07:09 pm
ونڈوز 7 پرگوگل کروم استعمال کرنے والوں کےلیے بری خبرآگئی

گوگل نے 2023 کے آغاز میں ونڈوز 7 اور ونڈوز 8.1 کے لیے کروم براؤزر کی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔گوگل
کی جانب سے 7 فروری 2023 کو آخری بار ونڈوز 7 اور ونڈوز 8.1 آپریٹنگ سسٹمز کے لیے کروم 110 ورژن جاری کیا جائے گا۔یہ گوگل کروم کا آخری ورژن ہوگا جو مائیکرو سافٹ کے دونوں پرانے آپریٹنگ سسٹمز کو سپورٹ کرے گا۔گوگل سپورٹ پیج میں اس بارے میں بتایا گیا اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ کافی اہم اپ ڈیٹ ہے۔ونڈوز 7 کو 2009 میں متعارف کرایا گیا تھا اور مائیکرو سافٹ کی جانب سے 2020 میں اس کے لیے سپورٹ کو ختم کردیا گیا تھا۔مگر اس کے باوجود اب بھی متعدد کمپیوٹرز اس آپریٹنگ سسٹم پر کام کررہے ہیں۔2021 میں ایک رپورٹ میں تخمینہ لگایا گیا تھا کہ کم از کم 10 کروڑ کمپیوٹرز پر ونڈوز 7 انسٹال ہے۔اس کا مطلب ہے کہ بہت جلد کروڑوں افراد ایسے آپریٹنگ سسٹم اور ویب براؤزر کو استعمال کررہے ہوں گے جو سکیورٹی یا دیگر سپورٹ سے محروم ہوں گے جو کہ سکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔7 فروری کے بعد بھی ونڈوز 7 یا 8.1 پر گوگل کروم کام کرتا رہے گا مگر کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہوگی۔اس کا آسان حل یہی ہے کہ کمپیوٹر کو ونڈوز 11 یا 10 سے اپ گریڈ کردیا جائے تاکہ آپریٹنگ سسٹم کو سکیورٹی اپ ٹو ڈیٹ رہے۔اسی طرح کروم کے نئے فیچرز بھی استعمال کرنے کا موقع مل سکے گا۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 