02:42 pm
بچوں کی ساڑھے 8 کروڑ سے زائد فحش تصاویر، ویڈیوز انٹرنیٹ ہوشربا انکشاف نے تہلکہ مچادیا

بچوں کی ساڑھے 8 کروڑ سے زائد فحش تصاویر، ویڈیوز انٹرنیٹ ہوشربا انکشاف نے تہلکہ مچادیا

02:42 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سال 2021 میں دنیا بھر سے بچوں کی 85 ملین سے زائد فحش تصاویر اور ان سے زیادتی کی ویڈیوز  انٹرنیٹ پر ڈالی گئیں۔یہ ہوشربا انکشاف یورپین کمیشن کی جانب سے آج بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کو روکنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے  نئی  یورپین قانون سازی کی تجاویز  پیش کرنے کے موقع پر کیا گیا۔اس موقع پر بتایا گیا بچوں کا یہ استحصال
وسیع تر ہے اور یہ کہ شاید بہت سے کیسز ایسے ہیں جن کی اطلاع ہی نہیں دی گئی۔یورپین کمیشن کی جانب سے بچوں کا استحصال روکنے کی ان نئی تجاویز کا اعلان کمیشن کی نائب صدر دبرروکا سوئشا اور کمشنر برائے ہوم افئیرز یلوا جانسن نے کیا۔ان تجاویز کے ابتدائیہ میں بتایا گیا کہ کووڈ-19 وبائی مرض نے اس مسئلے کو مزید بڑھادیا ہے۔انٹرواچ فاؤنڈیشن کے مطابق گزشتہ سال بچوں کے جنسی استحصال کی تصدیق شدہ رپورٹس میں 64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے اور سماجی رابطوں کی ٹیک کمپنیوں کا موجودہ نظام بچوں کی مناسب حفاظت کے لیے ناکافی ثابت ہوا ہے۔اس دوران کسی کا نام لیے بغیر یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ بچوں کے جنسی استحصال کی تمام رپورٹس میں سے 95 فیصد صرف ایک کمپنی سے آئی ہیں۔مجوزہ نئی قانون سازی میں تجویز کیا گیا کہ ایسے مواد کو اب سروس فراہم کنندگان اپنے خرچ پر پتہ لگانے، رپورٹ کرنے اور اسے انٹرنیٹ سے ہٹانے کے پابند ہوں گے۔اس دوران بتایا گیا کہ بچوں کے اس بڑھتے ہوئے جنسی استحصال کو روکنے کے لیے ایک نیا آزاد ای یو مرکز قائم کیا جائے گا جو ان خدمات فراہم کرنے والوں کو ایک مہارت کے مرکز کے طور پر کام کرکے شناخت شدہ مواد پر قابل اعتماد فراہم کرنے، فراہم کنندگان سے رپورٹس وصول کرنے اور ان کا تجزیہ کرکے غلط رپورٹس کی نشاندہی اور ان تک رسائی کو روکنے کے لیے سہولت فراہم کرے گا۔بتایا گیا ہے کہ مجوزہ قوانین بچوں کو مزید بدسلوکی سے بچانے، مواد کو آن لائن ظاہر ہونے سے روکنے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں بھی مدد کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر