09:38 pm
15 منٹ میں 100 فیصد چارج ہونے والا ریڈمی نوٹ 11 پرو پلس عالمی سطح پر متعارف

15 منٹ میں 100 فیصد چارج ہونے والا ریڈمی نوٹ 11 پرو پلس عالمی سطح پر متعارف

09:38 pm

شیاؤمی نے ریڈمی نوٹ 11 سیریز کے مزید 2 فونز عالمی سطح پر متعارف کرا دیئے ہیں۔ ریڈمی 11 پرو 5پلس جی اور ریڈمی نوٹ 11 ایس کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرایا گیا۔ ان میں 11 پرو پلس زیادہ خاص فون ہے جس میں 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے
جس سے بیٹری کو مکمل چارج ہونے میں محض 15 منٹ لگتے ہیں۔ ریڈمی نوٹ 11 پرو پلس 5 جی فوٹو بشکریہ ریڈمی اس فون میں 6.67 انچ کی ایف ایچ ڈی پلس امولیڈ اسکرین 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 360 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔ فون کے اندر ڈیمینسٹی 920 پراسیسر موجود ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دستیاب ہوں گے۔ مگر فون کی خاص بات اس کی فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہے۔ فون میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون محض 15 منٹ میں صفر سے 100 فیصد چارج ہوسکتا ہے۔ ریڈمی نوٹ 11 پرو پلس کے بیک پر بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔ اس فون کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 369 ڈالرز (67 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 399 ڈالرز (72 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 449 ڈالرز (81 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔ یہ فون اپریل میں مختلف خطوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ریڈمی نوٹ 11 ایس 5 جی فوٹو بشکریہ ریڈمی ریڈمی نوٹ 11 ایس 5 جی بنیادی طور پر پوکو ایم 4 پرو 5 جی کا ری برانڈڈ ماڈل ہے جس میں 6.6 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔ فون کے اندر ڈیمینسٹٰ 810 پرایسسر موجود ہے۔ فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔ فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جس کے ساتھ 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔ یہ فون 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج میں دستیاب ہوگا۔ اس کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 249 ڈالرز (45 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 279 ڈالرز (50 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا فون 299 ڈالرز (54 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔ یہ فون اپریل میں مختلف خطوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

جیو پر جھوٹے الزامات لگانا اے آر وائی کو مہنگا پڑ گیا،سلمان اقبال اور ارشد شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

جیو پر جھوٹے الزامات لگانا اے آر وائی کو مہنگا پڑ گیا،سلمان اقبال اور ارشد شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟