05:23 pm
واٹس ایپ میں انقلابی فیچر متعارف، انٹرنیٹ کے بغیر بھی چلانا ممکن

واٹس ایپ میں انقلابی فیچر متعارف، انٹرنیٹ کے بغیر بھی چلانا ممکن

05:23 pm

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ شیئرنگ ایپلی کیشن واٹس نے اب تک کا انقلابی فیچر متعارف کراتے ہوئے ’پراکسی سپورٹ‘ متعارف کرادی، جس کے بعد اسے انٹرنیٹ کے بغیر بھی چلانا ممکن بن گیا۔ جی ہاں، واٹس ایپ نے سال 2023 کے آغاز میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کو متعارف کراتے ہوئے تصدیق کی کہ اب ایپلی کیشن کو ’پراکسی سپورٹ‘ کے ساتھ بھی
استعمال کیا جا سکتا ہے۔ واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ کے مطابق اس وقت ایران سمیت متعدد ممالک میں لوگوں کو ایک دوسرے سے منقطع کرنے کے لیے انٹرنیٹ کو بند کردیا گیا ہے یا پھر واٹس ایپ سمیت دیگر ایپس کو بلاک کردیا گیا ہے جو کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ تحریر جاری ہے‎ بلاگ میں بتایا گیا کہ انسانی حقوق کی بحالی اور لوگوں کا ایک دوسرے سے رابطہ کروانے کے لیے ہی واٹس ایپ پراکسی سپورٹ متعارف کرائی جا رہی ہے، جس کی مدد سے لوگ انٹرنیٹ کی بندش اور ایپس پر پابندی کے باوجود واٹس ایپ کو آسانی سے استعمال کر سکیں گے۔ واٹس ایپ کے مطابق پراکسی سپورٹ کے باوجود صارفین کے میسیجز اور کالز اینڈ ٹو اینڈ رہیں گی، یعنی انہیں واٹس ایپ اور میٹا سمیت پراکسی سرور نہ دیکھ سکیں گے اور نہ ہی سن سکیں گے۔ پراکسی سپورٹ کیا ہے؟ پراکسی سپورٹ کا آسان مطلب یہ ہے کہ جن علاقوں یا ممالک میں انٹرنیٹ کی سروس کو بند کیا گیا ہوگا یا پھر وہاں پر واٹس ایپ پر پابندی ہوگی، وہاں کے لوگ مذکورہ فیچر کے تحت آسانی سے واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے۔ اس فیچر کے تحت واٹس ایپ خود انٹرنیٹ فراہم نہیں کرے گا بلکہ دنیا کی مختلف فلاحی تنظیموں کی جانب سے بنائے گئے پراکسی نیٹ ورک سروف مفت انٹرنیٹ فراہم کریں گے۔ پراکسی انٹرنیٹ سرور نہ صرف انٹرنیٹ فراہم کریں گے بلکہ یہ واٹس ایپ پر پابندی کے باوجود اسے وہاں چلانے کے قابل بنائیں گے۔ دنیا کی متعدد فلاحی اور انسانی حقوق تنظیموں نے مفت پراکسی انٹرنیٹ سرور بنا رکھے ہیں جو کہ دنیا بھر کے ممالک کو مفت انٹرنیٹ اور دیگر سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ مذکورہ پراکسی انٹرنیٹ سروسز مفت ہوتے ہیں اور یہ انٹرنیٹ کنیکشنز کے بغیر ہی کام کرتے ہیں مگر ایسے سرورز کے لیے صارفین کو پہلے معلومات حاصل کرنی پڑے گی۔ پراکسی سپورٹ فیچر کیسے آن کریں؟ عام طور پر مذکورہ فیچر ان ہی علاقوں میں کام کرے گا، جہاں حکومت یا انتظامیہ کی طرف سے انٹرنیٹ کی بندش کی گئی ہوگی اور وہاں واٹس ایپ پر بھی پابندی ہوگی۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنی واٹس ایپ سیٹنگ میں جانا ہوگا۔ واٹس ایپ سیٹنگ کے بار کو کلک کرنے کے بعد ’اسٹوریج اینڈ ڈیٹا‘ کو کلک کرنا ہوگا، جہاں بلکل آخر میں ’پراکسی سیٹنگ‘ کا آپشن ہوگا۔ پراکسی کو سیٹ کرنے کا طریقہ—اسکرین شاٹ صارف کو ’پراکسی سیٹنگ‘ پر کلک کرنی ہوگی، جس کے بعد ایک نئی ونڈو کھلے گی، جہاں پراکسی سیٹنگ کو آن کرنا ہوگا۔ پراکسی سیٹنگ کو آن کرنے کے بعد سسٹم ’پراکسی سرور‘ کو استعمال کرنے کا پوچھے گا اور اس کے لیے صارفین کو پہلے پراکسی انٹرنیٹ سرور کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔ یعنی صارفین کو سب سے پہلے ’فری پراکسی انٹرنیٹ سرور‘ کو اپنے فون میں ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا، جس کے بعد وہ واٹس ایپ سیٹنگ میں جاکر اس پراکسی سرور کو واٹس ایپ کے ساتھ کنیکٹ کر پائے گا۔ اس فیچر کے لیے سب سے مشکل بات یہ ہے کہ صارف کو پہلے سے یہ علم ہونا چاہئیے کہ مفت پراکسی انٹرنیٹ سرور کون سے ہیں اور سب سے زیادہ محفوظ سرور کون سا ہے؟ اس ضمن میں واٹس ایپ صارفین کی کوئی رہنمائی نہیں کرے گا کہ کون سا پراکسی سرور محفوظ ہے۔ صارفین کو پہلے سے ہی ایسے پراکسی سرورز ڈاؤن لوڈ کرنے پڑیں گے جو ہنگامی صورتحال میں کام آ سکیں گے۔ پراکسی سپورٹ فیچر آن کرنے کا طریقہ


تازہ ترین خبریں

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا