07:36 pm
مختلف نمبرز کے لیے الگ الگ سمز کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔۔۔صارفین کے لئے نئی سہولت فراہم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حال ہی میں سامنے آنے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اینڈرائڈ 13 میں ایک سم
پر متعدد نمبرز چلانے کا فیچر دیا جاسکتا ہے۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق گوگل موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ کے نئے ورژن یعنی اینڈرائڈ 13 پر ایسے فیچر کو متعارف کروانے پر کام کرنے میں مصروف ہے، جس کے تحت ایک ہی سم پر متعدد نمبرز چلائے جا سکیں گے۔گوگل کے ماہرین اینڈرائڈ 13 میں نیا فیچر متعارف کروانے جارہے ہیں جس کے بعد موبائل یوزرز ایک ہی موبائل سم سے مختلف نیٹ ورکز استعمال کرسکیں گے۔عام طور پر اینڈرائڈ صارفین دو یا دو سے زائد نیٹ ورکز استعمال کرنے کے لیے ہمیشہ ایک سے زائد سم کارڈز کے بیچ پھنسے رہتے تھے لیکن صارفین کے اس اہم مسئلے کا حل اینڈرائڈ کے نئے ورژن میں حل ہوجائے گا۔ایک رپورٹ کے مطابق ایکس ڈی اے ڈویلپرز کی سابق چیف ایڈیٹر مشال رحمٰن کا کہنا ہے کہ اس فیچر کی معلومات اینڈرائڈ اوپن سوورس پراجیکٹ (اے او ایس پی) اور اینڈرائڈ ڈویلپرز ویب سائٹ سے حاصل کی گئی ہے، جس سے اب صارفین ایک ہی سم پر متعدد نمبرز کی سروس بھی چلا سکیں گے۔مشال رحمٰن کے مطابق اس نئے فیچر کے متعارف ہونے سے نہ صرف صارفین کو مختلف نیٹ ورکس پر منتقل ہونے میں آسانی ملے گی بلکہ اس کے ساتھ ہارڈویئرز بنانے والی کمپنیوں کا بھی پیسہ بچے گا کیوں کہ انہیں اپنے موبائلز میں دو سم کے لیے الگ الگ جگہ بنانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، لہٰذا موبائل کمپنیز اس سے بچنے والی جگہ کو استعمال کرتے ہوئے اپنی بیٹری کے سائز میں اضافہ کرسکتے ہیں۔گوگل نے فی الحال اس نئے فیچر کو متعارف کروانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے لیکن کمپنی کی جانب سے دیے گئے منصوبے کے مطابق یہ فیچر اکتوبر 2022 تک صارفین کی دسترس میں آجائے گا۔ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو ایک ہی سم پر بیک وقت دو مختلف نیٹ ورکس استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی، تاہم اس سے زیادہ نیٹ ورکس کی سہولت بھی دی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

خبردار ،  گھر سے نکلنے سےپہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،  شدید آئندہ پانچ دن شدید بارشیں اور سیلاب ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

فوجی اڈے پردھماکا،کتنے ہیلی کاپٹراورشپس تباہ ہوگئے ،بڑی خبرآگئی

انٹرمیڈیت کے امتحانات ملتوی ، دوبارہ پیپرز کب سے شروع ہوں گے۔۔ ؟ والدین اور طلبا کیلئے بڑی خبر

بارشوں کے بعد شدید گرمی، ہیٹ اسٹروک شروع، ہسپتالوں میں مریضوں کی انبار لگ  گئے

اصل غدار کون ہے ، عمران خان نے نوازشریف، مریم، خواجہ آصف سمیت بڑوں بڑوں پر بجلیاں گرادیں ، کئی ویڈیو سامنے لے آئے

باجا بجا بجا کر کانوں میں درد کردیتے ہیں ۔۔ جشن آزادی لوگوں کو پریشان کرنیوالوں کیساتھ اب کیا ہوگا؟

لوگوں کو خرید کر دھوکے سے حکومت بنائی گئی ، مولانا طارق جمیل کے بیان پر خواجہ سعد رفیق میدان میں آگئے، کیا اعلان کر دیا ؟ 

نایاب نسل کی لادوم بھیڑ،قیمت آپ کی سوچ سے بھی زیادہ۔۔۔کس ملک میں پائی جاتی ہے،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

شادی کی رسموں کے دوران دلہا دلہن کی لڑائی ، ئی نویلی دلہن نے  دلہاکو دھو ڈالا

پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف، مفتاح اسماعیل نے بڑا بیان دیدیا