08:38 pm
فیس بک میں بہت بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان

فیس بک میں بہت بڑی تبدیلی کرنے کا اعلان

08:38 pm


دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ نے نئے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بہت بڑی
تبدیلی کرتے ہوئے دو مختلف ہوم فیڈز متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی ویڈیو پوسٹ میں ہوم فیڈ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کی شدید خواہش پر ویب سائٹ پر ہوم فیڈ کو تبدیل کیا جا رہا ہے، جس سے صارفین اپنے دوستوں اور قریبی رشتے داروں سمیت اپنے پسندیدہ پیجز کی معلومات تک یقینی رسائی حاصل کر پائیں گے۔مارک زکربرگ کے مطابق اب سے فیس بک ایپلی کیشن پر دو فیڈز متعارف کرائے جا رہے ہیں، جس میں سے ایک فیڈ پر صارفین کو صرف ذاتی مواد نظر آئے گا جب کہ دوسری فیڈز پر مختصر ویڈیوز یعنی ریلز جیسے فیچرز کا مواد زیادہ نظر آئے گا۔اسی حوالے سے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) نے بتایا کہ مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو ایپلی کیشن پر ایک نیا آپشن نظر آئے گا، جس کے تحت وہ اپنی پسند کے ہوم فیڈ پر جا سکیں گے۔صارفین کو آپشن میں ذاتی اور پروفیشنل ہوم فیڈز جیسے آپشن نظر آئیں گے اور صارف دونوں میں سے کسی بھی ہوم پیج پر اپنی مرضی کے مطابق جا سکیں گے اور پھر مرضی کے مطابق وہاں سے نکل بھی سکیں گے۔مذکورہ فیچر کے لیے صارفین کو ایپلی کیشن یا پھر ویب سائٹ پر شارٹ کٹ بار بھی نظر آئے گا اور وہ وہاں سے بھی اپنی پسند کی ہوم فیڈ پر جا سکیں گے۔ابتدائی طور پر مذکورہ فیچر موبائل ایپلی کیشن اور بعد ازاں اسے ویب سائٹ پر بھی متعارف کرایا جائے گا۔نئے فیچر پر صارفین کو ترتیب وار رسائی دی جائے گی، اس فیچر کا آغاز امریکا سمیت دیگر ممالک سے شروع کردیا گیا ہے۔ہوم فیڈز کی تبدیلی کا فیچر فیس بک پر گزشتہ کچھ عرصے میں بہت بڑی تبدیلی ہوگی، اس سے قبل سوشل ویب سائٹ نے ہوم فیڈ پر زیادہ تر نشریاتی اداروں اور پیجز کو رسائی دی تھی اور دوستوں اور اہل خانہ کے مواد کو کم کردیا تھا۔حال ہی میں فیس بک نے ایک اور فیچر کا بھی اعلان کیا تھا، جسے فیس بک کا اب تک کا سب سے بڑا اور اہم فیچر قرار دیا جا رہا ہے۔فیس بک نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ جلد ہی وہ صارفین کو اپنے اصلی نام سے کم از کم 5 فیس بک پروفائل یا اکاؤنٹ بنانے کی اجازت دے دیگا۔اس وقت تک کوئی بھی شخص اپنے اصلی نام سے صرف ایک اکاؤنٹ بنانے کا اہل ہے، تاہم جعلی اور فرضی ناموں سے کوئی بھی شخص بہت سارے اکاؤنٹس بنا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

حلقہ این اے 118 میں عمران خان کے کاغذات نامزدگی چیلنج

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

کپتان نے شہباز گل کے حوالے سے کیاکہاتھااورکس اہم ترین وزیرنےا ن کی بات کی تردیدکردی

جشن آزادی کی تقریب  میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

جشن آزادی کی تقریب میں ایسی بے حیائی ہوئی کہ میں نے ٹوپی اتار کر آنکھوں پر ہاتھ رکھ لی

عمران  کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

عمران کے کراچی آنے سےپیپلز پارٹی کی کا نپیں ٹانگناشروع ہوگئیں ،زرداری صاحب اب آپ نے گھبرانانہیں ،فواد چوہدری

 کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

کینسر سے انتقال کرنے والے ہاشم رضا نے موت سے چند دن پہلے معافی مانگتے ہوئے کیا خواہش کی تھی؟

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تومیں اس فیصلے میں شامل نہیں ،نواز شریف کی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔۔ یہ کس مشہور شخصیت کی تصویر ہے جسے ان کے قریبی لوگ بھی نہیں پہچان پاتے؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

۔ شادی کے 2 سال بعد بیوی کو نظر آنا بند ہوا تو شوہر نے شریک حیات ساتھ کیا سلوک کیا؟

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل منظور

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

سوناایک مرتبہ پھرمہنگا،فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،شادی کاارادہ کرنے والے افرادکے لیے بری خبرآگئی

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

افسران کی موجیں ختم۔۔۔پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

’’شہبازگل کو ننگا کرکے مارا گیا‘‘ عمران خان اور پرویز الٰہی آمنے سامنے

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

روہڑی بائی پاس پر کوچ اُلٹ گئی، خواتین و بچوں سمیت کتنے مسافر جاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے

ستمبر یا اکتوبر میں وطن واپسی،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف لاہورکے بجائے کس شہرکواپنامسکن بنائیں گے