11:42 am
ایپل کے نئے آئی فون 13 اور نئی سیون سیریز سمارٹ واچ میں کون کون سے فیچرز ہیں؟

ایپل کے نئے آئی فون 13 اور نئی سیون سیریز سمارٹ واچ میں کون کون سے فیچرز ہیں؟

11:42 am


ایپل کمپنی کے مطابق اس نئے آئی فون 13 میں ویڈیوز کے لیے ایک نیا فیچر 'سنیماٹک موڈ' بھی متعارف کروایا گیا ہے جس میں کیمرہ فریم میں آنے والے فرد کی شناخت کر کے فوکس اس جانب کر دے گا۔ کمپنی نے کیمرے فوکس کی تبدیلی کو 'پل فوکس' کا نام دیا ہے۔امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا نیا آئی فون 13 متعارف کروا دیا ہے۔ اس نئے آئی فون ماڈل میں ویڈیوز کو
'پورٹریٹ موڈ' میں بنانے کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔پورٹریٹ موڈ' فیچر میں بنائی گئی ویڈیو میں اب صارفین کو منظر اور پس منظر کی گہرائی اور بہتر رزلٹمل سکے گا۔ایپل کمپنی کے مطابق اس نئے آئی فون 13 میں ویڈیوز کے لیے ایک نیا فیچر 'سنیماٹک موڈ' بھی متعارف کروایا گیا ہے جس میں کیمرہ فریم میں آنے والے فرد کی شناخت کر کے فوکس اس جانب کر دے گا۔ کمپنی نے کیمرے فوکس کی تبدیلی کو 'پل فوکس' کا نام دیا ہے۔کمپنی کے سی ای او ٹم کک کا نئے آئی فون 13 کو متعارف کرواتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ واحد سمارٹ فون ہے جو صارفین کو ویڈیو بنانے کے بعد بھی یہ ایفکٹ ایڈٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔تاہم، آئی فونکے نئے ماڈل کی زیادہ تر دیگر خصوصیات پچھلے ورژن کے فیچرز کی اپ ڈیٹس ہیں۔آئی فون 13 متعارف کروانے تقریب میں ایپل فونز میں ایک نئی خرابی کی خبروں کا چرچا بھی رہا جو صارفین کے پیغامات کو بے نقاب کر سکتی ہے۔ ایپل نے پیر کو اس انجان خرابی کو دور کرنے کے لیے ایک نیا سکیورٹی پیچ جاری کیا ہے۔ اس خرابی کے باعث حملہ آور بنا آئی فون صارفین کے کسی نقصان دہ فائل یا لنک کے کلک کیے بنا ان کے آئی میسیج تک رسائی حاصل کر سکتے تھے۔ایپل کے نئے آئی فون 13 میں تیز پروسیسنگ کے لیے اے 15 چپ لگائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس کا ڈسپلے زیادہ روشن ہے، اور اس کی بیٹری لائف ڈھائی گھنٹے زیادہ چلتی ہے۔ اس نئے آئی فون کو دیدہ زیب گلابی، نیلے، 'مڈنائٹ سٹارلائٹ' اور لال رنگوں میں متعارف کیا گیا ہے۔نئے آئی فون میں پانچ سو جی بی تک کی سٹورج دی گئی ہے اور اس ماڈل میں کم سے کم سٹوریج 128 جی بی ہے جو گذشتہ ماڈلز میں 64 جی بی تک تھی۔آئی فون پراڈکٹ مارکیٹنگ کی نائب صدر کیانے ڈرانس کا کہنا تھا کہ ایپل اپنے نئے فونز کی تیاری ماحولیات کو ذہن میں رکھ کر کی گئی ہے اور اس میں بہت سی ری سائیکل اشیا کا استعمال کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس صنعت میں پہلی مرتبہ اس فون کے انٹینا کو ری سائیکل کی گئی پانی کی پلاسٹک کی بوتلوں سے بنایا گیا ہے۔ایپل نے آئی فون 13 کے ساتھ ساتھ آئی فون 13 منی، آئی فون 13 پرو، اور آئی فون 13 پرو میکس ماڈل بھی متعارف کروائے ہیں۔ آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس ماڈلز میں تین کیمرے ہیں جنھیں ایپل 'اب تک کے سب سے جدید کیمرہ سسٹم' قرار دیتا ہے۔اس کے پریمیم ماڈلز میں سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے اور پرو موشن جیسے فیچرز بھی ہے۔ جو ویڈیو کو ایک نئی جدت دیتے ہیں۔اس کے باعث سکرولنگ، اینیمیشن اور گیمنگ میں نئی جدت اور آسانی پیدا ہوتی ہے۔نئے آئی فون 13 منی کی قیمت 679 برطانوی پاؤنڈز سے شروع ہوتی ہے، آئی فون 13 کی قیمت 779 پاونڈز، آئی فون 13 پرو کی قیمت 949 پاؤنڈز سے شروع ہوتی ہے جبکہ آئی فون پرو میکس کی قیمت 1049 پاؤنڈز سے شروع ہوتی ہے۔نئے ایپل آئی فون کو ایک ایسے وقت میں متعارف کروایا گیا ہے جب صارفین نئے فونز لینے کی بجائے زیادہ عرصہ تک اپنے فونز استعمال کر رہے ہیں۔ ایک سرمایہ کار کمپنی ویڈ بش کے اندازے کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 25 کروڑ آئی فون صارفین نے گذشتہ ساڑھے تین برسوں میں اپنا فون اپ گریڈ نہیں کیا ہے۔پی پی فورسائٹ نامی کمپنی کے تجزیہ کار پاؤلو کا کہنا ہے کہ ’ایپل کے لیے سب سے منافع بخش پراڈکٹ آئی فون ہی ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ 'البتہ بہت سے صارفین اپنے فونز کو اپ گریڈ کرنا ضروری سمجھے گے کیونکہ اب بھی لاکھوں ایسے صارفین ہیں جو فائیو جی ٹیکنالوجی پر اب تک منتقل نہیں ہوئے ہیں۔‘واضح رہے کہ فائیو جی کا فیچر صرف آئی فون 12 اور اس سے نئے ماڈلز میں ہی ہے۔ایک تجزیہ کار کمپنی آئی ڈی سی کے مطابق رواں برس کی دوسری سہ ماہی میں ایپل نے دنیا بھر میں 25.9 فیصد فونز فائیو جی ٹیکنالوجی والے فروخت کیے ہیں۔ایپل واچ سیریز سیون ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی نئی ایپل واچ سیریز سیون بھی متعارف کروائی ہے۔ اس کے ڈیزائن کو سنہ 2018 کے بعد پہلی مرتبہ تبدیل کیا گیا ہے۔اس پہلے کے مقابلے میں سائز میں تھوڑی بڑی ہے۔اس نئے سائز کی ایپل واچ کی سکرین میں پہلے کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ ٹیکسٹ دکھائی دیتا ہے اور اس میں لکھنے کے لیے کی بورڈ کافیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے۔سیون سیریز کی اس ایپل واچ کو پہلی مرتبہ دھول اور گردو غبار سے محفوظ بناتے ہوئے ڈسٹ ریزیسٹنٹ بنایاگیا ہے۔تاہم بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی سیریز سیون کی گھڑی کی تیاری میں تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے جو اس کے صارفین تک فراہمی کے مسائل کو جنم دے سکتا ہے۔جبکہ ایپل کمپنی کا کہنا ہے کہ ایپل واچ کا نیا ماڈل اس برس 'موسم سرما کے آخر میں' دستیاب ہو گا۔ایک مارکیٹ پر تحقیق کرنے والی کمپنی سی سی ایس انسائٹ کے مطابق دنیا بھر کی سمارٹ واچ مارکیٹ میں ایپل 47 فیصد حصہ رکھتا ہے۔ایپل کی نئی سمارٹ واچ میں آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 8، الیکٹرونک بائکس سمیت سائیکل سواری کو خود جانچنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ایپل آئی پیڈزایپل نے اس موقع پر ایک انٹری لیول کے آئی پیڈ کا نیا ماڈل بھی متعارف کروایا ہے۔ کمپنی کے سربراہ کک کا کہنا ہے کہ گذشتہ برس آئی پیڈز کی فروخت میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس میں تیز پروسیسنگ کے لیے اے 13 چپ استعمال کی گئی ہے جو کہ اس کے پرانے ماڈلز سے 20 فیصد زیادہ تیز ہے۔اپیل کا کہنا ہے کہ آئی پیڈ کا یہ نیا ماڈل 'کروم بک سے تین گنا زیادہ تیز ہے۔'اس نئی آئی پیڈ کی تعارفی قیمت 329 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے جبکہ سکولوں کے لیے اس میں رعایت دی گئی ہے اور ان کے لیے اس کی قیمت 299 ڈالرز ہے۔ایپل نے آئی پیڈ منی کا نیا ماڈل بھی متعارف کروایا ہے جس میں سی ٹائپ یو ایس بی پورٹ فراہم کی گئی ہے۔ اس میں ایپل پینسل کا فیچر بھی ہے تاہم اس کا ہوم بٹن نہیں ہے۔ اس کی قیمت 479 پاؤنڈز سے شروع ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔