03:03 pm
آئی فون صارفین ہوجائیں ہوشیار، ایپل نے خبردار کردیا،خبرپڑھ کر آپ دنگ رہ جائینگے

آئی فون صارفین ہوجائیں ہوشیار، ایپل نے خبردار کردیا،خبرپڑھ کر آپ دنگ رہ جائینگے

03:03 pm

کیلفورنیا (نیوز ڈیسک) عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ گوگل میپ دیکھنے کیلئے اپنے موبائل فون کو موٹر سائیکل پر نصب کردیتے ہیں، اس عمل سے موبائل فون میں خرابی اور بڑے نقصانات ہوسکتے ہیں جس کا خمیازہ بعد میں بھگتنا پڑتا ہے۔اس حوالے سے موبائل فون 
کمپنی ایپل نے آئی فون کے استعمال کنندگان کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل کی وائبریشن آپ کے آئی فون کے لیے خطرناک ہے۔ایپل نے آئی فون کے لیے جاری ہونے والے نئے سپورٹنگ ڈاکیومنٹس میں وارننگ دی ہے کہ آئی فون کو ہیوی موٹر سائیکل سے کبھی منسلک نہیں کرنا چاہیے۔آئی فون رکھنے والے افراد کو چاہیے کہ وہ موٹر سائیکل سے پیدا ہونے والے ارتعاش( وائبریشن) سے اپنے فون کو بچائیں کیوں کہ طاقتور موٹر سائیکلوں سے پیدا ہونے والی وائبریشن آپ کے فون میں کیمرے اور دیگر مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔دستاویزات میں مزید کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل مالکان کو چاہیئے کہ کسی نقصان سے بچنے کے لیے وائبریشن برداشت کرنے والے ماؤنٹ استعمال کریں، کیوں کہ موٹر سائیکل کے انجن سے پیدا ہونے والی وائبریشن فون کے”آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن” یا ” کلوزڈ لوپ آٹو فوکس سسٹمز” کو نقصان پہنچاتی ہے۔اس بارے میں ایپل کا مزید کہنا ہے کہ آئی فون کے متعدد ماڈلز وائبریشن سے حساس ہیں، آئی فون کے کیمرا لینسز آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن ( او آئی ایس) کے ارتعاش سے نقصان کی وجہ یہ ہے کہ یہ ویڈیو یا تصاویر بناتے حرکت اور وائبریشن میں مدد دینے کے لیے گائرو اسکوپس اور مقناطیسی سینسرز استعمال کرتے ہیں۔آئی فون میں او آئی ایس اور آٹو فوکسڈ سسٹم پائیداری کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں تاہم کنزیومر الیکٹرانکس میں او آئی ایس جیسے سسٹم کو اگر زیادہ دیر تر ایک مخصوص فریکوئنسی پر وائبریشن پر رکھا جائے تو تو اس سے ان کی کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے جس کا براہ راست اثر ویڈیو یا تصویرکے معیار پر مرتب ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایپل نے اپنے استعمال کنندگان کو ہدایات دیں ہیں کہ وہ موٹر سائیکل کے چیچس یا ہینڈل بار سے آئی فون کو براہ راست منسلک نہ کریں۔ جب کہ کسی قسم کے نقصان سے بچنے کے لیے صارفین کو چاہیے کہ وہ ہینڈل بار یا چیچس پر وائبریشن جذب کرنے والے ماؤنٹ میں آئی فون لگائیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھی آئی فون کے بہت سے استعمال کنندگان نے موٹر سائیکل سے منسلک کرنے پر اپنے فون کو پہنچنے والے نقصان کی شکایات کی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ، مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید