07:07 pm
امریکہ،برف میں پھنسے شخص کی زندگی ایک اسمارٹ فون نے بچالی

واشنگٹن (نیوزڈیسک)برف میں گاڑی پھنس جانے کے بعد ایک شخص کو جب علم ہوا کہ وہاں موبائل فون سروس موجود نہیں تو اس نے
اپنی زندگی بچانے کا ایک منفرد طریقہ ڈھونڈ لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اوریگن کے Willamette National Forest کی ایک سڑک پر اس شخص کی گاڑی برف میں پھنس گئی تھی۔لین کاؤنٹی شیرف سرچ اینڈ ریسکیو آفس کے مطابق اس شخص کے گھر والے بیرون ملک گئے ہوئے تھے اور کسی کو علم نہیں تھا کہ وہ کہاں پر موجود ہے جبکہ موبائل سگنل نہ ہونے کی وجہ سے وہ کسی سے رابطہ بھی نہیں کر سکتا تھا۔حکام کی جانب سے اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا مگر اس نے ڈرون کے ذریعے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔اس مقصد کے لیے اس نے اپنا اسمارٹ فون ڈرون سے منسلک کیا اور اس پر ایک ٹیکسٹ میسج ٹائپ کرکے اپنی صورتحال اور لوکیشن کے بارے میں بتا کر سینڈ بٹن پر کلک کیا۔اس کے بعد ڈرون کو فضا میں کئی سو فٹ تک بلند کیا تاکہ موبائل سگنل مل سکے۔یہ طریقہ کار کام کرگیا اور بلندی پر فون ایک موبائل ٹاور سے منسلک ہوگیا اور میسج متعلقہ حکام کے پاس چلا گیا۔ریسکیو گروپ کے مطابق میسج ملنے کے بعد ہم نے ٹیم کو روانہ کیا۔حکام نے مزید بتایا کہ اس شخص کو بچانے کے ساتھ ساتھ وہاں سے کچھ دور کئی روز سے برف میں پھنسے ایک اور شخص کو بھی بچایا گیا جو اپنی گاڑی کے اندر موجود تھا۔حکام نے اس شخص کے طریقہ کار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نے گاڑی میں رہنے کا درست فیصلہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ گاڑی سے باہر نکل کر پیدل چلنے کے نتیجے میں زندگی کو زیادہ خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔

تازہ ترین خبریں

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

حکومت ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہے ،یہ کھیل زیادہ دیر نہیں چل سکتا، شیخ رشید