11:19 am
صارفین اب یوٹیوب شارٹس ویڈیوز سے بھی پیسے کماسکیں گے،یوٹیوب کا شارٹس ویڈیو کو مونیٹائز کرنے کا اعلان

صارفین اب یوٹیوب شارٹس ویڈیوز سے بھی پیسے کماسکیں گے،یوٹیوب کا شارٹس ویڈیو کو مونیٹائز کرنے کا اعلان

11:19 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب نے اپنے مونیٹائزیشن سسٹم کو وسعت دینے کا اعلان کردیا ہے
۔نئے پروگرام کے تحت صارفین کےلیے شارٹس ویڈیوز سے پیسے کمانا ممکن ہوجائے گا۔یوٹیوب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کےاپنے مونیٹائزیشن سسٹم کو وسعت دینے کے حوالے سے اعلان کیا گیا ہے۔اس وسعت کے نتیجے میں زیادہ تخلیق کار یوٹیوب پارٹنر پروگرام کا حصہ بن سکیں گے۔2023 کے آغاز سے شارٹس ویڈیوز پوسٹ کرنے والے یوٹیوب پارٹنر پروگرام کا حصہ بننے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔پارٹنر پروگرام کا حصہ بننے کے لیے ان صارفین کو 90دن کے اندر ایک ہزار سبسکرائبرز اور ایک کروڑ شارٹس ویوز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔یہ نئے پارٹنرز یوٹیوب پلیٹ فارم پر شارٹس اور طویل دورانیے کی ویڈیوز میں اشتہارات کے ذریعے پیسے کما سکیں گے۔کمپنی کے مطابق طویل دورانیے کی ویڈیوز بنانے والے افراد بھی ایک ہزار سبسکرائبرز اور4 ہزار واچ آورز کا ہدف حاصل کرکے پارٹنر بننے کی درخواست دے سکتے ہیں۔یعنی اب زیادہ صارفین اس پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں۔اس ماڈل کے تحت اشتہارات سے حاصل ہونے والی مجموعی رقم میں سے 45 فیصد صارفین خود رکھ سکیں گے جبکہ باقی رقم شارٹس ویوز کی بنیاد پر میوزک لائسنس رکھنے والوں اور دیگر میں تقسیم کی جائے گی۔یوٹیوب کی جانب سے کریئٹر(creator) میوزک نامی سیکشن بھی متعارف کرایا جائے گا۔اس سیکشن سے صارفین میوزک کیٹلاگ تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے اور میوزک لائسنس بھی خرید سکیں گے جس سے ان کے لیے زیادہ آمدنی کا حصول ممکن ہوجائے گا۔اس نئے باب کی صورت میں،یوٹیوب اپنے 2 ملین سے زائد پارٹنرز کو آمدن کے مواقع پیش کرتا ہے۔ پارٹنر پروگرام کی توسیع پلٹ فارم پر تخلیق کاروں اور فنکاروں کے لیے ہر قسم کے مختلف تخلیقی فامیٹس میں توسیع کے مزید مواقع فراہم کرے گی۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز