03:39 pm
جسم کے بغیر دماغ اپ لوڈ کرکے میٹا ورس میں کتنے سال تک زندہ رہا جا سکتا ہے؟ارب پتی شخص  کا حیران کن دعویٰ

جسم کے بغیر دماغ اپ لوڈ کرکے میٹا ورس میں کتنے سال تک زندہ رہا جا سکتا ہے؟ارب پتی شخص کا حیران کن دعویٰ

03:39 pm

ماسکو(نیوزڈیسک) اس خاکی جسم کے ساتھ انسان تمام تر کاوشوں کے باوجود اپنی زندگی میں اضافہ نہیں کر سکاتاہم اب ایک روسی ارب پتی شخص نے جسم کے بغیر ’میٹا ورس‘ میں انسان کے 150سال زندہ رہنے کا حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق دمتری اتسکوف نامی اس کاروبار شخص کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے جسم کو چھوڑ کر ایک ’ایپلی کیشن‘ کی صورت میں زندہ رہنے 
پر رضامند ہوں تو آپ اگلے ڈیڑھ سو سال تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو اپنا دماغ انٹرنیٹ پر ’اپ لوڈ‘ کرنا ہو گا۔ دمتری اتسکوف کے مطابق انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ہونے کے بعد انسانی دماغ کو مصنوعی ذہانت اور میٹاورس کی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ایپلی کیشن کی شکل دی جائے گی۔ یہ ایپلی کیشن اس شخص کی مکمل شخصیت کی آئینہ دار ہو گی، اس کے ساتھ اسی طرح گفتگو کی جا سکے گی جیسے اس شخص کی زندگی میں لوگ اس سے کیا کرتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق دمتری اتسکوف ایک میڈیا کمپنی کے مالک ہیں جس کا صدر مقام ماسکو ہے۔ وہ ’2045پراجیکٹ‘ کا بھی حصہ ہیں۔ یہ پراجیکٹ عمر رسیدگی، حتیٰ کہ موت کے خاتمے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ دمتری سمیت اس پراجیکٹ سے وابستہ تمام لوگ پرامید ہیں کہ ایک دن آئے گا جب انسان لافانی ہو جائے گا اور وہ موت کو یکسر ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ دمتری کا کہنا ہے کہ فی الوقت انسان کے مادی جسم کے ساتھ طبعی مدت سے زائد زندگی ممکن نہیں ہے تاہم مصنوعی ذہانت اور میٹاورس کی ٹیکنالوجیز کے ذریعے ہم ڈیڑھ سو سال تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ 2045ء تک ہم ایسے مصنوعی جسم بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے، جس کے بعد لوگ انٹرنیٹ کی مدد سے اپنے پرانے جسم سے اس نئے مصنوعی جسم میں منتقل ہو سکیں گے اور اس طرح ایک طویل زندگی جی سکیں گے۔اس منصوبے کی کامیابی کے بعد لوگ اپنی زندگی میں توسیع اور ذاتی ترقی کے امکانات کے متعلق آزادانہ فیصلے کر سکیں گے اور جب ان کا پرانا جسم ناکارہ ہونے لگے گا تو نئے مصنوعی جسم میں منتقل ہو سکیں گے۔ واضح رہے کہ سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کی کمپنی ’نیورالنک‘بھی ’برین کمپیوٹر انٹرفیس‘ بنانے کے لیے تحقیق کر رہی ہے، جو لوگوں کو انجام کار پورا انسانی دماغ انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کے قابل بنائے گی۔ اس کے علاوہ بھی کئی کمپنیاں ایسی ہیں جو انسان کے میٹاورس میں طویل عرصے تک زندہ رہنے کے مفروضے پر تحقیق کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

آئی ایم ایف ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا،بھیگ نہیں مانگوں گا، مجھے پاکستان کا مفاد دیکھنا ہے۔۔۔۔وزیرخزانہ اسحٰق ڈارنے بڑا دعویٰ کر دیا

آئی ایم ایف ہمیں ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا،بھیگ نہیں مانگوں گا، مجھے پاکستان کا مفاد دیکھنا ہے۔۔۔۔وزیرخزانہ اسحٰق ڈارنے بڑا دعویٰ کر دیا

موسم سرما کی چھٹیاںکب سے شروع ہو رہی ہیں۔۔۔؟وزیر تعلیم مراد راس نےبڑی خوشخبری سنا دی

موسم سرما کی چھٹیاںکب سے شروع ہو رہی ہیں۔۔۔؟وزیر تعلیم مراد راس نےبڑی خوشخبری سنا دی

پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔۔۔ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا  بیان سامنے آ گیا

پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔۔۔ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا بیان سامنے آ گیا

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے والد کااہم پیغام عمران خان تک پہنچا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے والد کااہم پیغام عمران خان تک پہنچا دیا

ماشاءاللہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔۔۔ پاکستانی ہونہارطالبعلم نے ایم بی بی ایس میں 29 گولڈ میڈل لیکر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

ماشاءاللہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ۔۔۔ پاکستانی ہونہارطالبعلم نے ایم بی بی ایس میں 29 گولڈ میڈل لیکر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

بابر کی کور ڈرائیو کوہلی سے زیادہ اچھی ہے، بھارتی صحافی نے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو کوہلی سے اچھا  تو کہہ دیا

بابر کی کور ڈرائیو کوہلی سے زیادہ اچھی ہے، بھارتی صحافی نے ٹوئٹ میں بابر اعظم کو کوہلی سے اچھا تو کہہ دیا

امریکی کانگریسی خاتون رکن نے پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

امریکی کانگریسی خاتون رکن نے پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر نے گیند چمکانے کا ایساانوکھا طریقہ،ویڈیودیکھیں

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ میں انگلش کرکٹر نے گیند چمکانے کا ایساانوکھا طریقہ،ویڈیودیکھیں

بوائے فرینڈ نے لڑکی کولرزہ خیز انداز میں قتل تو کیا ہی۔۔۔ اس کے بعدلاش کی کیا حالت کی جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

بوائے فرینڈ نے لڑکی کولرزہ خیز انداز میں قتل تو کیا ہی۔۔۔ اس کے بعدلاش کی کیا حالت کی جان کر آپ کے بھی رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

خوشخبری۔۔۔پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں کمی۔۔۔کس کی مدد سے ایسا ہوا ۔۔۔؟جانیں

خوشخبری۔۔۔پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں کمی۔۔۔کس کی مدد سے ایسا ہوا ۔۔۔؟جانیں

امریکا نے پاکستان کو تومذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

امریکا نے پاکستان کو تومذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا

چوہدری برادران  کی راہیں سیاست میں جدا مگر جنرل باجوہ کے معاملے پر آ کر پھر سے ہاتھ ملا لیے

چوہدری برادران کی راہیں سیاست میں جدا مگر جنرل باجوہ کے معاملے پر آ کر پھر سے ہاتھ ملا لیے

راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پی ڈی ایم کی حکومت سے بھی زیادہ مردہ ، بے جان اور بے وقعت ہے۔۔ اہم شخصیت کا دعویٰ

راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پی ڈی ایم کی حکومت سے بھی زیادہ مردہ ، بے جان اور بے وقعت ہے۔۔ اہم شخصیت کا دعویٰ