06:53 pm
ٹیکسٹ سے ویڈیو تخلیق کرنے والا ’چیٹ جی پی ٹی فور‘ اگلے ہفتے متوقع

برلن: حالیہ کچھ ماہ میں مصنوعی ذہانت کے طاقتور پلیٹ فارم ’چیٹ جی پی ٹی‘ نے دنیا کو ششدر کررکھاہے۔ اب مائیکروسوفٹ نے اعلان کیا ہے کہ چند دنوں بعد پیش کیا جانے والا ’چیٹ جی پی ٹی فور‘ ٹول آپ کے جملوں کی مناسبت سے تصویر، آواز اور ویڈیو بھی بناسکے گا۔ فی الحال چیٹ جی پی ٹی صرف ٹیکسٹ کے بدلے بہت ہی مناسب معلومات، تجزیہ اور مشورے دیتا ہے۔ ساتھ میں یہ مضمون لکھ سکتا ہے
، شاعری اور مضامین تخلیق کرتا ہے۔ لیکن مائیکروسوفٹ جرمنی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر، اینڈریاس براؤن نے ایک تقریب میں کہا ہے کہ جلد اس کا چوتھا ورژن پیش کیا جائے گا جو لکھے الفاظ سے ویڈیو بھی تخلیق کرسکے گا۔ جی پی ٹی فور میں زبان (لینگویج) کا بہت بڑا ماڈل بنایا گیا ہے جو ہمارے لیے حیرت انگیز ڈجیٹل تخلیقات کا ایک ڈھیر لگادے گا۔ تاہم یاد رہے کہ 2022 میں فیس بک کی مرکزی کمپنی نے میٹا نے بھی ’میک اے ویڈیو‘ نامی ٹول پیش کیا تھا جو چھوٹی تفصیلات تحریر کرنے پر غیرحقیقت سے قریب ویڈیو بناتا تھا اور غالباً جی پی ٹی فور بھی کچھ اسی طرح کام کرے گا۔ مائیکروسوفٹ کے مطابق جی پی ٹی فور ’کثیرجہتی ماڈل‘ ہے جو ٹیکسٹ کو موسیقی اور تصاویر میں ڈھال سکے گا۔ اس کا اہم استعمال خود مائیکروسوفٹ نے بتایا کہ کسی کال سینٹر یا دفتر میں صارفین اور عملے کے درمیان فون کالز کو ازخود ٹیکسٹ میں بدلنا ممکن ہوگا۔ پھر اس ٹیکسٹ کو محفوظ کرکے ڈیٹا بیس بنانے، ریکارڈ رکھنے اور فیصلہ سازی میں آسانی ہوگی۔ لیکن عجیب بات یہ ہے کہ مائیکروسوفٹ نے اپنے براؤزر ’بِنگ‘ میں چیٹ جی پی ٹی کا بار بار اعلان کیا ہے اور تاحال اسے بِنگ میں شامل نہیں کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ تجزیہ کاروں نے چیٹ جی پی ٹو فور کے متعلق شبہات کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری