05:47 pm
کیا واقعی زیادہ میگا پکسلز والے کیمرے بہترین تصاویر کھینچتے ہیں؟جانیے تفصیل

کیا واقعی زیادہ میگا پکسلز والے کیمرے بہترین تصاویر کھینچتے ہیں؟جانیے تفصیل

05:47 pm

اب تو زیادہ سے زیادہ میگا پکسلز سے
لیس کیمرے اسمارٹ فونز کا حصہ بن رہے ہیں۔ 200 میگا پکسل کیمرا بھی اب کچھ اسمارٹ فونز میں استعمال ہورہا ہے اور بظاہر کمپنیاں میگا پکسلز کے ہندسوں کو صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ موجودہ عہد میں تصاویر کھینچنا عام رجحان ہے اور اب تصاویر کے پرنٹ نہیں نکالے جاتے۔ تو کیا زیادہ میگا پکسلز زیادہ اچھی تصویر کے لیے اہم ہوتے ہیں؟ میگاپکسلز کیا ہیں؟ ایک میگا پکسل 10 لاکھ پکسلز کے مجموعے کو کہا جاتا ہے اور اگر آپ کسی تصویر کے ریزولوشن کو جان لیں تو اندازہ لگاسکتے ہیں کہ اس میں کتنے میگا پکسلز موجود ہیں۔ مثال کے طور پر کمپیوٹر اسکرین پر بہترین ریزولوشن 1080p تصور کیا جاتا ہے جو 20 لاکھ 73 ہزار 600 پکسلز پر مشتمل ہوتا ہے۔ تو اگر آپ کمپیوٹر اسکرین کے لیے دھندلے نقطوں کے بغیر واضح تصویر کھینچنا چاہتے ہیں تو 2 میگا پکسل کیمرے سے بھی ایسا ممکن ہوسکتا ہے۔ تو کیا زیادہ میگا پکسلز کا مطلب تصویر کا بہتر معیار ہوتا ہے؟ اگر آپ صرف سوشل میڈیا جیسے انسٹاگرام کے لیے تصویر کھینچ رہے ہیں تو زیادہ میگا پکسلز کی موجودگی تصویر کے اچھے معیار کی ضمانت نہیں۔ میگا پکسلز کیمرے کو زیادہ تفصیلی تصاویر کھینچنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، زیادہ میگا پکسلز کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ کسی تصویر میں زیادہ تفصیلات محفوظ کرسکتے ہیں، مثال کے طور پر 64 میگا پکسل اسمارٹ فون کیمرا 32 میگا پکسل کیمرے کے مقابلے میں کسی تصویر میں زیادہ تفصیلات جمع کرسکتا ہے۔ البتہ اگر آپ تصاویر کو اسمارٹ فونز، کمپیوٹر، ٹی وی یا لیپ ٹاپ پر استعمال کررہے ہیں تو آپ کو اسٹینڈرڈ ریزولوشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ یعنی ان حالات میں میگا پکسل کم ہوں یا زیادہ کوئی خاص فرق نہیں پڑتا، البتہ اگر آپ تصاویر کے پرنٹ نکالنا چاہتے ہیں تو پھر میگا پکسل اہم ہوتے ہیں۔ زیادہ میگا پکسل والی تصاویر کے پرنٹ میں دھندلاہٹ موجود نہیں ہوتی۔ زیادہ میگا پکسلز کے چند فوائد زیادہ میگا پکسلز سے زوم کرنے پر بھی تصاویر کا ریزولوشن زیادہ متاثر نہیں ہوتا، جس سے ان افراد کے لیے اچھی تصاویر کھینچنا آسان ہوجاتا ہے جو پروفیشنل فوٹوگرافر نہیں ہوتے۔ زیادہ میگا پکسلز والے کیمرے زیادہ تفصیلی تصاویر لینے میں بھی مدد فراہم کرتے ہیں۔ زیادہ میگا پکسل بہترین معیار کی ضمانت نہیں بنیادی طور پر تصاویر کے معیار کا تعلق کیمرے میں نصب سنسر اور لینس سے ہوتا ہے۔ آپ کے کیمرے کا سنسر کتنی روشنی جذب کرتا ہے، یہ تصویر کے معیار کے لیے اہم ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کم میگا پکسلز والے ایسے کیمرے جن میں اچھے سنسرز اور مناسب لینس موجود ہوں وہ بہت زیادہ معیاری تصاویر کھینچ سکتے ہیں۔ اگر میگا پکسلز بہت زیادہ ہیں مگر سنسر غیر معیاری ہے تو اس سے تصاویر کا معیار بھی ناقص ہوگا۔ تو زیادہ میگا پکسلز کی بجائے یہ دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ کسی فون کے کیمرے کے لینس اور سنسر کا معیار کیا ہے اور کم روشنی والے ماحول میں تصاویر کھینچنے کی صلاحیت کیسی ہے، اگر تینوں مناسب ہیں تو زیادہ میگا پکسلز کی موجودگی کیمرے کو اور زیادہ بہتر بنادے گی۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز