01:49 pm
ٹوئٹر حکام نے سعودی عرب  سے ’بلیو ٹِک‘ کی اضافی فیس وصول کی

جدہ (نیوزڈیسک)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر انتظامیہ نے بلیو ٹِک کیلئے
دیگر ملکوں کے مقابلے میں سعودی عرب کے صارفین سے زیادہ فیس وصول کی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں جو تنظیمیں اپنے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک چاہتی ہیں انہیں امریکا میں موجود تنظیموں سے تقریباً 65 ڈالر زیادہ دینے پڑیں گے۔ٹوئٹر کے مطابق سعودی عرب میں کسی تنظیم کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصدیق کروانے کی فیس 1065.6 ڈالر(4 ہزار سعودی ریال) ہے جبکہ امریکا میں یہ فیس 1 ہزار ڈالر ہے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں تنظیموں سے تقریباً وہی فیس وصول کی جا رہی ہے جو امریکا میں ہے جبکہ کویت، مصر اور مراکش کی تنظیموں کے لیے فیسیں یکساں ہیں۔متحدہ عرب امارات میں تنظیموں سے بلیو ٹک کے لیے 1ہزار 7 ڈالر (3700 درہم) وصول کئے جارہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر نے صارفین کے لیے بلیو ٹک کی فیس ماہانہ 8 ڈالر رکھی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ٹوئٹر کی جانب سے اعلان کی گیا تھا کہ یکم اپریل سے صارفین کے اکاؤنٹس سے بلیو ٹِک ہٹانےکا آغاز کردیا جائے گا۔اس حوالے سے ٹوئٹر نے انفرادی صارفین اور تنظیموں سے کہا تھا کہ وہ اپنے بلیو چیک مارکس کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے فلیگ شپ سبسکرپشن پروگرام کے لیے سائن اپ کریں۔

تازہ ترین خبریں

 اللہ تعالیٰ مجھے اپنی مخلوق کی بہترین انداز میں خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

 موجودہ دورکے ڈرامے تو۔۔۔ سینئر اداکارہ  بشریٰ انصاری  نےاہم معاملے پر کڑی نقید کر ڈالی 

کیا واقعی شیخ وقاص اکرم  پی ٹی آئی چھوڑ کر پھر سے ن لیگ میں شامل ہو گئے ہیں ؟ جانیں اس خبر میں 

پی ٹی آئی کا 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے 287 ارکان اسمبلی سنی اتحاد کونسل میں شامل ، دیکھیں تفصیل 

الیکشن 2024، یاسمین راشد کی درخواست پر نوازشریف الیکشن کمیشن طلب 

ایم کیو ایم کو وفاق میں کون کونسی 3 وزارتیں ملنے کا امکان؟؟؟ دیکھیں خبر میں

عدالت کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات واپس لینے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایات دیدی گئیں

“بیٹھ جائیں ،ورنہ لائسنس منسوخ کرنےکاحکم دے کر  توہین عدالت کا نوٹس بھی ہو گا”، چیف جسٹس کا شوکت بسرا پر برہمی کا اظہار، کیوں ؟دیکھیں

8 فروری کے الیکشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج

سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا انکشاف

بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، وزارت عظمیٰ پیپلز پارٹی کو دی جائے ، اہم رہنما کا مطالبہ 

سعودی ایئرلائن کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،وجہ بھی سامنے آ گئی

جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے  اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل