08:03 pm
ٹوئٹر پر بہت جلدبڑی تبدیلی کا امکان

ٹوئٹر پر بہت جلدبڑی تبدیلی کا امکان

08:03 pm

 ٹوئٹر کی جانب سے پہلی بار نئے ویری فکیشن پروگرام کی کچھ تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ٹوئٹر کی
پراڈکٹ ڈائریکٹر ایسٹر کرافورڈ نے بتایا کہ بہت جلد ٹوئٹر پر 3 اقسام کے اکاؤنٹس ہوں گے جن کو آفیشل، پیڈ اور ان لیبلڈ کہا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ابھی کچھ ویری فائیڈ اکاؤنٹس پر جلد آفیشل لیبل لکھا نظر آئے گا جبکہ جو بھی صارف ٹوئٹر بلیو کے لیے ہر ماہ 8 ڈالرز ادا کرے گا، اس کے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک موجود ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتی اکاؤنٹس، کمرشل کمپنیوں، بزنس پارٹنرز، اہم میڈیا اداروں، پبلشرز اور کچھ اہم شخصیات کے اکاؤنٹس پر آفیشل لیبل موجود ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ تمام ویری فائیڈ اکاؤنٹس پر آفیشل لیبل نہیں ہوگا اور یہ لیبل فروخت بھی نہیں کیا جائے گا۔ ٹوئٹر عہدیدار کے مطابق ٹوئٹر بلیو ٹک کے حصول کے لیے اب تصدیقی عمل کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ محض ماہانہ ادائیگی ہی کافی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ نئے ٹوئٹر بلیو پلان کا حصہ بننے کے لیے صارفین پر زور نہیں ڈالا جائے گا بلکہ وہ اپنی مرضی سے یہ فیصلہ کرسکیں گے۔خیال رہے کہ ٹوئٹر کی جانب سے اب تک اکاؤنٹس کو مفت ویری فائیڈ کیا جارہا تھا جس کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ یہ مستند اکاؤنٹ ہے۔مگر ایلون مسک نے ویری فائیڈ اکاؤنٹس کے لیے یکم نومبر کو 8 ڈالرز کے سبسکرپشن پلان کا عندیہ دیا تھا۔اس پلان پر عملدرآمد امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ہوگا۔

تازہ ترین خبریں

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

فیول سبسڈی پر مفتاح اسماعیل برہم، آئی ایم ایف سے قرضہ لینا حکومت کے بس کی بات نہیں، سابق وزیرخزانہ

 خیبر پختونخوا میں اختلافات میں شدت،ن لیگ کو ایک اور بڑی مشکل کا سامنا

تحریک انصاف کا جلسہ ، مینار پاکستان جانےوالے تمام راستے سیل

پنجاب عام انتخابات کی منسوخی،الیکشن کمیشن نےصدر مملکت کوخصوصی خط لکھ کراصل وجہ بتا دی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد  سے اعظم سواتی کو  بڑا ریلیف مل گیا

عدالت کا محفوظ فیصلہ، عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ اب قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل

آئی جی پنجاب کی دھمکی کام کرگئی لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع، قیادت کا ردعمل سامنے آگیا

معاون خصوصی نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ہدایت اللہ طوری عہدے سے مستعفی