08:58 pm
فلموں میں دکھائے گئے واقعات جو 100 فیصد سچ ہوگئے۔۔۔ حیرت انگیز اتفاق یا پھر کچھ اور جس نے لوگوں کو حیران کردیا

فلموں میں دکھائے گئے واقعات جو 100 فیصد سچ ہوگئے۔۔۔ حیرت انگیز اتفاق یا پھر کچھ اور جس نے لوگوں کو حیران کردیا

08:58 pm


ہالی ووڈ کی فلمیں ہمیں ایک نئی دنیا میں لے جاتی ہیں ان کی فلموں میں ایک جدت دیکھی جاتی ہے۔ بعض فلمیں تو ایسی ہیں جنھوں نے مستقبل کی ایڈوانس زندگی دکھانے کی کوشش کی، حالانکہ جب یہ فلمیں
بنائی گئیں اس وقت یہ ایک انوکھی بات سمجھی جاتی تھی لیکن اب یہ فلمیں مستقبل کی پیشین گوئیوں کے حوالے سے اس حد تک درست ثابت ہوئی ہیں کہ گمان ہوتا ہے کہ ان رائٹرز کے پاس کوئی کرسٹل بال تھی جس میں وہ مستقبل دیکھ سکتے تھے۔ یہاں کچھ ایسی ہی فلموں کا انتخاب کیا جا رہا ہے جو ہماری موجودہ ٹائم لائن سے قدرے قریب ہے اور جن کی سو فیصد پیشن گوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیں۔ Contagion: اسٹیون سوڈربرگ کی 2011 کی فلم کنٹیجین میں جب Beth Emhoff ہانگ کانگ کے کاروباری دورے سے مینیسوٹا واپس آتی ہے تو اپنی بے چینی کی وجہ وہ جیٹ لیگ سمجھتی ہے۔ تاہم دو دن بعد مر جاتی ہے اور ڈاکٹر اس کے حیران شوہر (میٹ ڈیمن) کو بتاتے ہیں کہ انہیں نہیں معلوم کہ ان کی موت کی وجہ کیا ہے۔ جلد ہی بہت سے دوسرے لوگوں میں بھی وہی علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور ایک عالمی وبا پھوٹ جاتی ہے۔ یہ لگنے والی بیماری ہوتی ہے۔ ڈاکٹر مہلک جرثومے پارونیا پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن دنیا بری طرح اس جرثومے سے متاثر ہوتی ہے۔ کچھ ایسے ہی حالات ہم نے ابھی کووڈ-19 کے وبائی امراض کے وقت دیکھا۔پچھلے 2 سالوں نے فلم کی پیشن گوئی کو اتنا درست ثابت کر دیا ہے کہ ہم نے بالکل انھیں حالات کا سامنا کیا جن کی فلم میں عکاسی کی گئی تھی۔ The Cable Guy: یہ فلم 1996 میں سمارٹ فون کلچر کی پیشن گوئی کررہی تھی جب کہ ان دنوں ان کا نام و نشان تک نہیں تھا ۔ فلم میں دکھایا گیا تھاکہ جلد ہی ہر امریکی گھر اپنے ٹیلی ویژن، فون اور کمپیوٹر کے مالک ہوں گے۔فلم میں دکھائی گئی مفت پریمیم چینلز کی پیشکش 1996 میں ایک انوکھی بات تھی لیکن اب 2022 میں ہم اس ٹیکنالوجی کے ہاتھوں میں ہیں۔ Wall.E: اگرچہ یہ فلم مستقبل کی پیشن گوئی کر رہی ہے جس میں روبوٹس کو انسانی زندگی کا ایک اہم جزو دکھایا گیا ہے اور سڑکوں پر کھلے عام پھرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، دنیا روبوٹس کے ہاتھوں میں آگئی ہے اور WALL-E دنیا میں رہ جانے والا آخری روبوٹ بچتا ہے۔ جس تیزی سے روبوٹ کلچر عام کیا جا رہا ہے ایسا لگتا ہے کہ جیسے ہم ہر روز WALL-E کے قریب جا رہے ہیں۔ Total Recall 1990: Uber، Tesla، اور Googleاور دیگر کمپنیاں اب خودکار ڈرائیونگ کاروں کو سڑک پر لانے پر کام کر رہی ہیں۔ اب یہ ٹیکنالوجی ہمارے پاس موجود ہے اور اسے مزید بہتر بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔ لیکن آرنلڈ شوارزنیگر کی ایکشن گاڑی ٹوٹل ریکال سب سے پہلے اس خیال کا اظہار تھی اس کے علاوہ خود چلانے والی کاریں "جانی کیب" بھی ہے۔ اب ان کے سیفٹی پر ریسرچ ہو رہی ہے۔ The Net: ان فلموں میں سے ایک ہے جو ماضی میں ناممکنات سمجھی جاتی رہی ہے۔ 1995 میں اس میں آن لائن شناخت کی چوری دکھائی گئی تھی اس وقت کمپیوٹر ہیکرز کی اتنی مہارت سامنے نہیں آئی تھی کمپیوٹر ہی اس زمانے میں نئی ایجاد تھی۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ اس نے ایک سنہری دور کی پیشن گوئی کی تھی جب ہم اپنے گھر بیٹھے کسی دوسرے انسان سے رابطہ کیے بغیر پیزا آرڈر کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ آج یہ سب چیزیں ہماری انگلی کی پوروں پر ہے۔ٹیکنالوجی کی حد تک تو صحیح ہے کیونکہ یہ دنیا کی ترقی ہے لیکن جب دنیا کے زوال کی بات آتی ہے تو ایک خوف کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی پر بھی فلمیں پچھلی صدی سے پیشن گوئی کر رہی ہیں جہاں دنیا کو تباہی کے دہانے پر دکھایا جاتا ہے بس وہ سچ نہ ہی ثابت ہوں تو اچھا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان کے سپر ہٹ گانے پسوڑی نے بھارت میں بھی پسوڑی ڈال دی ۔۔۔مشہور بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ بھی اپنے کانسرٹ پر گا کر جھوم اٹھے

پاکستان کے سپر ہٹ گانے پسوڑی نے بھارت میں بھی پسوڑی ڈال دی ۔۔۔مشہور بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ بھی اپنے کانسرٹ پر گا کر جھوم اٹھے

افسوس ہوتا اگر وہ چھکے مجھے دنیش یا پانڈیامیں سےکوئی لگاتا ،مگر کوہلی ۔۔۔!!

افسوس ہوتا اگر وہ چھکے مجھے دنیش یا پانڈیامیں سےکوئی لگاتا ،مگر کوہلی ۔۔۔!!

سلمان خان نے منگنی کر لی ۔۔۔سلمان خان کی کس چیز نےفینزکی توجہ اس جانب سمیٹی کہ سچ سامنے آ گیا

سلمان خان نے منگنی کر لی ۔۔۔سلمان خان کی کس چیز نےفینزکی توجہ اس جانب سمیٹی کہ سچ سامنے آ گیا

چیکنگ کے بہانے مبینہ رشوت وصولی ۔۔۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں کی عجب کرپش کی غضب کہانی سامنے آ گئی

چیکنگ کے بہانے مبینہ رشوت وصولی ۔۔۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں کی عجب کرپش کی غضب کہانی سامنے آ گئی

شاداب اور شاہین پہلا ٹیسٹ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔۔۔تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

شاداب اور شاہین پہلا ٹیسٹ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔۔۔تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

شادی کے چند گھنٹے بعد ہی معروف گلوکار و موسیقار کی پراسرار موت ۔۔۔مداح شاک کی حالت میں

شادی کے چند گھنٹے بعد ہی معروف گلوکار و موسیقار کی پراسرار موت ۔۔۔مداح شاک کی حالت میں

گوگل ایپلیکیشن کی بندش سے پریشان لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔وزارت خزانہ گوگل کو ادائیگی پر راضی۔۔۔گوگل ایپس بند نہ ہوں گی

گوگل ایپلیکیشن کی بندش سے پریشان لوگوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔وزارت خزانہ گوگل کو ادائیگی پر راضی۔۔۔گوگل ایپس بند نہ ہوں گی

اسحاق ڈارکا بہت بڑا یو ٹرن ۔۔۔ ڈالر 200 روپے سے نیچے لانے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔۔۔جواز بھی پیش کر دیا

اسحاق ڈارکا بہت بڑا یو ٹرن ۔۔۔ ڈالر 200 روپے سے نیچے لانے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے۔۔۔جواز بھی پیش کر دیا

پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کا پہلا سیشن ۔۔۔انگلش اوپنرز نے پاکستانی بولرز چھکے چھڑا دئیے۔۔۔حیران کن سکور کر دیا

پاک انگلینڈ کرکٹ ٹیسٹ میچ کا پہلا سیشن ۔۔۔انگلش اوپنرز نے پاکستانی بولرز چھکے چھڑا دئیے۔۔۔حیران کن سکور کر دیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکاان خان سے فون پر بات کرنے سے انکار۔۔۔سینئر صحافی نے دھماکہ خیز انکشاف کر دیا 

آرمی چیف جنرل عاصم منیرکاان خان سے فون پر بات کرنے سے انکار۔۔۔سینئر صحافی نے دھماکہ خیز انکشاف کر دیا 

ہم زیادہ کرپٹ ہیں اسلئیے ۔۔۔!!!رہنما مسلم لیگ ن وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا بہت بڑا اعتراف

ہم زیادہ کرپٹ ہیں اسلئیے ۔۔۔!!!رہنما مسلم لیگ ن وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا بہت بڑا اعتراف

عوام نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے۔۔۔گیس کی لوڈ شیڈنگ تو ایک طرف ایل پی جی قیمتوںمیں بھی بہت بڑا اضافہ کر دیا گیا

عوام نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے۔۔۔گیس کی لوڈ شیڈنگ تو ایک طرف ایل پی جی قیمتوںمیں بھی بہت بڑا اضافہ کر دیا گیا

حارث رؤف کاٹیسٹ ڈیبیو۔۔۔لاہور قلندرز کی حارث رؤف کو ڈھیروں مبارکباد

حارث رؤف کاٹیسٹ ڈیبیو۔۔۔لاہور قلندرز کی حارث رؤف کو ڈھیروں مبارکباد

مریم نواز والد کے پلیٹ لیٹس پورے کرنےکیساتھ ساتھ دماغ کیلئے بھی معالج رکھیں۔۔۔مریم نواز کے بیان پر شیری مزاری کا کراراساجوابی وار

مریم نواز والد کے پلیٹ لیٹس پورے کرنےکیساتھ ساتھ دماغ کیلئے بھی معالج رکھیں۔۔۔مریم نواز کے بیان پر شیری مزاری کا کراراساجوابی وار