07:06 pm
وہ عام بری عادت جس سے چھٹکارا پاکر بل گیٹس زندگی میں کامیاب ہوئے

وہ عام بری عادت جس سے چھٹکارا پاکر بل گیٹس زندگی میں کامیاب ہوئے

07:06 pm

بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں مگر کیرئیر کے آغاز میں ان میں ایک 
بہت عام بری عادت موجود تھی۔درحقیقت اس عام مسئلے یا عادت کا سامنا لاتعداد افراد کو ہوتا ہے اور وہ ہے ہر کام کو آخری منٹ تک کے لیے ٹال دینا۔کچھ سال پہلے ایک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی ایک بہت بری عادت تھی۔انہوں نے بتایا کہ ہارورڈ یونیورسٹی میں پڑھتے ہوئے وہ اپنے کام آخری منٹ تک ٹالتے رہتے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 'میں لوگوں کے سامنے یہ ظاہر کرنا چاہتا تھا کہ میں کوئی کام نہیں کرتا، میں کلاسز میں نہیں جاتا اور مجھے کسی چیز کی پروا نہیں'۔مگر کسی ٹیسٹ سے ٹھیک پہلے وہ اس کی تیاری شروع کردیتے تھے۔مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے بتایا کہ 'لوگ سوچتے ہیں کہ یہ پرمزاح ہے، یہی میرا خیال بھی تھا، یعنی میں ایسا نوجوان تھا جو آخری وقت تک کچھ نہیں کرتا تھا'۔مگر جب وہ عملی زندگی میں آئے اور اپنا کاروبار شروع کیا تو انہیں احساس ہوا کہ یہ عادت ان کو کامیابی حاصل کرنے نہیں دے گی اور وہ اسے ترک کرنے پر مجبور ہوگئے۔بل گیٹس کے مطابق ' جب میں بزنس کرنے لگا تو معلوم ہوا کہ یہ بہت بری عادت ہے اور اس سے پیچھا چھڑانے میں مجھے 2 سال لگ گئے'۔انہوں نے بتایا کہ 'اس وقت کوئی بھی مجھے سراہتا نہیں تھا کیونکہ میں اپنے کام ٹالتا رہتا تھا'۔اسی وجہ سے بل گیٹس نے اس عادت سے پیچھا چھڑایا اور اپنے کالج کے ایسے ساتھیوں جیسے بن گئے جو ہر کام بروقت کرتے تھے۔بل گیٹس غلط نہیں تھے کیونکہ سائنسی رپورٹس کے مطابق اپنے کاموں کو آخری وقت تک ٹالنا طویل المعیاد بنیادوں پر بہت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس سے کام کا معیار اور شخصیت دونوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین