08:57 pm
غائب کرنے والے لباس کی تیاری کے لیے امریکا کا حیران کن منصوبہ

غائب کرنے والے لباس کی تیاری کے لیے امریکا کا حیران کن منصوبہ

08:57 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکومت کے ایک ایسے سائنسی تحقیقی پروگرام کے
بارے میں انکشاف ہوا ہے جس نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔امریکی دفاعی حکام کے اس پروگرام کی تفصیلات کا انکشاف اہم دستاویزات سامنے آنے پر ہوا ہے، جن کا تعلق ایڈوانسڈ ایرو اسپیس تھریٹ آئیڈینٹیفکیشن پروگرام (اے اے ٹی آئی پی) سے ہے جو اب ناکارہ ہو چکا ہے۔اس پروگرام کے تحت امریکی دفاعی حکام نے ٹیکس دہندگان کے لاکھوں ڈالر عجیب و غریب تجرباتی ٹیکنالوجیز پر خرچ کیے، جیسا کہ غائب کر دینے والا لباس، کشش ثقل مخالف آلات، ٹریورسیبل ورم ہولز، اور جوہری دھماکا خیز مواد کے ذریعے چاند میں سرنگ بنانا۔یہ خفیہ دستاویز وائس ڈاٹ کام نے شائع کیے ہیں، جن کے مطابق ان تجربات پر اے اے ٹی آئی پی کے تحت 2007 اور 2012 کے درمیان لاکھوں ڈالرز خرچ کیے گئے۔اس تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے محکمہ دفاع کے حکام نے ‘ہلکے وزنی مواد’ کی تلاش کے لیے چاند پر سرنگیں بنانے کے لیے جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تجاویز تیار کی تھیں، رپورٹس میں سے ایک میں ‘منفی ماس پروپلشن’ پر بحث کی گئی تھی، جس میں چاند کی کان کنی کے چونکا دینے والے منصوبے کا خاکہ پیش کیا گیا مصنفین لکھتے ہیں کہ اسٹیل سے ایک لاکھ گنا ہلکا لیکن اسٹیل جتنی طاقت والا مادہ ممکنہ طور پر چاند کے مرکز میں پایا جا سکتا ہے، اس مواد تک پہنچنے کے لیے انھوں نے چاند کی پرت کو پھاڑنے کے لیے تھرمو نیوکلیئر دھماکا خیز مواد کا استعمال کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔واضح رہے کہ AATIP کا وجود اس وقت سامنے آیا تھا جب اس کے ڈائریکٹر لوئس ایلیزونڈو نے اڑن طشتریوں کی رپورٹس کے ساتھ منظر عام پر آنے سے پہلے 2017 میں استعفیٰ دے دیا تھا، اگرچہ اس پروگرام کو اب ختم کر دیا گیا ہے، لیکن امریکی حکام چاند کی کان کنی کے خیال سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں۔ناسا کے منتظم جم برائیڈنسٹائن کے مطابق ناسا اب بھی چاند سے خلائی چٹانوں کی کان کنی کے منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ‘سینکڑوں بلین ڈالر کے غیر استعمال شدہ وسائل’ ہیں۔


تازہ ترین خبریں

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری کا امکان

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا

پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات، اہم فیصلہ آج ہو گا