08:24 pm
وہ فیچر جس کا واٹس ایپ صارفین کو عرصے سے انتظار ہے

وہ فیچر جس کا واٹس ایپ صارفین کو عرصے سے انتظار ہے

08:24 pm

واٹس ایپ میں بہت جلد ایسا فیچر متعارف ہونے والا ہے جو صارفین کی زندگی آسان بنادے
گا۔ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میٹا کی زیرملکیت کمپنی مسلسل نئے فیچرز تیار کرنے میں مصروف رہتی ہے۔اب ایسے فیچر کے بارے میں رپورٹ سامنے آئی ہے جس پر کئی ماہ سے کام ہورہا ہے اور بظاہر اب یہ متعارف ہونے کے قریب ہے۔واٹس ایپ کے نئے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں میسجز کو ایڈٹ کرنے کا فیچر موجود ہے۔یہ وہ فیچر ہے جس کا عرصے سے صارفین کو انتظار ہے کیونکہ ابھی کسی میسج میں کوئی غلطی ہوجائے تو اسے ڈیلیٹ کرنے کے سوا کوئی اور آپشن نہیں ہوتا۔ویسے تو اب ٹوئٹر میں بھی ایک ایڈٹ بٹن کا اضافہ ہوگیا ہے مگر واٹس ایپ صارفین تاحال اس کا انتظار کررہے ہیں۔WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ کے نئے بیٹا ورژن میں عندیہ دیا گیا ہے کہ یہ فیچر کس طرح کام کرے گا۔رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت کسی میسج کو بھیجنے کے بعد اسے 15 منٹ کے اندر ایڈٹ کرنا ممکن ہوگا۔جب کوئی میسج ایڈٹ کیا جائے گا تو وقت کے ساتھ ایک لیبل کے ذریعے اس میں تبدیلی کو واضح کیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے کافی عرصے سے کوئی اپ ڈیٹ سامنے نہیں آئی تھی مگر کمپنی نے اس پر کام جاری رکھا اور جلد اسے صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔یہ ایپل کی جانب سے آئی او ایس 16 میں دیے گئے آئی میسج کے ایڈٹ فیچر سے ملتا جلتا محسوس ہوتا ہے۔ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہوسکتا ہے مگر امید ہے کہ آنے والے مہینوں میں اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا