03:35 pm
اگر دنیا کے تمام ایٹم بم ایک ساتھ پھٹ جائیں تو کیا ہوگا؟

اگر دنیا کے تمام ایٹم بم ایک ساتھ پھٹ جائیں تو کیا ہوگا؟

03:35 pm

نیویارک(نیوزڈیسک) ایٹمی طاقت رکھنے والے تمام ممالک کے پاس ہزاروں کی تعداد میں ایٹم بم ہیں۔ کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ یہ تمام ایٹم بم اگر ایک ساتھ پھٹ جائیں تو کیا ہو؟ ایک یوٹیوبر نے اس سوال کا ہولناک جواب دے دیا ہے۔ 
ڈیلی سٹار کے مطابق یوٹیوب چینل Kurzgesagtپر ایک رنگین اینی میٹڈ ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اگر دنیا میں موجود تمام ایٹم بم بیک وقت پھٹ جائیں تو کیا حشر بپا ہو گا۔ یہ ویڈیو مارچ 2019ءمیں پوسٹ کی گئی تھی اور 15ہزار بموں کے پھٹنے کے نتائج دکھانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اگر 15ہزار ایٹم بم پھٹتے ہیں تو دنیا کے 4500شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔ اگر یہ بم کسی ایک ہی جگہ پر پھٹیں تو ان سے 31میل چوڑا آگ کا گولہ نکلے گا اور دھماکے کی شدت ایک ہزار 865کلومیٹر کے دائرے میں ہر چیز کو ملیامیٹ کرکے رکھ دے گی۔اس کے بعد ان بموں کی تابکاری کئی سو میل کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے گی اور تباہی پھیلائے گی۔

تازہ ترین خبریں