07:54 pm
بٹ کوائن کی قدر میں بد ترین کمی ، پوری کرپٹو مارکیٹ کریش کر گئی

بٹ کوائن کی قدر میں بد ترین کمی ، پوری کرپٹو مارکیٹ کریش کر گئی

07:54 pm

لاہور(نیوز ڈیسک)کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر میں 30 ہزار ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔منگل کو بٹ کوائن کی قدر میں جولائی 2021 کے بعد پہلی مرتبہ ایسی نمایاں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔منگل کو بٹ کوائن مارکیٹ میں 29 ہزار سات سو 64 ڈالرز کی سطح تک گرنے کے بعد دوبارہ 31 ہزار ڈالر تک پہنچا۔ بد ترین مارکیٹ کریش میں نمایاں کوائن 'لونا،تقریبا 55 فیصد کریش 
ہو کر 23ڈالر تک پہنچ گیا تھا جو بعد میں 32ڈالر تک ریکور ہو گیا۔مارکیٹ کے منفی ٹرینڈ میں انویسٹرز کے تقریبا ایک ارب ڈالر لیکوڈیٹ ہوئے۔بٹ کوائن کی مالیت میں کمی کی ایک وجہ امریکی سخت مالیاتی پالیسیاں اور افراط زر ہیں جن کے باعث سرمایہ کار ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔بٹ کوائن کی قدر گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے اضافے کے بعد اب نصف سے کچھ ہی زیادہ رہ گئی ہے۔ نومبر میں بٹ کوائن نے لگ بھگ 69 ہزار ڈالرز کے ہندسے کو چھو کر ریکارڈ بنایا تھا۔کرپٹو کرنسی میں دلچسپی رکھنے والے بٹ کوائن کو افراط زر کے خلاف ایک رکاوٹ کے طور پر دیکھتے ہیں جبکہ روایتی سرمایہ کار اسے ایک خطرناک اثاثہ سمجھتے ہیں۔امریکہ بلند ترین افراط زر سے نمٹنے کے لیے شرح سود میں اضافہ کر رہا ہے، اس لیے اب روایتی سرمایہ کار بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل ٹوکنز کے ساتھ دیگر غیر مستحکم اثاثوں جیسا کہ ٹیک سٹاکس میں سے اپنا سرمایہ واپس اٹھا رہے ہیں۔اوانڈا میں امریکہ کے سینیئر مارکیٹ تجزیہ کار ایڈورڈ مویا نے کہا ہے کہ اگرچہ ٹوکن کے ’طویل مدتی بنیادی اصول محض چند ماہ میں تبدیل نہیں ہوئے‘ لیکن ممکنہ کساد بازاری سے متعلق خدشات ’کرپٹو کے لیے بہت مشکل ماحول‘ پیدا کر رہے ہیں۔’ابھی تک کوئی بھی کرپٹو ڈِپ خریدنے کی کوشش نہیں کر رہا ہے اور اس وجہ سے بِٹ کوائن کمزور ہو رہا ہے۔‘

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع