04:53 pm
اب واٹس ایپ پر میسجز کے جواب ’چیٹ جی پی ٹی‘ دے گا

اب واٹس ایپ پر میسجز کے جواب ’چیٹ جی پی ٹی‘ دے گا

04:53 pm

اگر آپ مصروفیات کے باعث دوستوں اور احباب کے واٹس ایپ پر آنے والے پیغامات کا جواب بروقت نہیں دے پارہے ہیں تو فکر مند نہ ہوں اب آپ کی یہ مشکل ChatGPT حل کردے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ کو جدید دنیا اور نت نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم
نے ChatGPT کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔ سماجی رابطے کی ایپلیکیش ’’واٹس ایپ‘‘ پر ChatGPT اب بھیجے گئے تمام پیغامات کا جواب دے گا جس کے لیے واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو اپنے اکاؤنٹ میں چیٹ جی پی ٹی کو GitHub کا استعمال کر کے اینٹی گریٹ کرنا ہوگا۔ دنیا میں آرٹی فیشل ٹیکنالوجی یعنی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی نے ChatGPT کی صورت میں تہلکہ مچادیا ہے۔ جو اس قدر بھرپور اور مکمل ہے کہ نہ صرف ہر سال کا جواب دے سکتا ہے بلکہ کسی بھی قسم کی تخلیقی تحریر لکھ سکتا ہے۔ یہ شاعری، ناول اور کہانیاں تک کر سکتا ہے تاہم فوائد کے ساتھ ساتھ اس کے نقصانات بھی ہیں جیسے یہ طلبا کے اسائنمنٹس، مقالے اور پرچے حل کرکے دے سکتا ہے۔ ان نقصانات کے باعث ماہرین چیٹ جی پی ٹی پر پابندی یا کم سے کم استعمال کی اجازت دینے پر بھی غور کر رہے ہیں تاہم یہ ٹیکنالوجی مقبولیت کے ہر ریکارڈ کو توڑتے جارہی ہے۔ گوگل نے بھی اسی طرز کا سافٹ ویئر بنانے کی تیاری شروع کردی ہے تاکہ ہاتھوں سے پھسلتی مارکیٹ میں اپنے قدم جمائے رکھے۔ واٹس ایپ نے خود کو اس ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرلیا ہے۔ واٹس ایپ پر ChatGPT استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ میں چیٹ جی پی ٹی کو GitHub کا استعمال کر کے انٹی گریٹ کرنا ہوگا جس کے لیے ماہر ڈیولپر ڈینیل نے ایک پائتھان اسکرپٹ بنائی گئی ہے۔ سب سے پہلے صارفین https://github.com/danielgross/whatsapp-gpt پر جائیں۔ اس لنک پر جا کر آپ کو ZIP فائل ڈاون لوڈ کرنی ہوگی۔ ٹرمنل اوپن کریں اور WhatsApp-gpt-main فائنل کا انتخاب کریں۔ پھر ٹرمنل سے server.py پروگرام کو رن کریں۔ اس کے بعد Is انٹر کریں اور Proceed پر کلک کریں ۔ پھر python server.py پر انٹر کریں۔ آپ کا کانٹیکٹ نمبر اب OpenAI چیٹ پیج پر خود بخود سیٹ ہو جائے گا۔ پھر چیٹ جی پی ٹی تلاش کریں اور فیچر کی جانچ کریں۔ ایک اور طریقہ کار سے بھی آپ یہ سہولت حاصل کرسکتے ہیں اور وہ ہے ۔۔۔ شموزنگ اپنے موبائل ڈیوائس پر یو آر ایل کا استعمال کرتے ہوئے شموز اے آئی ویب سائٹ کھولیں اور “Start Shmoozing” پر کلک کریں اس سے WhatsApp کھل جائے گا۔ پھر “چیٹ جاری رکھیں” کا آپشن ظاہر ہوگا۔ اسے کلک کرنے پر آپ گفتگو کی اسکرین پر چلے جائیں گے۔ وہ پیغامات جو آپ کسی بھی وجہ سے نہ پڑھ سکے ہوں اس کے جواب میں میسج فیلڈ آپ کے جواب کو خودکار طریقے سے خود لکھے گا اور یہ پیغام بوٹ کے چلنے سے پہلے ہی دو چلا جائے گا۔ اس کے بعد آپ WhatsApp پر شموز اے آئی کے ساتھ بات چیت سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جیسا کہ آپ جی پی ٹی چیٹ کریں گے، اور یہ جواب دے گا۔ یہ سہولت ایک صارف کے 20 پیغامات تک مفت ہے۔ موبائل پر طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد اب اپنے کمپیوٹر پر لاگ ان کریں اور بوٹ کی طرف سے فراہم کردہ چیٹ جی پی ٹی پرامپٹس استعمال کریں۔ مائیکروسافٹ اور گوگل دو ایسے کاروبار ہیں جنہوں نے اپنے سرچ انجنوں میں چیٹ جی پی ٹی کو شامل کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد