07:56 pm
ایلون مسک کو ان کی کمپنی سی ای او کیلئے کام کرنے پر کتنا معاوضہ ادا کرتی ہے؟

ایلون مسک کو ان کی کمپنی سی ای او کیلئے کام کرنے پر کتنا معاوضہ ادا کرتی ہے؟

07:56 pm


ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ٹیسلا کے سی ای او کی
حیثیت سے انہیں کتنا معاوضہ ملتا ہے؟درحقیقت معاوضے کا تعین کمپنی کی کارکردگی کو دیکھ کر کیا جاتا ہے، یعنی ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو میں جتنا اضافہ ہوگا، اس کے مطابق ایلون مسک کو معاوضہ دیا جائے گا۔2018 میں ٹیسلا نے ایلون مسک کے لیے 50 ارب ڈالرز تنخواہ یا معاوضے کے پیکج کی منظوری دی تھی جو کمپنی کے مخصوص سنگ میل طے کیے جانے پر اسٹاک کی شکل میں ادا کیا جانا تھا۔50 ارب سے زائد ڈالرز کے اس معاوضے کے باعث ایلون مسک دنیا کے سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے سی ای او ہیں جن کو 2021 میں 10 ارب ڈالرز سے زیادہ ادا کیے گئے، یعنی انہیں ٹیسلا سے ہر ماہ ایک ارب ڈالرز کے قریب مل رہے ہیں۔یہی معاملہ ایلون مسک عدالت لے جانے کا باعث بھی بنا ہے۔14 نومبر کو ڈیلاوئیر کی عدالت میں ایلون مسک کے سیلری پیکج کے حوالے سے دائر مقدمے کی سماعت ہورہی ہے۔یہ مقدمہ2018 میں ٹیسلا کے ایک سرمایہ کار رچرڈ Tornetta نے دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایلون مسک نے خود اپنی تنخواہ کا پلان تیار کیا جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بورڈ اراکین نے دانستہ طور پر اس حوالے سے بنیادی تفصیلات شیئر ہولڈرز سے چھپائی تھیں تاکہ تنخواہ کی ڈیل کی منظوری دی جاسکے۔دوسری جانب ایلون مسک کے وکلا نے ٹیسلا کی جانب سے تنخواہ کے پیکج کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ 50 ارب ڈالرز معاوضہ زیادہ نہیں کیونکہ ایلون مسک کے علاوہ کوئی اور کمپنی کو اتنی اوپر نہیں لے جاسکتا تھا۔وکلا نے عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں کہا کہ 2018 کا پیکج ایلون مسک کو ذہن میں رکھ کر تیار کیا گیا تھا، جس کی منظوری بورڈ نے دی۔انہوں نے کہا کہ یہ کوئی روایتی پیکج نہیں کیونکہ ایلون مسک روایتی سی ای او نہیں ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ ٹیسلا کے سی او کے لیے یہ پیکج اس لیے ضروری تھا تاکہ وہ کمپنی پر توجہ مرکوز رکھ سکیں، وہ ٹیسلا کے تمام شعبوں کے لیے کام کرتے ہیں، انہوں نے ہی ٹیسلا کو دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی بنایا ہے۔خیال رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا سے ماہانہ تنخواہ نہیں لیتے اور یہ 10 سالہ پیکج کمپنی کی مالی ترقی سے مشروط ہے۔وکلا کے مطابق 2018 میں ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو 53 ارب ڈالرز تھی جو اب 690 ارب ڈالرز سے زیادہ ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبریں

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف کی الوداعی ملاقاتیں اور نیک تمناؤں کا اظہار

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

سعودیہ کے گولز ا ورشکست کے صدمے سے نکلنے کے لیے ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنا پڑ گئیں ۔۔۔ارجنٹائنی گول کیپرکابڑاانکشاف

کسی نے مجھے زہر دے دیا  اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

کسی نے مجھے زہر دے دیا اور ۔۔۔پاکستان کے سابق جارحانہ بلے باز کے تہلکہ خیز مگر دردناک انکشافا ت

 ۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

۔۔۔معاون خصوصی وزیرا عظم عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کابڑی بڑی اسمارٹ فو ن کمپنیوں کو ٹکر دینے کا فیصلہ

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

خان کو ایک گولی لگی تو گھر میں بھی بلٹ پروف شیشے لگا لیے،مجھ پر تین خود کش حملے ہوئے آج بھی کھلے میدان میں کھڑا ہوں۔۔

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

فیفا ورلڈکپ۔۔۔ ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سےشدید احتجاج

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

کس قانون کے تحت اعظم سواتی کیخلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکیں۔۔۔؟ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے نیا سوال اٹھا دیا

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

مشکل اور صبر کی گھڑیا ں ختم ہوئیں۔۔۔روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ،پاکستانیوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

پاک انگلینڈ ٹیسٹ۔۔۔ سکیورٹی کیلئے 3 ہزار اہلکاروں سمیت ماہر نشانہ باز بھی تعینات کر دئیے گئے

کامن ویلتھ گیمز میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کون سا آپریشن ہو نے والا ہے۔۔

کامن ویلتھ گیمز میںکامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اولمپیئن ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کون سا آپریشن ہو نے والا ہے۔۔

عمران خان بنی گالہ کے بجائے لاہور کیوں چلےگئے ۔۔۔؟؟؟اصل کہانی سامنے آ گئی

عمران خان بنی گالہ کے بجائے لاہور کیوں چلےگئے ۔۔۔؟؟؟اصل کہانی سامنے آ گئی

الیکشن میں کامیاب اور ناکام امیدواروں کے درمیان زبردست جھگڑ ا۔۔۔ 3 موٹر سائیکلیں جلاڈالیں

الیکشن میں کامیاب اور ناکام امیدواروں کے درمیان زبردست جھگڑ ا۔۔۔ 3 موٹر سائیکلیں جلاڈالیں

پاکستان کی اسمبلیوں کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی۔۔۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا بڑ ا بیان سامنے آ گیا

پاکستان کی اسمبلیوں کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی۔۔۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا بڑ ا بیان سامنے آ گیا