06:04 pm
وہ عام چیز جو ائیر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کردے گی

وہ عام چیز جو ائیر کنڈیشنر کی ضرورت ختم کردے گی

06:04 pm

موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں موسم گرما میں درجہ حرارت بڑھنے سے ایسی ٹیکنالوجیز کی طلب
بڑھ گئی ہے جو عمارات کو ٹھنڈا رکھ سکے جس پر کافی کام بھی کیا جارہا ہے۔اب ماہرین نے جدید کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی اور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے ایک ٹرانسپیرنٹ ونڈو کوٹنگ تیار کی ہے جو کسی عمارت کو بجلی کے بغیر ٹھنڈا رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔اس وقت کسی جگہ کے اندرونی درجہ حرارت کو مناسب رکھنے کے لیے کولنگ ٹیکنالوجی یعنی اے سی کے استعمال سے بہت زیادہ توانائی خرچ کرتی ہے۔بین الاقوامی ماہرین کی ٹیم نے یہ کوٹنگ تیار کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اس سے بجلی کے بلوں میں کمی کے ساتھ ساتھ ماحول کے لیے نقصان دہ گیسز کے اخراج کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔جنوبی کوریا کی Kyung Hee یونیورسٹی اور امریکا کی Notre Dame یونیورسٹی کے ماہرین کی مشترکہ ٹیم نے اس کوٹنگ کو تیار کیا۔اس ونڈو کوٹنگ کو 'ٹرانسپیرنٹ ریڈی ایٹو کولر (ٹی آر سی)' کا نام دیا گیا ہے جو کھڑکی کی سطح سے حرارت کو خارج کرتی ہے جبکہ اس سے کھڑکی کے آر پار دیکھنا ممکن ہوتا ہے۔محققین نے تمام تر میٹریلز کو آزمانے کے بعد اس کوٹنگ ڈیزائن کو تیار کیا جسے بغیر بجلی کے گھروں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے اور اس کی کامیاب آزمائش بھی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ یہ ٹرانسپیرنٹ کوٹنگ ایسے شہروں کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتی ہے جہاں موسم بہت گرم اور خشک ہوتا ہے، بس اسے کھڑکیوں پر لگانا ہوگا جس سے 31 فیصد توانائی کی بچت ممکن ہوسکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمارتوں کے ساتھ ساتھ اس کوٹنگ کو گاڑیوں کی کھڑکی میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے ڈرائیور کو اے سی استعمال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔اس کوٹنگ کے حوالے سے تحقیق کے نتائج جرنل اے سی ایس انرجی لیٹرز میں شائع ہوئے۔

تازہ ترین خبریں

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کیلئےججز روسٹراور کاز لسٹ جاری

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین

حکومت کا ظلم مزید برداشت نہیں کریں گی،رہنما پی ٹی آئی خواتین