11:38 am
ٹوئٹر ملازمین کیلئے بری خبر۔۔۔دفاتر بند ۔۔۔آج ملازمین کو نکالنے کا اعلان کر دیا

ٹوئٹر ملازمین کیلئے بری خبر۔۔۔دفاتر بند ۔۔۔آج ملازمین کو نکالنے کا اعلان کر دیا

11:38 am

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ٹوئٹرنے آج سے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا،
کمپنی نے عارضی طور پر اپنے دفاتر کو بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں اپنے تمام ملازمین کو ای میل کی ہے، وہ ملازمین جو برطرفی سے متاثر نہیں ہوں گے، انہیں خط کے ذریعے مطلع کیا جائے گا، ٹوئٹر کے 7 ہزار 500 ملازمین میں سے آدھے فارغ کردیئے جائیں گے۔ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے 7 دنوں بعد کمپنی ملازمین کو ایک میل کر کے اپنے حکم سے آگاہ کیا ہے۔میل میں لکھا گیا ہے کہ ہم ٹوئٹر کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کیلئے اپنے افرادی قوت کو کم کرنے کے مشکل عمل سے گزرنا ہو گا، ۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اس سے متعدد افراد متاثر ہوں گے جنہوں نے ٹویٹر کے لیے قابل قدر تعاون کیا ہے، لیکن کمپنی کی کامیابی کو آگے بڑھانے کیلئے یہ ضروری ہے۔ہر ملازم کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر سسٹمز اور کسٹمر ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہمارے دفاتر عارضی طور پر بند کیے جا رہے ہیں، اس دوران سب ملازمین کی رسائی معطل کر دی جائے گی۔ اگر آپ دفتر میں ہیں یا دفتر جا رہے ہیں تو براہ کرم گھر واپس جائیں۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اس سے گزرنا ایک ناقابل یقین حد تک چیلنجنگ تجربہ ہے، چاہے آپ متاثر ہوں یا نہ ہوں۔ٹویٹر کی ان پالیسیوں پر عمل پیرا رہنے کے لیے آپ کا شکریہ جو آپ کو سوشل میڈیا، پریس یا کسی اور جگہ کمپنی کی خفیہ معلومات پر بات کرنے سے منع کرتی ہیں۔دوسری جانب ایلون مسک کا نیا پروجیکٹ آگے بڑھتا ہے تو صارفین کو 8 ڈالر ماہانہ پر ٹویٹر بلیو کو سبسکرائب کرنا پڑے گا یا اپنے “تصدیق شدہ” بیجز سے محروم ہونا پڑے گا، پہلے مرحلے میں ٹوئٹر اپنے صارفین سے بلیو ٹک سبسکرپشن کے لئے 20 ڈالر لینے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز