرط ہے کہ آپ اپنے گوگل اکاؤنٹ سے
اس ڈیوائس میں سائن ان (sign in) ہوں ۔اگر آپ آن لائن فری فوٹو بیک اپ سروس کے بارے میں بات کریں تو گوگل فوٹو زبہترین آپشن ہے لیکن اگرآپ سے گوگل فوٹوز میں سے تصاویر یا ویڈیوز ڈیلیٹ ہوجائیں تو؟ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپ کیسے گوگل فوٹوز میں سے ڈیلیٹ شدہ تصاویر اور ویڈیوزکو واپس لاسکتے ہیں۔یہاں تک کہ جو تصاویر اور ویڈیوز آپ گوگل فوٹو ز میں سے ڈیلیٹ کر دیتے ہیں وہ ہمیشہ کے لیے ڈیلیٹ ہونے سے پہلے 60 دن کے لیےٹریش کے فولڈر میں موجود ہوتی ہیں اور ان کو واپس لانا ممکن ہے ۔تاہم یہ تب ہی ممکن ہوگا جب آپ نے گوگل فوٹو زکے بیک اپ اور سینک (Back-Up and Sync) کا فیچر اکٹیویٹ کیا ہوا ہوگا۔طریقہ کار :۔سب سے پہلے آپ اینڈرائیڈ فون ، اینڈرائیڈ ٹیبلٹ ، آئی فون یا آئی پیڈ پر تصویر یا ویڈیو کو واپس لانے کیلئے گوگل فوٹوز ایپ کھولیں۔اس کے بعد نیچے ، لائبریری کے آپشن کو دبائیں اور ٹریش کے فولڈر میں جائیں۔پھر وہ تصویر یا ویڈیو تلاش کریں جسے آپ واپس لانا چاہتے ہیں ، تصویر یا ویڈیو مل جانے کے بعد اس کو ٹچ اور ہولڈ کریں۔نیچے ری اسٹوی کے آپشن کو دبائیں ،جس کے بعد تصویر یا ویڈیو فون کی گیلری، گوگل فوٹو لائبریری یا جس ایلبم میں وہ پہلے موجود تھی وہاں دوبارہ چلی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

کراچی کی سڑک پرفلمی منظر،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،مزید جانئے اس خبر میں

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

سیلابی صورتحال سے کیسے بچا جائے؟ سندھ کابینہ کے اہم فیصلے

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

عمران خان ملک وقوم کا فخر ، حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنا لہو دیا ،میاں اسلم اقبال

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

دوستوں نے ذرا سی بات پر دوست کو اغواء کرکے قتل کردیا،وجہ قتل کیاتھی،جانئے اس خبر میں

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

امریکی بیان پر رضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ کر دیا

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

صدرمملکت کا پولٹری شعبے میں انشورنس مصنوعات متعارف کروانے کا مطالبہ

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

بلوچستان میں رہائی کے بعد اعظم سواتی کو سندھ منتقل کرنے کی تیاری

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

میں کوئی جادوگر نہیں ہوں،ایسا کس کرکٹرنے کہا؟جانئے اس خبرمیں

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

چین خلیجی ممالک سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا،شی جن پنگ

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

کراچی میں کرائم، ناصر حسین شاہ کا خیبرپختونخوا حکومت کو جواب

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

ڈیلی میل معذرت، برطانوی صحافی کی وضاحت آگئی،تفصیل اس خبر میں

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

سندھ میں کرونا وبا کے دوران کیا ہوتا رہا؟ آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

ملک میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا،چینی ،آٹا، دالیں، تازہ دودھ سمیت 7اشیائے ضروریہ مزیدمہنگی

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان

فیفاورلڈ کپ کی میزبانی پر امیرقطرکو مبارکباد ،ایران بین الاقوامی معاہدوں کی پابندی کرے ،شہزادمحمد بن سلمان